روز مرہ کی مسنون دعائیں

روز مرہ کی مسنون دعائیں

 

مصنف : عبد الرزاق البدر

 

صفحات: 357

 

دعا مومن کی ڈھال اور شیطانی وسوسوں،حملوں اور نفسیاتی خواہشات کے خلاف مؤثر ہتھیار ہے۔لہذا مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ذکر واذکار،مسنون ادعیہ کے اہتمام اور قرآنی تلاوت میں مشغول رہے۔اس عمل سے وہ بہت سے مصائب،آفات اور حادثوں سے محفوظ رہے گا اور اس پر شیطانی حملے بھی غیر مؤثر ہوں گے۔زیر تبصرہ کتاب میں روز مرہ کی دعائیں جمع کی گئی ہیں تاکہ روز مرہ کی دعائیں کی تلاش میں آسانی رہے اور ان ادعیہ کا اہتمام بھی آسان ہو۔سو اس کتاب میں مذکورہ دعاؤں کو خود بھی زبانی یاد کریں،اپنی اولاد کو بھی یاد کروائیں اور روز مرہ کا معمول بنا لیں کہ ان مسنون دعاؤں کا ضرور اہتمام کرنا ہے۔یہ حصن المسلم کے طرز پر دعاؤں کی بہترین کتاب ہے،جو ہرفرد کی ضرورت اور ہر مسلمان کے لیے نہایت مفید ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 1
شب وروز کے اذکار کی فضیلت 3
صبح وشام کے اذکار 7
سوتے وقت کے اذکار 48
نیند کے آداب 86
وضو کے اذکار 115
فضائل آذان 126
نماز شروع کرنے کے اذکار 131
تشہد کے اذکار 187
شیطان کو دھتکارنے کے لیے اذکار 220
عیادت کرنے کا ثواب 240
موت کی تمنا نہ کرنا 248
نماز جنازہ کی دعائیں 251
بارش طلب کرنے کی دعا 263
شب قدر کی دعائیں 287
سلام کے احکام وآداب 309
خطبہ نکاح 322
متفرق دعائیں 332
کفارہ مجلس کی دعائیں 339

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like