سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 3
سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 3
مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی
صفحات: 480
اہل حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت او رایک تحریک کا نام ہے زندگی کےہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اہل حدیث اسلام کی حقیقی ترجمان اور ایک ایسی فکر ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔فکر اہل حدیث ، تاریخ اہل حدیث، تعارف اہل حدیث ،مسلک اہل حدیث کے عنوان سے متعدد کتب موجود ہیں زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سالنامہ تاریخ اہل حدیث2018-1 ،جلد سوم ‘‘ جناب عبد الحکیم عبد المعبود المدنی حفظہ اللہ کی کاوش ہےموصوف جماعت اہل حدیث ، ہند کے غیور اور ممتاز عالمِ دین ہیں ، انہوں نے ’’ مرکز تاریخ اہل حدیث ،انڈیا‘‘ کے نام سے ایک مستقل ادارہ قائم کیا ہوا ہے جس کے تحت وہ تاریخ اہل حدیث ہند کو بڑی تیزی اور قوت سے جمع کیا جارہا ہے ۔کتاب ہذادر اصل مجوزہ تاریخ اہل حدیث ،ہند کا تیسرا حصہ ہے ۔مرتب نےاس میں مختلف جرائد ومجلات، مقالات اور کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے نیزذاتی معلومات کی بنیاد پر ہند کے علمائے اہل حدیث کی مساعی جمیلہ کو مختلف جہتوں سے واضح کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سالنامہ تاریخ اہل حدیث جلد سوم سات ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اول میں علماء کرام وفضلاء عظام کے تاثرات وانطباعات ہیں ،باب دوم میں تاریخ اہل حدیث کےمتعلق17؍بحوث ومقالات ہیں ۔ باب سوم میں 21 مرحومین علماء کرام کاتذکرہ بڑے شرح وبسط کےساتھ پیش کیاگیا ہے ۔ باب چہارم عالم ِاسلام کے 2؍عظیم سلفی اساطین علم کے متعلق ہے۔ باب پنجم میں2018-19ء کے41؍مرحومین علما کرام کی سوانح اور ا ن کی مساعی رقم ہیں ۔باب ششم میں 16؍علماء کا تذکرہ خیر ہے ۔باب ہفتم مناظرات ومتفرقات پر مشتمل ہےیہ کتاب تاریخ اہل حدیث کی حقانیت اورعلمائے اہل حدیث کی گرانقدر خدمات پر مشتمل ایک اہم علمی وتاریخی دستاویز ہے ۔اللہ مرتب وناشرین کی اس عظیم الشان مساہی کو شرفِ قبولیت سے نوازے اورانہیں ا س کام کو جاری رکھنی کی توفیق دے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
فہرست | 4 |
کلمات تشکر | 10 |
انتساب | 11 |
رشحات قلم | 12 |
اداریہ | 13 |
افتتاحیہ | 14 |
باب اول تاثرات و انطباعات | 23 |
پیغام آفریں | 23 |
تہنیتی پیغام | 24 |
کلمات تبریک | 27 |
تبصرہ وتجزیہ | 27 |
تبصرہ وتجزیہ | 30 |
باب دوم بحوث و مقالات تاریخ اہل حدیث | 35 |
مسلک حدیث ترجمہ رسالہ عمل بالحدیث فارسی | 35 |
تحریک اہل حدیث اور اس کے فوائد | 45 |
سلفی دعوت کے پانچ اہم اصول | 51 |
فتنہ انکار حدیث کی سرکوبی میں علمائے اہل حدیث کی مساعی جمیلہ | 59 |
برصغیر میں اہل حدیث کی عظیم کارکردگی | 70 |
اہل حدیث مجاہدین آزادی | 74 |
تاریخ اہل حدیث بہار | 85 |
صادق پور سورماؤں کا وطن سرفروشوں کی زمین | 102 |
جمعیت علمائےہند کی تاسیس میں علمائے اہل حدیث کا بنیادی کردار | 106 |
ہندوستان کے تین بڑے مدارس | 111 |
مئوناتھ بھنجن | 127 |
مئو کے ہم عصر اور ہم نام علماء | 133 |
ابنائے جامعہ عربیہ مئو کی حدیثی خدمات | 135 |
فیضی علمائے مئو کی خدمات حدیث | 150 |
جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی | 166 |
جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی کی مختصر تاریخ | 168 |
جامع مسجد اہل حدیث مئومن پورہ ممبئی | 170 |
تعارف جمیعت اہل حدیث بھیونڈی مہاراشٹر | 176 |
باب سوم یاد رفتگاں | 180 |
مولانا ولایت علی صادقپوری | 180 |
جماعت اہل حدیث کا ایک گمنام قائد | 185 |
مولانا عبد اللہ عرف جھاؤ میاں الہ آبادی | 188 |
مولانا عبد العزیز رحیم آبادی | 190 |
مولانا عبد العزیز رحیم آبادی حیات و خدمات | 199 |
مولانا عبد الرحمن لکھنوی ثم دلالپوری اور جھارکھنڈ | 202 |
مولانا عبد السلام مبارکپوری | 205 |
مولانا عبد الصمد مبارکپوری | 208 |
مولاناعلامہ نذیر احمد رحمانی چند یادیں | 216 |
مولانا نذیر احمد دہلوی ایک تعارف | 222 |
ماہر علم میراث مولانا عبد الرحمن بجوادی | 230 |
شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی | 238 |
آہ شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی | 244 |
مولانا عبد الاحد پورینوی | 247 |
مولانا محمد یحییٰ بنارسی | 251 |
مولانا عزیز احمد بن محمد حنیف ندوی | 254 |
مولانا ذکر اللہ خاں ذاکر ندوی | 257 |
بزم سے رخصت ہے ذاکر مرحبا کہتا ہوا | 259 |
مولانا عبد العزیز جامی عمری ادھونی | 263 |
شیخ الحدیث مولانا محمد عمر سلفی | 269 |
مولانا محمد حنیف فیضی مدنی بہار | 288 |
مولانا قرۃ العین فائق املوی | 292 |
باب چہارم عالم اسلام کے سلفی اساطین | 308 |
شیخ عبد القدیر شبیہ الحمد | 308 |
جزیرے یادوں کے شیخ عبد القادر شبیہ الحمد کی وفات پر | 310 |
باب پنجم مرحومین علمائے اہل حدیث واعیان جماعت 2018 ۔ 2019ء | 320 |
باب ششم موجودین علمائے کرام 2018۔2019ء | 406 |
باب ہفتم مناظرات و متفرقات | 471 |