سعادتوں کا سفر
مصنف : صلاح الدین بن محمد البدیر
صفحات: 758
اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین سیدنا محمد ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ سعادتوں کا سفر‘‘ فضیلۃ الشیخ صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ (امام وخطیب مسجد نبوی) کے مرتب کردہ مجموعۂ احادیث بعنوان بلوغ السعادة من أدلة توحيد العبادة کا اردو ترجمہ ہے۔شیخ موصوف نے کئی سال کی مسلسل تحقیق ومحنت کے بعد اسے مرتب کیا ہے اوربڑی عرق ریزی سے اس کتاب میں توحید کے اہم ترین موضوع پر تقریباً بارہ صد صحیح احادیث جمع کردی ہیں ۔قارئین کی سہولت کےلیے ضروری مقامات پر احادیث کی شرح بھی کی نیز قارئین کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات بھی تحریر کیے ہیں۔یہ کتاب توحید کے موضوع پر حدیث کا عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا ، عقیدۂ توحید اور ایمانیات کا شاہکار ہے۔ خطباءاساتذہ،طلبہ، اور باذوق عوام کےلیے انمول تحفہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر جامعہ بلال اسلامیہ،لاہور نے اس کا ترجمہ کروا کر افادہ عام کےلیے اسے مفت تقسیم کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کےلیےنفع بخش بنائے ۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 17 |
عرض مولف | 22 |
توحید عین فطرت ہے | 25 |
رسولوں کی بعثت کا مقصد ہی توحید ہے | 29 |
صرف اللہ تعالیٰ ہی عبادت کا مستحق ہے | 33 |
ارادہ شرعیہ کی حقیقت | 38 |
توحید ہی سب سے بڑی نیکی ہے | 40 |
توحید کی نصیحت و تاکید | 45 |
توحید کی خصوصی بیعت | 47 |
عمل کی قبولیت اور آخرت میں اس کے نفع بخش ہونے کے لیے توحید شرط لازم ہے | 52 |
صرف اہل توحید ہی امن اور ہدایت کے حق دار ہیں | 56 |
رسول اللہ ﷺ کی شفاعت صرف اہل توحید کو نصیب ہو گی | 58 |
توحید پر خاتمہ جنت کی ضمانت ہے | 60 |
درجات کی کمی بیشی کا دارومدار توحید کی کمی بیشی پر ہے | 63 |
احسان کیا ہے | 66 |
گناہ گار موحدین | 68 |
توحید کی دعوت دینا فرض عین ہے | 76 |
دعوت وتبلیغ کا آغاز | 80 |
دعوت الی اللہ کے لیے نرمی سے گفتگو کرنی چاہیے | 83 |
مشرکوں اور اہل کتاب کو کس طرح سلام کرنا چاہیے | 89 |
مشرک سے تحائف کے تبادلے کا جواز | 91 |
مشرکین کے لیے استغفار کرنا منع ہے | 95 |
مشرک کے لیے ہدایت کی دعا کرنا | 99 |
مشرکین کے لیے بددعا کرنے کا بیان | 101 |
شرک سب سے بڑا گناہ ہے | 107 |
شرک کرنے والے کے عمل برباد ہو جاتے ہیں | 109 |
شرک دائمی طور پر ناقابل معافی جرم ہے | 111 |
مشرک کی توبہ قبول ہونے اور اسلام لانے کے بعد اس کے سابقہ اعمال کا معاملہ | 114 |
مشرک کبھی جنت میں داخل نہیں ہو گا | 116 |
اہل فترت مشرکین کی اولاد اور دیگر ایسے لوگوں کا حکم | 120 |
عقیدے کے مسائل میں جہالت کی شرعی حیثیت | 125 |
شرک کی مختلف صورتیں | 132 |
شرک سے بچنا باعث مغفرت ہے | 135 |
لوگوں کو شرک کی دعوت دینے والوں کی مذمت | 139 |
کلمہ توحید کے اقرار تک لوگوں سے جہاد کرنے کا حکم | 143 |
لاالہ الا اللہ کی شرط لازمی | 151 |
اللہ تعالیٰ کے سوا سب کی عبادت کے انکار کے بغیر توحید معتبر نہیں ہوتی | 158 |
ظاہری عمل پر حکم لگانا اور باطن اللہ کے سپرد کرنا ضروری ہے | 160 |
اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے لوازم کا وجوب | 162 |
اللہ تعالیٰ کا خوف اور اس کے تقاضے | 166 |
اللہ تعالیٰ پر توکل اور اسباب اختیار کرنے کا بیان | 172 |
مخلوق کی ایسی اطاعت حرام ہے جس سے خالق کی نافرمانی ہو | 174 |
اطاعت اور اتباع رسول ﷺ کے تقاضے | 178 |
کتاب وسنت کو لازم پکڑنے اور اسے رشد و ہدایت کی راہ سمجھنے کا وجوب | 182 |
فروعات و عقائد میں خبر واحد حجت ہے | 185 |
توحید باری تعالیٰ کی معرفت | 188 |
بدعت کی مذمت | 190 |
خواہش پرستوں کی صحبت سے بچنا چاہیے | 197 |
مشرک کا موحد سے بحث وجدال اور اس کی مذمت | 200 |
دین میں غلو اور شدت پسندی ممنوع و مذموم ہے | 203 |
نیت اور عزم و ارادہ کی اہمیت | 208 |
اخلاص کی فضیلت | 211 |
ریکاری سے ڈرنے اور اس کے شرک ہونے کی وضاحت | 213 |
جو کام نہ کیا ہو اس کا کریڈٹ لینے کی مذمت | 218 |
چھپ کر عبادت کرنے کی فضیلت | 220 |
ثواب کی نیت سے کیا گیا عمل ہی باعث اجر ہے | 223 |
خود پسندی | 226 |
اخلاص سے عمل کرنے والا مومن | 230 |
اللہ تعالیٰ سے اچھا گمان رکھنا ضروری ہے | 232 |
نماز میں دکھلاوے اور شرک سے بچنا ضروری ہے | 235 |
اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ نہ کرنے کی سزا | 240 |
نیکی کی طرف اٹھنے والے قدموں کے نشانات پر بھی اجر ہے | 242 |
اذان دینے کی اجرت کا مسئلہ | 244 |
مقابلہ بازی اور شہرت کے لیے مساجد بنانے کی حرمت کا بیان | 245 |
تلبیہ توحید کی عظمت و فضیلت | 250 |
دنیا کی خاطر اور دنیا و آخرت دونوں کی خاطر جہاد کرنے والے کا بیان | 262 |
کون سا جہاد اللہ تعالیٰ کے لیے ہے | 266 |
صرف اللہ تعالیٰ کے لیے گناہ چھوڑنے کا اجر و ثواب | 268 |
دولت کے پجاری کی پہچان | 271 |
بتوں اور مورتوں کی عبادت منع ہے | 277 |
بتوں اور مورتیوں کو توڑنا واجب ہے | 284 |
صلیب لٹکانا حرام اوراسے توڑنا ضروری ہے | 287 |
جاندار کی تصویر کی حرمت اور اسے مٹانے کا حکم | 290 |
آخری زمانے میں بتوں کی پوجا | 301 |
قبروں کو پختہ کرنے اور ان پر قبے بنانے کی ممانعت | 307 |
عورتوں کو قبرستان جانے کی اجازت دینے والوں کے دلائل | 311 |
مرنے والے زندہ لوگوں کی بات نہیں سن سکتے | 315 |
فوت شدہ لوگ خودزندہ لوگوں کی دعاؤں کے محتاج ہیں | 320 |
مردوں کو زندہ لوگوں کے اعمال سے نفع پہنچنے کا بیان | 322 |
غیر اللہ کے لیے نذر و نیاز کا بیان | 326 |
غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنا حرام اور شرک ہے | 332 |
دعا ہی اصل عبادت ہے اور غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہے | 340 |
اللہ تعالیٰ سے پورے یقین کے ساتھ مانگنا چاہیے | 351 |
خبر دینا مقصود ہو تو دعا میں ان شاء اللہ کہنا جائز ہے | 353 |
جو شخص اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر مانگے اسے کچھ نہ کچھ ضرور دینا چاہیے | 365 |
صحیح اور فاسد تاویل میں فرق | 395 |
غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے | 401 |
السلام علی اللہ کہنا منع ہے | 418 |
زرعت کہنا منع ہے | 419 |
کسی کو طبیب کہنے کا عدم جواز | 421 |
قبلہ رخ تھوکنے سے اللہ تعالیٰ کو اذیت ہوتی ہے | 424 |
اعمال صالحہ کا وسیلہ پکڑنا مسنون ہے | 434 |
نیک آدمی سے دعا کرانے کا وسیلہ جائز ہے | 438 |
اللہ تعالیٰ کو مخلوق کے سامنے سفارشی کے طور پر پیش کرنا منع ہے | 446 |
اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی قسم اٹھانا حرام اور شرک ہے | 448 |
غیر اللہ کی قسم اٹھانے کو جائز یا صرف مکروہ قرار دینے کی دلیل | 451 |
اہل کتاب سے قسم لینے کا طریقہ | 458 |
قسموں کی حفاظت کرنا | 464 |
غیر اللہ کو سجدہ کرنا حرام ہے | 469 |
تبرک کی جائز صورتیں | 478 |
تبرک کی ناجائز صورتیں | 484 |
شفا صرف اللہ تعالیٰ دیتا ہے | 490 |
جھاڑ پھونک کا بیان | 491 |
دم کے کلمات علمائے حق سے پوچھے جائیں | 495 |
مسنون وظائف | 501 |
جس نے جادو کیا اس نے شرک کیا | 510 |
علم نجوم کی ممانعت | 524 |
اچھا شگون لینا جائز ہے | 540 |
موت کے اعلان کا بیان | 560 |
مرثیہ خوانی کی حیثیت | 563 |
اللہ تعالیٰ کی نعمت کی ناشکری کفر ہے | 571 |
شفاعت کا اثبات اور اس کی اقسام | 576 |
اہل بیت رضی اللہ عنہم کی فضیلت | 610 |
اختلاف کی مذمت | 617 |
کفار سے مشابہت کی حرمت | 628 |
نفاق اکبر کا بیان | 636 |
نفاق اصغر کا بیان | 639 |
خوارج اور ان کی خصلتیں | 645 |
مسلمان حکمرانوں کے حقوق و فرائض | 657 |
جہیمہ کی تردید | 675 |
فرشتوں کا بیان | 695 |
آسمانی کتابوں کا بیان | 701 |
عذاب قبر اور اس کی نعمتوں کا بیان | 707 |
حشر و نشر کا بیان | 722 |
حساب کتاب اور بدلے کا بیان | 727 |
حوض اور ترازو کا بیان | 733 |
دوزخ کی ہولناکیاں | 738 |
جنت کے نظارے | 746 |