صحابہ رسول ﷺ ہندوستان میں
مصنف : اکبر علی خان قادری
صفحات: 256
اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمدﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “خیر امتی قرنی” (بخاری)”میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں” یہ وہ جماعت تھی جن کی سیرت و کردار کے بارے میں دشمنوں نے بھی گواہی دی۔ یہ وہ عظیم جماعت تھی جنہوں نے دین اسلام کی آبیاری خود اپنے لہو سے کی اپنے مال و متاع، جان حتیٰ کہ اہل و عیال تک اللہ کے دین کے لیے قربان کر کے ہمیشہ کے لیے جنتوں کے وارث بن گئے۔ یہ وہ مثالی جماعت تھی جن کے دن میدان جہاد میں گزرتے اور راتیں اپنے رب کے حضور عبادت میں گزرتیں۔ زیر تبصرہ کتاب”صحابہء رسولﷺ ہندوستان میں” اکبر علی خان قادری کی تاریخی تالیف ہے۔ جس میں موصوف نے سر زمین پاک و ہند میں اشاعت اسلام کی ایمان افروز داستانیں رقم کرنے والے صحابہ کرام ؓ کے واقعات کو احاطہ تحریر میں لایا گیا ہے۔ اور برصغیر پاک و ہند میں اسلام کا آغاز کیسے ہوا؟ اور اس کے محرکات کون بنے؟ اس کے علاوہ آپﷺ کا پاک و ہند کے بارے میں ارشادات کو بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ اکبر علی خان قادری | 9 |
باب اول(قبل ازاسلام عرب وہند کے تعلقات | 11 |
عرب وہند کے تعلقات ہزازوں سال پرانے ہیں | 13 |
دنیا کی پہلی سمندری تاجر قوم | 14 |
قدیم عربوں (فنییقیوں) کے ہند پراثرات | 15 |
ہند کے قدیم عربی زبان پراثرات | 18 |
حضرت عیسیٰ ؑ سے دوہزاربرس پہلے کے عرب تاجر اورہندی سامان تجارت | 20 |
حضرت یوسف سے واسکوڈے گاماتک | 21 |
ہند وستان کی تجارت کے مالک عرب ہی تھے عرب وہند کی قدیم تجارتی شاہراہ کے نشیب وفراز کی کہانی | 23 |
عرب میں ہند وستانی مال کے بڑے بڑے مراکز اور منڈیاں | 26 |
عرب تاجر ہندوستان سے کن کن اشیاء کی تجارت کرتے تھے | 32 |
عہد رسالت میں عرب وہند کے تعلقات | 33 |
باب دوم (ظہور اسلام کے وقت ہندکی حالت | 40 |
قدیم ہند کاالمیہ | 40 |
زمانہ ماقبل تاریخ میں رصغیر پاک وہند اعلی تہذیب وتمدن کاحامل تھا | 46 |
کیا ہند ومت باقاعدہ مذہب ہے | 50 |
ہندوؤں کانظریہ تخلیق کائنات | 53 |
ہندوؤں کے عقائد کے بارے میں البیرونی کی تحقیقات | 55 |
ہندوؤں کے دیوتا | 59 |
ہند وکتابیں | 62 |
ہندوؤں کامذہبی مزاج | 65 |
عقیدہ تناسخ | 67 |
ہندوؤں کامرد ے جلانا | 68 |
جنت دوزخ کاتصور | 69 |
حیات بعدالموت | 69 |
عاقبت کے خیالات | 69 |
توحید اورہندو | 70 |
سیاسی حالات | 72 |
معاشرتی حالات | 73 |
عورت کامقام | 75 |
عام رہن سہن | 76 |
قانون | 77 |
عدل وانصاف | 78 |
اخلاقی حالت | 80 |
معاشی حالات | 82 |
اصلاحی تحریکیں | 85 |
جین مت | 89 |
جین فرقے | 92 |
بدھ مت | 93 |
گوتم کی تبلیغ مساعی | 95 |
تحریف اورفرقہ بندی | 103 |
باب سوم(اسلام کے ظہور اوردعوت وتبلیغ | 107 |
توحید | 107 |
رسالت | 110 |
آخرت | 111 |
کتب | 115 |
ملائکہ | 117 |
تقدیر | 119 |
عبادات | 119 |
اخلاق | 120 |
شرف انسانیت | 122 |
سودخوری کی ممانعت | 124 |
مساوات | 125 |
دعوت وتبلیغ اسلام | 126 |
دعوت وتبلیغ دین کی خاطرحضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اضطراب اورتڑپ | 130 |
نبیﷺ کااجتماعی دعوت فرمانا | 135 |
میدان جنگ میں دین کی تبلیغ | 142 |
بادشاہوں کواسلام کی دعوت | 152 |
صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور دعوت وتبلیغ اسلام | 156 |
صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اورانفرادی تبلیغ | 156 |
صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور اجتماعی دعوت اسلام | 168 |
فضائل صحابہ کرام ؓ | 168 |
صحابی کی تعریف | 169 |
صحابہ کرام افضل اولیاء ہیں | 169 |
امت میں صحابہ کرام کے برابر کوئی نہیں | 169 |
عظمت صحابہ کرام | 170 |
صحابہ کرام ؓ فلاح یافتہ ہیں | 170 |
انصار ومہاجرین سچے مومن ہیں | 170 |
مہاجرین وانصار سچے مومن اورفلاح یاہیں | 171 |
اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام ؓ کے لیے ایمان کوپسند فرمالیا | 171 |
صحابہ کرام ؓ کو اسلام پراللہ تعالیٰ نے خود قائم فرمایاہے | 172 |
صحابہ کرام ؓ کبھی دین سے نہ پھر ے وگرنہ اللہ تعالی ان کی جگہ کسی اورقوم کولے آتا | 172 |
مشہور صحابہ کرام ؓ میں سے کوئی کبھی مرتد نہیں ہوا | 172 |
صحابہ کرام ؓ کاذکر کیسے کیا جائے | 173 |
صحابہ کرام ؓ کوطعن وتشنیع کرنااللہ تعالی کےعذاب میں گرتا ہونے کاسبب ہے | 173 |
صحابہ کرام ؓ کوبراکہنے والے اللہ کی لعنت کے مستحق ہیں | 174 |
بربادی ہے ان لوگوں کے لیے جو صحابہ ؓ کوبرکہتے ہیں | 175 |
صحابہ کرام ؓ کو اللہ تعالی نے آپس میں بھائی بھائی بنادیا | 175 |
صحابہ کرام ؓ رسول پاک کی قوت ہیں | 176 |
مہاجرین وانصارصحابہ ؓ پراللہ تعالی مہربان ہے | 176 |
مہاجرین وانصار سے اللہ تعالی راضی ہوچکاہے | 178 |
اللہ جس سے راضی ہوگیا پھر اس سے ناراض نہ ہوگا | 178 |
صحابہ کرامؓ اورتقویٰ لازم وملزوم ہیں | 178 |
صحابہ کرام ؓ کی کثرت عبادت کی تعریف | 178 |
کاتبین وحی کی تعریف | 179 |
صحابہ کرام ؓ فوج درفوج اسلام سے سر فراز ہوئے | 179 |
صحابہ کرام اورانعامات الیہہ | 179 |
صحابہ کرام ؓ نفاق سے محفوظ ہیں | 180 |
صحابہ کرام ؓ قیامت کی رسوائی سے محفوظ ہیں | 180 |
بیت رضوان میں شریک صحابہ ؓ میں سے کوئی جہنم میں داخل نہ ہوگا | 180 |
صحابہ انبیاء کرام ؓ کے بعد تمام مخلوق سے افضل ہیں | 181 |
عظمت خلفاء راشدین | 181 |
صحابہ کرام ؓ کازمانہ سب زمانوں سے بہتر ہے | 182 |
صحابہ کرام ؓ کی پیروی سب سے بہترہے | 182 |
باب چہارم۔
ہنداوراسلام |
185 |
مسلمانوں کے لیے ہند کی مذہبی اہمیت | 185 |
عرب میں آباد وہندی اقوام اوران میں عہدرسالت اور عہد صحابہ میں اشاعت اسلام | 191 |
سندھ اورسندھی | 197 |
ہنداور ہندی | 198 |
ہند اور سندھ کی سات قومیں | 200 |
زط یعنی جاٹ | 201 |
مید | 205 |
اساورہ | 207 |
احامرہ | 205 |
سیابجہ | 210 |
ہندی اورغیرعرب اقوام کی آبادی والے عرب علاقوں میں دعوت اسلام | 211 |
یمن ونجران | 211 |
بحرین اورعمان | 220 |
وضائع کسری کون تھے | 221 |
قطیف خط اوردارین | 222 |
ہجر میں دعوت اسلام | 223 |
عہدرسالت اورعہد صحابہ میں برصغیر پاک وہند میں اشاعت اسلام | 225 |
باب پنجم۔
برصغیر پاک وہند میں تشریف لانے والے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم |
234 |
حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی | 234 |
حضرت حکم بن ابی العاص | 240 |
حضرت مغیرہ بن ابی العاص ثقفی | 242 |
حضرت ربیعہ بن زیادمذحجی | 243 |
حضرت حکم بن عمروثعلبی غفاری | 244 |
حضرت عبداللہ عبداللہ انصاری | 246 |
حضرت سہل بن عدی خزرجی انصاری | 247 |
حضر ت صحار بن عباس عبدی | 248 |
حضرت عاصم بن عمروتمیمی | 248 |
حضرت عبداللہ بن عمیر اشجعی | 249 |
حضرت عبداللہ بن معمرتمیی | 249 |
حضرت عمیربن عثمان بن سعد | 250 |
حضرت مجاشع بن مسعود سلمی | 251 |
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ قرشی | 252 |
حضرت خریت بن راشد ناجی سامی | 253 |
حضرت کلیب ابووائل | 253 |
حضرت مہلب بن ابوصفرہ ازدی عتکی | 253 |
حضرت سنان بن سلمہ ہذلی | 254 |
حضرت منذربن الجار ودعبدی | 254 |
کتابیات | 256 |