صحیح ابن خزیمہ جلد 3
صحیح ابن خزیمہ جلد 3
مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ
صفحات: 631
امام ابن خزیمہ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
نماز کے لیے سکون اور اطمینان کے ساتھ چل کر جانے کا بیان اور نماز کے لیے دوڑ کر جانا منع ہے | 63 | |
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنتوں کے ابواب کا مجموعہ | 87 | |
عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ | 199 | |
مسند کے اختصار سے مختصر کتاب الجمعۃ کا بیان | 229 | |
جمعۃ المبارک کی فضیلت کے ابواب کا مجموعہ | 239 | |
غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ | 253 | |
جمعہ کے لیے خوشبو لگانے ، مسواک کرنے اور اچھا لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ | 266 | |
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب کا مجموعہ | 318 | |
روزے کے احکام و مسائل | 352 | |
چاند اور ماہ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ | 380 | |
روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ | 441 | |
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے ان کے ابواب کا مجموعہ | 495 | |
رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ | 597 | |
اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ | 610 |