روزہ احکام و مسائل

روزہ احکام و مسائل

 

مصنف : محمد امین اثری

 

صفحات: 186

 

اللہ تعالیٰ نے  اپنے بندوں پر رمضان المبارک کے روزے اس لیے فرض کیے ہیں کہ انہیں تقویٰ کی نعمت ودولت حاصل ہو ۔ تقویٰ یہ ہے کہ انسان اس دنیا میں اپنے رب کا بندہ اور اس کا فرماں بردار بن کررہے ۔روزے کی حقیقت سامنے رکھنے سےیہ بات ہماری محدود عقل بھی سمجھ لیتی  ہے کہ تقویٰ کے حصول کے لیے  یہ عبادت مؤثرترین تدبیر ہے ۔رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ  اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے   ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ کی دوسرے فرائض سے  یک گونہ فضیلت کا ندازہ اللہ تعالٰی کےاس فرمان ہوتا ہے’’ الصوم لی وانا اجزء بہ‘‘ یعنی روزہ خالص میرے  لیے  ہےاور میں خود ہی اس بدلہ دوں گا۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے مستقل  کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’روزہ احکام ومسائل‘‘ مولانامحمد اثری ﷾  کی تصنیف ہے  موصوف طویل عرصہ سے  سعودی عرب  میں مقیم  انڈیا کے معروف عالم دین   غازی عزیر صاحب    کےوالد گرامی  ہیں غازی عزیر صاحب  کے تحقیقی رشحات قلم پاک  وہند کے معروف دینی رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔اس کتا ب میں  مولانا محمد امین اثری صاحب نے روزہ ،تراویح ، شب قدر، اعتکاف، نماز عید، صدقہ فطر کے متعلق جملہ احکام ومسائل کو  جامع انداز میں مرتب کیا ہے  اس کتاب  کے ایڈیشن  ہذا سے  قبل بھی متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے تھے لیکن اس ایڈیشن  میں  غازی  عزیر   صاحب   کے روزوں کےمتعلق پانچ اہم مضامین اس میں شامل اشاعت ہیں  یہ مضامین اگر چہ اس پہلے مختلف علمی وتحقیقی رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔لیکن بعض قارئین کے اصرار پر  ان مضامین کو  اس کتاب میں شامل کرکے شائع کیا گیا ہے ۔اس کتاب کو  مصنف ،ناشر اور جملہ معاونین کےلیے اخروی نجات کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 9
عرض مولف 10
عرض مولف طبع چہارم 11
پیش لفظ 13
روزے کا مفہوم اور اس کا مقصد 15
اسلام میں رمضان کے روزے کا مقام 16
روزے کے لازمی اثرات 17
تقوی 17
صبر 18
اللہ کی حاکمیت کا استحضار 19
ہمدردی و مواسات 19
اجتماعیت 20
رمضان المبارک کی فضیلت پر سول اللہ ﷺ کا خطاب عام 21
روزوں کی فرضیت کی تاریخ 24
امم سابقہ میں روزے 28
رمضان کے روزوں کا آغاز 30
ہلال رمضان کی رویت 30
چاند سے حساب کی حکمت 30
چاند دیکھنے کی شہادت 31
مشکوک دن میں روزہ رکھنا 33
ہر شہر کی رویت اسی شہر والوں کے لیے ہے 34
اختلاف مطالع 34
رویت ہلال کا بیرونی حکم 37
ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعہ چاند کی خبر 43
اس شخص کا حکم جس کی شہادت نہ مانی گئی ہو 44
عید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے 44
دن میں دکھائی دینے والے چاند کا حکم 45
نیا چاند دیکھنے کی دعا 45
روزے کے احکام 46
روزے کی نیت 46
روزے کے دن کی شرعی حدود 46
سحری 48
افطار 50
افطاری 51
افطار کی دعا 51
افطار کرانے کا ثواب 52
وہ چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا 53
وہ چیزیں جن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے 54
روزے کے قضاء اور کفارہ دونوں لازم ہونے کی صورتیں 54
صرف قضا لازم ہونے کی صورتیں 54
رمضان کےروزوں کی قضا کا وقت 55
روزے قضاء کرنے کی شرعی رخصت 55
میت کی طرف سے روزے کی قضا 56
متفرقات 59
بہت بوڑھے لوگوں کے روزے کا مسئلہ 59
بچوں کا روزہ 59
غیر معتدل علاقوں میں روزوں کا مسئلہ 61
سحری و افطار کے بغیر مسلسل روزہ رکھنا 63
روزے کی قسمیں 67
نفل روزوں کی اہمیت اور تفصیل 69
محرم کے روزے 70
ذی الحجہ کے روزے 72
عید کے مہینے کے چھ روزے 73
شعبان کے روزے 73
ہر مہینے کے تین روزے 80
دو شنبہ اور پنجشنبہ کے روزے 81
جمعہ کے دن کا روزہ 81
نماز تراویح 84
تراویح کی اہمیت 84
نماز تراویح اور جماعت 85
رکعتوں کی تعداد 87
ترویحہ کی دعا یا ذکر 88
ماہ رمضان کے آخری دس دن 89
اعتکاف 91
مفہوم 91
روحانی عظمت 91
اعتکاف کی شرائط 92
رسول اللہ ﷺ کا اہتمام 92
اعتکاف کی قسمیں 94
واجب 95
سنت موکدہ 95
نفل 95
عورتوں کا اعتکاف 96
وہ کام جن کی اعتکاف کے دروان اجازت ہے 96
اعتکاف توڑ دینے والے کام 97
ٹوٹ جانے والے اعتکاف کی قضا 98
مکروہات اعتکاف 100
اعتکاف میں کیے جانے والے کام 100
ایک اہم نکتہ 101
شب قدر 102
شب قدر کی فضیلت 102
فضیلت کی وجہ 102
تکوینی اہمیت 104
شب قدر کہے جانے کی وجہ 105
شب قدر شب عبادت 106
شب قدر کی دعا 107
امت محمدیہ ؐ کا خصوصی امتیاز 108
شب قدر کی تعیین 108
صدقہ فطر 110
صدقہ فطر کا حکم 110
صدقہ فطر ہر شخص پر ہے 111
اہل و عیال کے صدقہ فطر کی ادائیگی 113
ادا کرنے کا وقت 114
صدقہ فطر کی جنس 115
مقدار 115
صدقہ فطر کے حقدار 122
غیر مستحق لوگ 123
عید الفطر 124
عید الفطر کی حیثیت 124
عید کی رات کی عبادت 124
عید کے دن کی سنتیں 125
عید گاہ 126
عید گاہ میں عورتوں کی حاضری 127
عید کی نماز اور اس کا وقت 128
عید کی نماز کا طریقہ حنفی مسلک میں 131
رسول اللہ ﷺ کی نماز عید کی کیفیت 131
عید کا خطبہ 133
عید کی دعا 135
مقالات عزیز 137
کیا روزہ بدن کی زکاۃ ہے 137
دعائے افطار کی تحقیق 145
جمعۃ الوداع کی فضیلت اور قضائے عمری 161
فضیلت دعائے ختم قرآن کی حقیقت 168
کیا اعتکاف کا ثواب دو حج اور دو عمروں کے مساوی ہے 176

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like