صحابہ و خلفاء راشدین ؓ کے بارے میں شیعہ کا موقف

صحابہ و خلفاء راشدین ؓ کے بارے میں شیعہ کا موقف

 

مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

 

صفحات: 210

 

شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔ تمام صحابہ کرام ﷢ کو عمومی طور پر اور خلفائے راشدین ﷢ کو خصوصی طور پر ، امت میں جو مقام و مرتبہ حاصل ہے ، اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ انبیاء کرام ﷩کے بعدیہ مقدس ترین جماعت تھی جس نے خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی رسالت کی تصدیق کی ، آپﷺ کی دعوت پر لبیک کہا ، اپنی جان و مال سے آپﷺکا دفاع کیا ، راہِ حق میں بے مثال قربانیاں دیں آپﷺ کی رحلت کے بعد اپنے عقیدہ وعمل کے ذریعے اس آخری دین اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کی۔صحیح احادیث میں خلفائے راشدین﷢کے جو فضائل بیان ہوئے ہیں ، وہ ہمارے لیے کافی ہیں۔اس لیے کہ جہاں ہم ان کے ذریعے صحابہ کرام﷢کے حقیقی مقام و مرتبہ کو جان سکتے ہیں وہیں ان کی عقیدت میں غلو کے فساد سے بھی محفوظ رہ سکتے۔ زیر نظر کتاب’’ صحابہ  و خلفاء راشدین ﷢ کےبارے میں  شیعہ کا موقف‘‘ شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷫ کی ایک چشم کشا تحریر کی تلخیص ہے آپ نے اس تحریر میں فرقۂ شیعہ کے ایک سو گیارہ کتابوں کے حوالہ سے صحابہ کرام  بالخصوص خلفاء  راشدین کےبارے میں شیعہ کے موقف کو  واضح کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
اشارات 5
شیعہ کا فریب 7
صحابہ کرام کےبارے میں قرآن کا تبصرہ 8
حضرت علی ؓ کے بارے میں قرآن کا تبصرہ 8
حضرت علی ؓ کی نظرمیں صحابہ کا مرتبہ 16
صحابہ کے بارے میں شیعہ کا مؤقف 28
صحابہ کے بارے میں شیعہ کا ایک ناقابل یقین عقیدہ 30
ابوبکر صدیق ؓکےبارے میں اہل بیت کا نقطہ نظر 33
ابو بکر صدیق ؓ کےبارے میں اہل بیت کی رائے 39
کیا ابو بکر ؓ کی خلافت میں اہل بیت کو اختلاف تھا؟ 48
اہل بیت کے ابو بکرؓ سےتعلقات 49
حضرت علی ؓ ابو بکر کے مشیر تھے 53
حضرت علی ؓ نے بیعت میں تاخیر کیوں کی؟ 57
خلافت ابوبکر میں  حضرت علی ؓ کا ایک فیصلہ 61
حضرت علی ؓ کی شادی میں حضرت ابو بکر ؓ کا کردار 64
صدیقؓ اوراہل بیت کےدرمیان سسرالی تعلقات 70
باغ فدک کا مسئلہ 77
حضرت فاطمہ ؓ ابوبکرؓ کے فیصلہ سے راضی تھیں 78
حضرت فاطمہؓ کے پاس سات باغات تھے 82
حضرت عمر ؓ کے بارے میں  حضرت علی ؓ کی رائے 92
فاروقؓ کی تعریف میں اہل بیت کےاقوال 102
حضرت عمرؓ کے ساتھ بنت علی کی شادی 104
شیعہ کی کتابوں میں اس شادی کا ذکر 106
فقہاء شیعہ کا اس شادی سے مسائل کا استنباط 107
علماء انساب کی کتابوں میں اس شادی کا ذکر 108
نواسہ رسول کے وظائف 109
خمس ومال غنیمت میں اہل بیت کو اولیت 112
حضرت علی ؓ عمر فاروق ؓ کےوزیر اورمشیر تھے 115
حضرت علی ؓ کےچند فیصلے 116
دور فاروقی میں  حضرت علی ؓ کتنی بار نائب بنے ؟ 119
اہل بیت نےاپنے بچوں کا نام عمر رکھا 121
حضرت عثمان ؓ اور اہل بیت 126
حضرت علی ؓ کی عثمان ؓ سے بیعت 134
دور عثمانی میں  حضرت علی ؓ کے فیصلے 135
اہل بیت حضرت عثمان ؓ کے پرچم تلے 138
حضرت عثمان ؓ کے دفاع میں پیش پیش رہنے والے 139
تینوں خلفاء راشدین کے بارے میں اہل بیت کا مؤقف 146
حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ سے شیعہ کے بغض کا ایک نمونہ 144
تینوں خلفاء راشدین کے بارے میں شیعہ کی بد زبانی 146
شجاعت علیؓ کے بارے میں شیعہ کی بکواس 149
ایک عجیب وغریب جھوٹا قصہ 152
آپﷺکےعزیزوں سے شیعہ کی دشمنی 155
ایک دشمنی کا ایک عجیب نمونہ 160
شیعہ حضرات کے محدثین و فقہاء 161
فقہاء شیعہ کا جھوٹ 162
بعض صحابہ کے بارے میں شیعہ کا من گھڑت قصہ 170
عائشہ صدیقہ سے متعلق شیعہ کی ایک جھوٹی بات 180
شیعہ کے نزدیک کون افضل ہے نبی یا علی ؟ 186
خلفاء راشدین کے دشمنوں کے بارے میں اہل بیت کا مؤقف 203

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like