سادہ لوح مسلمان اور قادیانی حربے
سادہ لوح مسلمان اور قادیانی حربے
مصنف : خاور رشید بٹ
صفحات: 58
اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ ختم نبوت ناصرف اسلام کی روح ہے بلکہ وہ بنیادی عقیدہ ہے جس پر تمام امت مسلمہ کا روزِ اول سے اتفاق، اتحاد اوراجماع ہے ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں ا سلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و قانون اور عدالت میں غرض کہ ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ مولانا خاور رشید بٹ ﷾ (انچار ج شعبہ تقابل ادیان وسیرت سیکشن ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن ،لاہور )کی زیر نظر کتاب بعنوان’’سادہ لوح مسلمان اور قادیانی حربے‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں میں قادیانیوں کے 15حربوں پیش کر کے ان کے جوابات تحریر کیے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی دعوتی وتدریسی، تحقیقی وتصنیفی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 7 |
پہلا حربہ:کلمہ طیبہ | 9 |
جواب | 9 |
دوسرا حربہ: ہماری اور مسلمانوں کی نماز، روزہ اور قبلہ ایک ہی ہے | 16 |
الزامی جواب | 16 |
تحقیقی جواب | 18 |
تیسرا حربہ: السلام علیکم | 20 |
چوتھا حربہ، تئیس سالہ معیار نبوت | 23 |
1۔فورا سزا | 24 |
2۔دس سال | 24 |
3۔بارہ سال | 24 |
4۔اٹھارہ اور پچیس سال | 24 |
5۔بیس سال | 25 |
6۔تئیس سال | 25 |
عقل کے خلاف | 29 |
اصل حقیقت | 30 |
پانچواں حربہ: ظالم کامیاب نہیں ہوتے ،پھر ہم کیوں کامیاب ہیں؟ | 31 |
مرزا صاحب قادیانی سے دلیل | 33 |
چھٹا حربہ: مسیح اور ختم نبوت | 34 |
ایک سوال | 35 |
جواب | 35 |
ساتواں حربہ: جھوٹ بولنے والے کا جھوٹ اسی پر ہے | 36 |
جواب | 36 |
آٹھواں حربہ: عیسیٰ کا بوڑھا ہونا | 38 |
نواں حربہ: عیسیٰ کاجسم سمیت آسمانوں پر جانا قرآن میں کہاں؟ | 39 |
مرزا صاحب قادیانی سے دلیل | 40 |
دسواں حربہ: عیسیٰ نازل ہونے کے بعد قرآن پڑھیں گے تو کیا محسوس کریں گے؟ | 41 |
گیارہواں حربہ: مرزا صاحب کی سچائی جانے کے لیے استخارہ | 43 |
الزامی جواب | 44 |
بارہواں حربہ: عیسیٰ آسمان پر زندہ اور ہمارے نبی زمین میں مدفون | 45 |
جواب | 45 |
تیراہواں حربہ: تہتر فرقے | 47 |
جواب | 47 |
چودہواں حربہ: استاذ کی قابلیت | 50 |
پندرہواں حربہ: توفی کی بحث | 54 |
جواب | 54 |