صحیفہ ہمام بن منبہ(اپ ڈیٹ)
صحیفہ ہمام بن منبہ(اپ ڈیٹ)
مصنف : حافظ عبد اللہ شمیم
صفحات: 490
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے حضور نبی کریم ﷺ سے جو احادیث منضبط کی تھیں انہیں صحیفہ کا نام دیا گیا۔ ان صحائف میں اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا کہ احادیث کی تعداد کتنی ہے۔ مثلاً حضرت ابو ایوب انصاری ؓاور بریدہ بن حصیب ؓکے صحیفوں میں 150 سے زیادہ احادیث تھیں۔ جبکہ عبداللہ بن عمرو بن عاص اور جابر بن عبداللہ ؓ کے صحیفوں میں ایک ہزار سے زائد احادیث موجود تھیں۔ زیر نظر صحیفہ ’ہمام بن منبہ‘ بھی حضرت ابو ہریرۃ ؓکی ان روایات کا مجموعہ ہےجوانھوں نے اپنے شاگرد ہمام بن منبہ بن کامل الصنعانی کو لکھوائی تھیں۔ ’صحیفہ ہمام بن منبہ‘ اگرچہ کتب احادیث میں متعدد جگہوں میں بکھرا ہوا تھا لیکن اصل صحیفہ مفقود تھا۔ اللہ تعالیٰ محترم ڈاکٹر حمیداللہ کی قبر پر رحمت نازل فرمائے، کہ انہوں نے دمشق اور برلن کی لائبریری سے مکمل صحیفے کو دریافت کر لیا۔ اسی صحیفے کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے، جو حافظ حامد محمود الخضری اور ان کے تلمیذ حافظ عبداللہ شمیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جنہوں نے صحیفہ کے ترجمہ و تشریح اور تخریج و اضافہ کا کام نہایت عرق ریزی سے کیا ہے۔ اس صحیفہ کی کل 139 احادیث ہیں، ان میں سے 61 عقائد و ایمانیات، 46 عبادات، 9 معاملات، 17 اخلاق و آداب اور 6 متفرق مسائل سے تعلق رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں اس صحیفہ میں 12 قدسی احادیث بھی موجود ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 19 | |
مقدمۃ الکتاب | 25 | |
اجازۃ فی روایۃ الحدیث | 64 | |
امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کی فضیلت | 70 | |
محمد ﷺ آخری نبی ہیں | 73 | |
بخیل اور سخی کی تمثیل | 75 | |
جنت کے درخت کا سایہ | 80 | |
حسد اور پیٹھ پیچھے برائی کی ممانعت کا بیان | 82 | |
جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی | 87 | |
فجر اور عصر کی نمازوں کی فضیلت | 90 | |
فرشتوں کی نمازوں کے لیے دعا | 92 | |
نماز میں آمین کہنے پر سابقہ گناہوں کی معافی | 96 | |
قربانی کے جانور پر سواری کی اجازت | 99 | |
کم ہنسنا اور زیادہ رونا | 101 | |
چہرے پر مارنے کی ممانعت | 103 | |
دوزخ کی آگ شدت میں دیناوی آپ سے 70گنا زیادہ ہے | 106 | |
روزہ کی فضیلت | 111 | |
روزہ دار کے منہ کی بومشک سے بھی زیادہ خوشبودار ہے | 114 | |
ایک نبی کا چیونٹیوں کو جلانا | 118 | |
رسول کریم ﷺ کا شوق جہاد فی سبیل اللہ | 120 | |
اللہ سے ملاقات کی چاہت | 124 | |
قیامت کی نشانیاں | 130 | |
قیامت کی نشانی،دو بڑی جماعتوں کی جنگ | 135 | |
اذان سن کر شیطان بھاگ جاتا ہے | 142 | |
اللہ تعالیٰ کا ہاتھ بڑی سخاوت والا ہے | 145 | |
کثرت سوال سے پرہیز | 156 | |
جنبی کے لیے روزے کا حکم | 162 | |
ایک جوتا پہن کر چلنے کی ممانعت | 179 | |
انفاق فی سبیل اللہ کی برکت | 187 | |
رسول کریم ﷺ اللہ کے خزانچی ہیں | 193 | |
نماز میں صف بندی کا حکم | 200 | |
اچھا خواب نبوت کا چھپالیسواں حصہ ہے | 215 | |
کفار کے ساتھ جہاد وقتال کا حکم | 224 | |
جنت اور دوزخ کے مابین مباحثہ | 230 | |
ایک نیکی کا ثواب دس نیکیاں | 240 | |
جنت کا سب سے کم درجہ | 246 | |
آدم ؑ کی تخلیق اور سلام کا طریقہ | 254 | |
مالدار مقروض کی وعدے میں تاخیر ظلم ہے | 271 | |
انسانی جسم سے ریڑھ کی ہڈی کو زمین نہیں کھاتی | 287 | |
صوم وصال کی ممانعت | 290 | |
انسان کےجوڑوں پر ہر روز صدقہ واجب ہے | 305 | |
حقیقی مسکین کون ہے؟ | 316 | |
موت کی تمنا مت کرو | 322 | |
وضو کے دوران ناک میں پانی ڈالنا | 366 | |
رسول اللہ ﷺ کی سخاوت | 338 | |
جنت میں سب سے پہلے جانے والے گروہ کی فضیلت | 346 | |
پہلی امتوں کے لیے مال غنیمت حلال نہ تھا | 352 | |
بلی پر ظلم کرنے والی عورت کے لیے عذاب | 353 | |
امام کو غلطی پر خبردار کرنا | 363 | |
لوگوں کا سوال کہ اللہ کوکس نے پیدا کیا؟ | 369 | |
دو قسم کھانے والوں کے درمیان قرعہ اندازی | 376 | |
بوڑھے شخص میں طول عمر اور کثرت مال کی تمنا | 384 | |
ایک نیکی کا سات سو گنا تک بڑھنا | 396 | |
امام نماز میں تخفیف کرے | 400 | |
بغیر وضو نماز نہیں ہوتی | 409 | |
کافر سات اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے | 420 | |
تکبر اورغرور سے کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکانا | 428 | |
نیند غالب ہو تو نماز نہ پڑھو | 433 | |
حالت نماز میں تھوک آ جائے تو | 440 | |
قریش کی عورتوں کی فضیلت | 464 | |
نماز کے انتظار کا ثواب اور فضیلت | 469 | |
دوقسم کی تجارت اور دو قسم کے لباس منع ہے | 481 | |
مال غنیمت کی تقسیم کے حکم کے متعلق | 485 | |
مال فے | 485 | |
مال غنیمت | 486 | |
مال غنیمت کا حکم | 486 |