رویت ہلال فقہ اسلامی کی روشنی میں

رویت ہلال فقہ اسلامی کی روشنی میں

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 476

 

اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی  کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔روزہ شروع کرنےاور عید منانے  کے مسئلے میں شریعت  مطہرہ نے جو معیار مقرر کیا  ہے وہ  یہ  ہے  کہ چاند دیکھ کرعید منائی جائے او رچاند دیکھ کر ہی روزہ کی ابتداء کی جائے ۔اور اگر گرد وغبار اور ابر باراں کی وجہ  سے چاند دکھائی نہ دے تو رواں مہینے کےتیس دن مکمل  کر لیے جائیں بالخصوص شعبان اوررمضان المبارک کے ۔ مذکورہ  قاعدہ کلیہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے خو اہ وہ عربی ہو یا عجمی  ۔دور حاضر ہو یا دور ماضی ۔ایک وقت تک مسلمان اس اصول وقاعدہ  کے پابند رہےمگر پھر آہستہ آہستہ فقہائے دین و ائمہ مجتہدین اور ان  کے مقلدین کی دینی  خدمات کے نتیجے میں امت مسلمہ مختلف آراء میں بٹ گئی ۔اس سلسلے میں دو رائے پائی جاتی ہیں ۔ایک نقطۂ نظر کےمطابق مطالع کا اختلاف معتبر نہیں ہے اور ایک جگہ کی رؤیت پوری دنیا کے لیے  ہے۔اور دوسرے نقطۂ نظر کے حاملین کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر ہے  لہٰذا ہر علاقہ کی رؤیت اس علاقہ کے لیے معتبر ہوگی ۔ قرآن وحدیث کے دلائل وبراہین کے مطابق اختلافِ مطالع معتبر ہونے کی رائے راجح ہے۔  یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دور تیز رفتار سیاسی تبدیلیوں،معاشی انقلابات اور وسائل و ذرائع کی ایجادات کا ہے،اس لئے اس عہد میں مسائل بھی زیادہ پیش آتے ہیں، چنانچہ ماضی قریب میں مختلف اسلامی ممالک میں اس مقصد کے لئے فقہ اکیڈمیوں کا قیام عمل میں آیا، جدید مسائل کو حل کرنے  میں ان کی خدمات بہت ہی عظیم الشان اور قابل تحسین ہیں، اس سلسلہ کی ایک کڑی اسلامک فقہ اکیڈمی ( انڈیا) بھی ہے۔یہ اکیڈمی  مولانا  قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کی کوششوں سے 1989ء میں قائم ہوئی ۔مختلف موضوعات پر اب تک بیسیوں کتب شائع کرچکی ہے بالخصوص جدیدفقہی مسائل (کلوننگ،انشورنش، اعضاء کی پیوندکاری ،انٹرنیٹ،مشینی ذبیحہ  وغیرہ ) پر کتب کی اشاعت اورموسوعہ فقہیہ کویتیہ کا اردو ترجمہ لائق تحسین ہے۔ موسوعہ کی بارہ  جلدیں کتاب وسنت  ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ ایفا پبلی کیشنز (اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا) اگرچہ مسلکِ احناف کا ترجمان ادارہ ہے لیکن علمی افادیت کے پیشِ نظر اور کچھ احباب کی فرمائش پر جدید فقہی موضوعا ت پرمشتمل  اکیڈمی کی بعض مطبوعات کو  کتاب وسنت  ویب سائٹ پر   پبلش کیا جا رہا ہے جن کےساتھ ادارہ  کا کلّی اتفاق ضروری نہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’رویتِ ہلال فقہ اسلامی  کی روشنی میں‘‘ اسلامک فقہ  اکیڈمی کی طبع شدہ  ہے جو رویتِ ہلال کے موضوع پر اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے ساتویں سیمینار (منعقدہ 30 ؍دسمبر 1994ء دار العلوم ماٹلی والا گجرات) میں تقریبا 30 علمائے کرام  کی طرف سے پیش  کئے گے مقالات کا  مجموعہ ہے۔ کتاب کے شروع میں رویتِ ہلال کے حوالے  سے  ایک اہم سوالنامہ بھی  شاملِ اشاعت  ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو کتاب وسنت پر صحیح طور پر عمل پیرا  ہونے کی توفیق  عطا فرمائے ۔اس  سلسلے میں  ویب سائٹ پر مو جود کتب ’’مسئلہ رؤیت ہلال اور 12 اسلامی مہینے‘‘ از حافظ صلاح الدین  یوسف، ’’حقیقت اختلاف مطالع ومسئلہ رؤیت ہلال‘‘ از مولانا عبد الوکیل ناصر اور ماہنامہ محدث مارچ 1999ء کا  مطالعہ مفید ہوگا۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 7
سوالنامہ 10
باب اول تفصیلی مقالات 17
رویت ہلال یا وجود قمر کا مسئلہ 17
ایک مقام کی رویت کا اعتبار دوسرے مقام کے لیے 29
رؤیت ہلال سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل اور حل 53
رؤیت ہلال میں علم ہئیت کی حیثیت 89
رؤیت ہلال میں اختلاف مطالعہ کا اعتبار 108
رؤیت ہلال سے متعلق مسائل 126
رؤیت ہلال میں جدید آلات و وسائل سے مدد 142
شریعت میں اختلاف مطالع کا اعتبار 165
رؤیت ہلال سے متعلق مسائل کا شرعی حل 185
رؤیت ہلال اور ثبوت احکام کے حدود 194
رؤیت ہلال کے ثبوت میں خبر مستفیض کی اہمیت 210
اسلامی مہینہ رؤیت سے یا حساب سے 222
رؤیت کے احکام 245
رؤیت ہلال کا مسئلہ اور اختلاف مطالع کی حدود 260
رؤیت ہلال اور مطالع کی تحدید 280
رؤیت ہلال اور اعلان کے اصول و ضوابط 294
رؤیت ہلال کے شرعی اصول و ضوابط 334
رؤیت ہلال موجودہ تناظر میں 349
رؤیت ہلال ایک تفصیلی رپورٹ 384
رؤیت ہلال کمیٹی 410
باب دوم مختصر تحریریں 423
رؤیت ہلال اور ریڈیو کے ذریعہ اعلان 423
مسائل رؤیت ہلال 430
رؤیت ہلال اعلان و آداب 434
رؤیت ہلال کے اعلان کا شرعی ضابطہ 444
رؤیت ہلال سے متعلق سوالات کے جوابات 446
رمضان کب شروع ہو امکانی یا یقینی رؤیت پر 454
رؤیت ہلال کا مسئلہ 467
مناقشہ 467

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like