صحابہ کرام ؓ کا عہد زریں

صحابہ کرام ؓ کا عہد زریں

 

مصنف : سید محمد میاں

 

صفحات: 755

 

نبیﷺ کے جانثار صحابہ کرامؓ جنہیں انبیائے کرام کے بعد دنیا کی مقدس ترین ہستیاں ہونے کا شرف حاصل ہے۔ جن کے بارے میں قرآں کریم کی ؓورضوا عنہ کی ضمانت موجود ہے اور جنہیں آقا دو جہاں ﷺ نے اصحابی کالنجوم فرما کر ستاروں کی مانند قرار دیا ہے‘ روئے زمین پر وہ مبارک ہستیاں تھی جن کی سانس قرآن وسنت کی معطر خوشبووں سے لبریز تھیں اور جن کا ہر ہر لمحہ قال اللہ وقال الرسول کی مکمل عکاسی کرتا تھا۔ ایسی شخصیات اور ان کے عہد کا تعارف  اور ان کے کارنامے عوام تک پہنچانا قابل تعریف اور قابل سعادت ہے کیونکہ وہ ہمارے رہنماء تھے اور دین کو ہم تک پہنچانے میں انہوں نے بہت سے قربانیاں پیش کی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں  صحابہؓ کے عہد زریں کا ہی تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس میں اسلوب سادہ اور عام فہم اپنایا گیا ہےاور ترتیب ایسی دی گئ ہے کہ کوئی مضمون چھوٹنے نا پائے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق بھی ہے۔اور اہم باتوں کی وضاحت اور تفصیل کے لیے حاشیہ کی مدد لی گئی ہے ۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب’’ صحابہ کرامؓ کا عہد زریں ‘‘ مولانا سید محمد میاں   کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
طبع جدید 13
سبب تالیف 14
خوش نصیبی 15
مقدمہ 17
سلسلہ کائنات میں جماعت صحابہ ؓکی حیثیت 17
مفہوم 18
ایک دوسرا معاہدہ 19
ورود آدم 19
اولاد آدم میں مدار فضیلت 19
تقویٰ کی عملی شکل اور اس کی ارتقائ منزلیں 20
معاہدہ انبیاء ؑ کی حکمت 25
نتیجہ 26
جماعت انبیاء ؑ 27
سیدنا حضرت ابراہیم و اسمعیل ؑ اور امت مسلمہ کی بنیاد 27
ماحول 27
تلاش و جستجو 28
ذبح اسمعیل علیہ السلام 32
زن و فرزند کی یہ قربانی کیوں؟ 34
خانہ کعبہ کی بنیاد 36
ایک خلجان اور تضاد 39
ایک راز کی بات 39
خلاصہ کلام 43
تعمیر کعبہ کے وقت دعا 43
خلاصہ تہمید 47
موضوع کتاب اور اصول استدلال 49
ایک جامع تبصرہ 53
جماعت صحابہ اور خلفاء راشدین ( ؓ ) کےمتعلق دعائیں اور بشارتیں 55
دعا ابراہیم علیہ السلام 55
حضرت موسیٰ علیہ السلام 55
احادیث و آثار 57
حضرت داؤد علیہ السلام 61
نظر ثانی اور خلاصہ 72
صحابہ کرام اور خلفاء راشدین کے متعلق توریت و انجیل کی شہادت 79
صحابہ کرام اور ارشادات ربانی 84
ایثار 90
جانی ایثار (ہجرت اور جہاد فی سبیل اللہ ) 91
مالی ایثار 92
ایک سوال اور اس کا جواب 93
اتحاد و تعا ون اور باہمی اخلاص 94
اعتماد علی اللہ اذعان و یقین ایثار فدائیت اور خداوند عالم کا فضل و احسان 100
قیام لیل 101
تفکر فی اللہ ’حکمت ’بصیرت ’ اور ذکر خدا وغیرہ 102
افادات 104
مہاجرین و انصار کے ایمان صادق کی تصدیق اور وعدہ مغفرت 107
فقراء صحابہ مقبول ہیں 121
ان ہی باخلاص اہل ایمان کی رفاقت اختیار کیجئے 121
حضرات صحابہ کے متعلق لطف و عنایت  کی فرمائش 124
مہاجرین کرام کی عظیم الشان قربانی اور بے نظیر صداقت 126
فقراء مہاجرین کی خودداری 134
طبقات صحابہ 135
مویدات 144
افادات 144
صحابہ کرام اور جہاد فی سبیل اللہ 156
غزوات و سرایا 158
غزوہ بدر کا مختصر بیان 158
یہ حضرات دست قدرت کا آلہ کار تھے 160
غزوہ احد (مختصر خاکہ ) 161
درد ناک حادثہ کی کچھ تفصیل 162
غزوہ احزاب 164
افادات 168
چند سبق 175
مسلمان ہمارے ہیں 177
غزوہ احزاب (نقشہ جنگ)اور مشکلات 178
ابتلاء عظیم ۔ ایک زلزلہ  شدید 180
یہود اور بنی قریظہ 185
خود داری اور حمیت اسلامی 186
مقابلہ 187
خطاب ذوالقرنین 189
ایک مخلص کی کامیاب تدبیر 189
مضحکہ انگیز ہزیمت 191
خواتین کا حوصلہ 192
معجزات 192
نصرت ۔ مطالبہ صبر اور معجزہ 194
معجزہ کا مسئلہ 209
فائدہ 210
رسول ﷺاشجع الناس تھے 210
جنگ کا ایک دور ختم 213
کشتی نوح کی نوعیت 219
خاتمہ طوفان 219
فائدہ 219
جہاد مشروع کیوں نہیں ہوا 220
فرضیت جہاد کی ضرور شرطیں 222
سب سے پہلا جہاد 225
حضرت موسیٰ ؑ کے زمانہ میں جہاد کیوں نہیں ہوا 225
جماعت صحابہ کی فضیلت اور سبق آموز کارنامے 227
مشروعیت جہاد اور اس کی حکمت 230
دفاع یا اقدام 232
فتنہ کیا ہے ؟ 233
مجاہدین کی خصوصیات ۔ جہاد شرعی اور  سیاسی جنگ میں  فرق 236
دعوت اسلام  کا پس منظر 238
کعبہ کیا ہے ؟ 240
مقصد 241
آباد کاری کا متوکلانہ پروپیگنڈہ 242
حفاظت 243
حرم 243
شہر مکہ کی آبادی کا مقصد 244
کعبہ کیوں بنا؟ 245
مقصد اور خصوصیتیں 245
قریش کا تسلط 273
خلاصہ اور نتیجہ 280
لڑکوں کو واپسی کی ہدایت 349
علم 349
ابوسفیان کا راستہ 367
تیاری 373
مبارزہ 376
فیصلہ 471
خواتین قریش 481
چند سبق 485
روانگی 601
امتیاز 639
حواشی 659

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like