صداقت نبوت محمدی
صداقت نبوت محمدی
مصنف : ڈاکٹر منقذ بن محمود السقار
صفحات: 298
اسلام کی اساس دوشہاتوں پر ہے ایک لاالہ الا اللہ اور دوسری رسول اللہ ۔ یہ دونوں گواہیاں جنت کی چابی اور ہر خیر وبھلائی کا دروازہ ہیں ۔یہ شہادتیں وہ روشن ضابطہ حیات ہیں جو مسلمان اپنے رب کے لیے اختیار کرتا ہے ۔ یہ وہ افضل ترین چیز ہے جسے وہ جہان والوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔ارشاد نبوی ہے :«أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، لَا يَلْقَى اللهَ بِهِمَا عَبْدٌ غَيْرَ شَاكٍّ فِيهِمَا، إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ» (صحیح مسلم :27)میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں اورمیں (محمد) اللہ کا رسول ہوں۔ جوشخص بھی ان دو شہادتوں کے ساتھ اس حالت میں اللہ سےملاقات کرے کہ اس نے ان میں شک نہ کیا ہوتو وہ جنت میں داخل ہوگا‘‘۔ یعنی جو شہادتین پر شک وشبے کے بغیر ایمان رکھے گا وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔ زیر نظر کتاب’’صداقتِ نبوت محمدی ‘‘ رابطہ عالم اسلامی کے محقق ڈاکٹر منقذ بن محمود السقار کی عربی کتاب ’’ دلائل النبوہ‘‘ کاترجمہ وتعلیق ہے ۔ صاحب کتاب نے اس کتاب میں وہ دلائل پیش کیے ہیں جو نبی ﷺکی نبوت کی شہادت دیتے ہیں۔ یہ دلائل ایمان والوں کے ایمان کی مضبوطی کا باعث ہیں۔آپﷺ اور آپ کی تعلیمات سے انسانیت کوروشناس کروانا چاہیے تاکہ لوگ آپ کی صداقت کو جان کر آپ پر ایمان لے آئیں۔مؤلف نے صداقت ِنبوت محمدی کے دلائل کوچھ اقسام میں تقسیم کیا ہے ۔نبو ت محمد ی کے دلائل بالخصوص نبی ﷺ کی بیان کردہ پیش گوئیوں کوجدید تحقیقات کی روشنی میں اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور کتاب میں صحیح احادیث پیش کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کومؤلف ،مترجم،ناشر اور جملہ معاونین کےلیے صدقہ جاریہ اور قارئین کے لیے نفع بخش بنائے (ٖآمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مترجم | 9 | |
مقدمہ | 11 | |
نبی ﷺ کی بیان کردہ غیبی خبریں | 16 | |
نبی کریم ﷺ کی بیان کردہ غیبی خبریں | 16 | |
نبی ﷺ نے ان غیوب کی اطلاع دی جو | 26 | |
نبی ﷺ نے اپنے بعض معاصرین کی موت کی کیفیت | 45 | |
فتنوں کی خبریں | 67 | |
فتوحات امت محمدیہ محمدی پیش گوئیاں | 78 | |
آخری زمانے اور قیامت کی پیش گوئیاں | 105 | |
رسول اکرمﷺ کے حسی معجزات | 128 | |
نبی ﷺ کی برکت سے ماکولات و مشروبات اور وضو کے پانی میں اضافہ | 142 | |
آپﷺ کی پھونک اور لعاب دہن سے مریضوں کا شفایاب ہونا | 169 | |
اللہ کا آپﷺ کی دعاؤں کو قبول کرنا | 176 | |
اللہ کی طرف سے نبی ﷺ کی حفاظت | 196 | |
قرآن کریم نبی کریمﷺ ﷺ کی نبوت کی دلیل | 209 | |
نبی ﷺ کی نبوت پر سابقہ کتب اور ان کے پیروکاروں کی شہادتیں | 221 | |
نبی ﷺ کی نبوت پر آپ کے اخلاق و کردار کی شہادتیں | 249 | |
نبوت محمدی پر ایمان لانے کی دعوت ( خلاصہ تحقیق) | 290 |