سفر بہتری کی راہ پر

سفر بہتری کی راہ پر

 

مصنف : نا معلوم

 

صفحات: 95

 

ہماری ذاتی وپیشہ ورانہ زندگی میں ہمارے رویے بنیادی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ہماری زندگی کے کیا اغراض ومقاصد ہیں؟ اور ان تک کیسے پہنچانا ہے۔ اور اگر کوئی مشکلات آتی ہیں تو ان سے کیسے نبٹنا ہے ان سب باتوں میں ہمارے رویوں کا خاص عمل دخل رہتا ہے اس طرح ہم خود کو کتنا سمجھتے ہیں‘ دوسروں کے ساتھ ہمارے تعلقات کیسے ہیں اور جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں اس کے بارے میں ہمارے پاس کتنی معلومات ہیں ان چیزوں کا بھی ہمارے رویوں سے گہرا تعلق ہے۔ویسے تو ہر شخص کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو مؤثر بنانے کے لیے صحت مند اور مثبت رویوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسے افراد اور ادارے جن کے کام سے لاکھوں لوگوں کی زندگی متاثر ہوتی ہو  ان کے لیے مثبت اور صحت مند رویوں کا حامل ہونا اور بھی اہم ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص اسی حوالے سے ہے جس میں زیادہ تر توجہ پولیس محکمے کی طرف دی گئی ہے اور ماڈیول تین سطح پر ترتیب دیا گیا ہے۔1:کانسٹیبل/ہیڈ کانسٹیبل۔2:اسسٹنٹ سب انسپکٹر/سب انسپکٹر/ سب انسپکٹر/انسپکٹر۔3:اسسٹنٹ سپرنڈنٹ آف پولیس(زیر تربیت) اور پھر ماڈیول ہر سطح کے لیے ایک جیسے موضوع ہی رکھتا ہے جیسے خود آگاہی‘ زندگی کی مہارتیں اور سماجی آگاہی  وغیرہ کے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب پولیس ٹرینرز کی معاونت کے لیے ترتیب دی  گئی ہے۔ ہر حصے کا آغاز اس کی اہمیت اور محکمہ پولیس کے ساتھ اس کے تعلق سے ہوتا ہے ۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ سفر بہتری کی راہ پر ‘‘نیشنل پولیس اکیڈمی کی مرتب کردہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
رویوں میں تبدیلی ماڈیول کاتعارف پس منظر 1
خودآگاہی 1
اہمیت وضرورت 1
خودآگاہی میں رکاوٹیں 2
جوہیری کھڑکی 3
جذباتی صحت 5
شخصیت 8
ذاتی وقا/عزت نفس 12
تعصب 13
طاقت 15
زندگی کی مہارتیں 17
اہمیت وضرورت 17
رابطہ 18
غیرلفظی ربطہ 20
رویے 24
جارحانہ رویہ 24
دباہوارویہ 25
متوازن رویہ 26
فیڈبیک 9
غضہ 32
ذہنی دباؤ 34
قیادت 37
لیڈرکی خصوصیات 37
ناسک مینیس تھیوری 40
سماجی آگاہی 43
اہمیت وضرورت 43
صنف 44
صنفی امتیاز 45
صنفی اورشمار 48
عورتوں کےخلاف تشدد 50
تشدد 50
خواتین کےخلاف معاشرے 54
عورتوں پرگھریلواورجنسی تشدد 56
بچوں کےخلاف جنسی تشدد 58
بچوں تشددکی وجوہات 58
پاکستان میں بچوں پرجنسی تشددسےمتعلق قوانین 60
بچوں پرجنسی سےمتعلق مفروضے 61
انسانی حقوق 63
انسانی حقوق سےمتعلق بین لاقوامی معاہدے 63
بچوں کےحقوق کامعاہدہ 66
خواتین کےخلاف ہرقسم کےامتیازات کےخاتمےکامعاہدہ 75
اسلام میں انسانی حقوق 85
روزن کاتعارف 87
روزن کےپروگرام 87

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like