صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث
صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث
مصنف : حافظ ابو یحیٰ نور پوری
صفحات: 530
قرآن مجید کے بعد صحیح بخاری سب کتابوں سے زیادہ صحیح کتاب ہے ۔جیسا کہ امت مسلمہ کے متفقہ تلقی بالقبول والے اصول (اصح الکتب بعد کتاب اللہ )اور اجماع سے ثابت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کہ منکرین حدیث نے صحیح بخاری کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور اسی سلسلے میں شبیر احمد ازہر میرٹھی نے ’اسماء الرجال‘کے بھیس میں ’صحیح بخاری کا مطالعہ‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اس عظیم الشان کتاب پر بے جا الزام تراشی کر کے اس کی شان کو گھٹانے کی کوشش کی ہے جو بقول شاہ ولی اللہ دہلوی ؒ بدعتی ہونے کی نشانی ہے۔زیر نظر کتاب میں فاضل نوجوان حافظ ابو یحیٰ نورپوری نے میرٹھی کی کتاب کا مفصل رد لکھا ہے اور اصول حدیث،علم اسماء الر جال اور اصول محدثین کی روشنی میں اس کی تردید کی ہے تاکہ عامۃ المسلمین منکرین حدیث کے فتنے اور تلبیسات سے محفوظ رہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حدیث تحریک شفتین | 46 | |
حدیث تحویل قبلہ | 64 | |
دوران حج یا بعد از حج گھروں کے پچھواڑے سے دخول کی ممانعت | 137 | |
آیت تکمیل دین دین کا محل نزول اور روز نزول | 150 | |
سیدنا مقداد بن الاسود ؓکی منقبت | 173 | |
سیدنا علی ؓکی منقبت میں حدیث صلح حدیبیہ | 178 | |
صحابہ کرام کے مال تجارت کو دیکھ کر خطبہ جمعہ چھوڑ جانے کی ہدایت | 218 | |
منافقین کے بارہ میں صحابہ کرام کی دو آراء پر قرآنی تنبیہ | 241 | |
سیدنا علی ؓکی منقبت میں حدیث بریدہ بن حصیب ؓ | 264 | |
سیدنا عمار بن یاسر ؓکی شہادت کی نبوی پیش گوئی | 312 | |
کفار سے مقابلے میں تخفیف | 333 | |
قحط کے موقع پر سیدنا عمر ؓکا سیدنا ابن عباس ؓسے توسل | 355 | |
تیمم کے متعلق حدیث عمار بن یاسر ؓ | 371 | |
تیمم میں ایک ضرب یا دو؟ | 390 | |
تیمم کے متعلق سیدنا ابن مسعود ؓاور سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓمیں مباحثہ | 402 | |
’’نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں‘‘کے شان نزول کے متعلق حدیث | 421 | |
حمدًا کثیرًا طیباً ….کی فضیلت میں حدیث رفاعہ بن رافع ؓ | 439 | |
منافقین کی طرف سے سیدہ عائشہ ؓ پر بہتان کا واقعہ | 448 |