صحیح معجزات رسول ﷺ
صحیح معجزات رسول ﷺ
مصنف : حافظ محمد عمر
صفحات: 378
مسلمان جب نبی کریم ﷺکی نبوت ورسالت اوراس کے دلائل کےبارے میں گفتگو کرنےکا اہتمام کرتا ہے توگویا وہ ابوابِ اسلام میں ایک عظیم باب او رموضوع کو تھامتاہے۔کیوں کہ خود قرآن کریم نے ہمیں نبی کریم ﷺ کی نبوت کےدلائل پر غورو فکرکرنے کی دعوت دی ہے ۔ اللہ تعالی نے جناب نبی کریم ﷺکی نبوت کی تائید و اثبات کےلیے بہت زیادہ معجزات عطا فرمائے،جن کے ساتھ ایمان والوں کےدلوں کو قرار وثبات ملتا او ران کے عمل وایمان میں اضافہ ہوتا تھا ۔اوراس کے ساتھ ساتھ منکرین کے اوپر حجت قائم ہوتی اور ان میں سےسلیم الفطرت لوگ ان معجزات کودیکھ اور سن کروولتِ ایمان سےبہرہ ور ہو تے۔نبی کریم ﷺ کو ملنے والےمعجزات کئی انواع واقسام پر مشتمل ہیں ۔ آپ ﷺ کو ملنے والے معجزات کی حد بندی تو مشکل ہے ۔ تاہم کتبِ احادیث میں ان کی تعداد سیکڑوں سے متجاوز ہے جن کوائمہ محدثین نے بیان کیا ہے ۔ اوراس سلسلے میں متعدد علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ صحیح معجزات رسول ﷺ‘‘ محدث العصر علامہ ناصر البانی کی کتب سےماخوذ صحیح احادیث کی روشنی میں کبار علمائے امت کی تشریحات پر مشتمل ہے۔جس میں مرتب نےصحیح احادیث میں مروی نبی کریم ﷺکے معجزات کو جمع کیا ہے اور کتاب میں مذکورہ احادیث کے جمع انتخاب کے سلسلے میں محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کیا گیا ہے ۔ اورصر ف معتبر ومستند احادیث ہی کو اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔نیز احادیث کے متون کی تشریح میں اکابر اکابر علمائے امت کےاقوال وشرح کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے ۔ تاکہ نصوص شرعیہ کو سمجھنا آسان ہو اوراس سلسلے میں کوئی ابہام اور تشنگی باقی نہ رہے ۔ اللہ تعالی اس کاوش کو کتاب ہذاکے مولف ،مترجم ،ناشر کے لیے اخروی نجات کاذریعہ اور بلندی درجات کاباعث بنائے (آمین )
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 11 | |
مقدمہ | 13 | |
اسرا و معراج کا بیان | 19 | |
رسول اللہ ﷺ نے اپنا لعاب مبارک علی کی آنکھ میں ڈالا تو وہ صحت یاب ہو گئے | 32 | |
ایک صحابی کا پاؤں رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پھیرنے کی برکت سے شفا یاب ہو گیا | 37 | |
سیدنا جریر کو گھڑ سواری کرنا آگئی | 45 | |
کھجور کے تنے کا رونا | 54 | |
پتھر رسول اللہ ﷺ کو سلام کرتا تھا | 59 | |
رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں سے پانی کا پھوٹنا | 70 | |
دودھ میں برکت کا منفرد واقعہ | 74 | |
غزوہ تبوک کے موقع پر چشمے کا پانی کا بڑھ جانا | 93 | |
خالی برتن کھانے سے بھر گئے | 102 | |
سیدنا جابر کے والد کا قرض نبی مکرمﷺ کی برکت سے مکمل ادا ہوگیا | 123 | |
نبی مکرمﷺ کی دعا کے سبب سعد کی ہر دعا قبول ہونے لگی | 135 | |
جب بکری کی رات بول پڑی | 175 | |
ایک جہنمی آدمی | 190 | |
وہ دوبارہ آئے گا | 232 | |
ایک صحابی کے جتنی ہونے کی خوشخبری | 249 | |
عن قریب تمہارے پاس قالین ہوں گے | 274 | |
مصر فتح ہو جائے گا | 279 | |
فارس و روم فتح ہوں گے اور مسلمان آپس میں لڑیں گے | 294 | |
سیدنا عثمان پر آزمائش آئے گی | 304 | |
بحری جنگ کا آ غاز ہوگا | 324 | |
قریش سے بارہ خلفا ہوں گے | 328 | |
حرکوں کا ظہور | 343 | |
کتے کے جھوٹے کو دھونے کا طریقہ | 348 | |
رسول اللہ ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ بخار مدینے سے جحفہ منقتل ہو گیا ہے | 365 | |
مدینہ کی طرف ہجرت کا خواب | 369 | |
مجھے میرا رب کھلاتا اور پلاتا ہے | 372 |