رزق کی کنجیاں ( جدید ایڈیشن )

رزق کی کنجیاں ( جدید ایڈیشن )

 

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

 

صفحات: 219

 

دین اسلام میں حلال ذرائع سے کمائی جانے والی دولت کو معیوب قرار نہیں دیا گیا چاہے اس کی مقدار کتنی ہی ہو۔ لیکن اس کے لیے شرط یہ ہےکہ دولت انسان کوبارگاہ ایزدی سے دورنہ کرے۔ فی زمانہ جہاں امت مسلمہ کو دیگر لا تعداد مسائل کا سامنا ہے وہیں امت کےسواد اعظم کو فکر معاش بری طرح لاحق ہے۔اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد کا باطل گمان یہ ہے ہےکہ قرآن وسنت کی تعلیمات کی پابندی رزق میں کمی کا سبب ہے اس سے زیادہ تعجب اور دکھ کی بات یہ ہے کہ کچھ بظاہر دین دار لوگ بھی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ معاشی خوشی حالی اور آسودگی کے حصول کےلیے کسی حد تک اسلامی تعلیمات سے چشم پوشی کرنا ضروری ہے ۔ یہ نادان لوگ اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ کائنات کے مالک وخالق اللہ جل جلالہ کے نازل کردہ دین میں جہاں اُخروی معاملات میں رشد وہدایت کا ر فرما ہے وہاں اس میں دنیوی امور میں بھی انسانوں کی راہنمائی کی گئی ہے جس طرح اس دین کا مقصد آخرت میں انسانوں کیو سرفراز وسربلند کرنا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے یہ دین اس لیے بھی نازل فرمایا ہے کہ انسانیت اس دین سے وابستہ ہو کر دنیا میں بھی خوش بختی اور سعادت مندی کی زندگی بسر کرے ۔کسبِ معاش کے معاملے میں اللہ تعالیٰ او ران کےرسول کریم ﷺ نے بنی نوع انسان کو اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے ہوئے نہیں چھوڑا بلکہ کتاب وسنت میں رزق کے حصول کےاسباب کو خوب وضاحت سے بیان کردیا گیا ہے ۔ اگر انسانیت ان اسباب کواچھی طرح سمجھ کر مضبوطی سے تھام لے اور صحیح انداز میں ان سے استفادہ کرے تو اللہ مالک الملک جو ’’الرزاق ذو القوۃ المتین‘‘ ہیں لوگوں کےلیے ہر جانب سےرزق کے دروازے کھول دیں گے۔آسمان سے ان پر خیر وبرکات نازل فرمادیں گے اور زمین سے ان کے لیے گوناگوں اور بیش بہا نعمتیں اگلوائیں گے ۔ پیش نظر کتاب ’’رزق کی کنجیاں جدید ایڈیشن‘‘ شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کے برادر مصنف کتب کثیرہ محترم جناب ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں معاشی مسائل کا آزمودہ اور کار آمد حل نہایت شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں قرآن و حدیث کے واضح براہین کی روشنی میں رزق کے حصول کے لیے تیس اسباب کو عام فہم انداز میں بیان کیا ہے۔موصوف نے اس میں وارد شدہ حادیث کو ان کےاصلی مراجع وماخذ سے براہ راست نقل کیا اور آیات واحادیث سے استدلال کرتے وقت کتب تفسیر اور شرح حدیث سے استفادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔اور حصول رزق کےشرعی اسباب کےبارے میں الجھاؤ دور کرنے کی غرض سے ان اسباب کے مفاہیم ومعانی علمائے امت کےاقوال کی روشنی میں بیان کیے ہیں۔یہ کتاب اگرچہ پہلے بھی ویب سائٹ پر موجود ہے لیکن اس ایڈیشن میں کچھ اضافہ جات کیے گئے ہیں ۔اس لیے نئے ایڈیشن کو بھی قارئین کے استفادہ لیے پبلش کیاگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے اور ڈاکٹر صاحب کی تمام دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات قبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 15
تمہید 15
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں 17
خاکہ کتاب 18
شکر و دعا 19
حصہ اول 21
تمہید 21
استغفار و توبہ 22
تقوی 34
اللہ تعالی پر توکل 42
اللہ عزوجل کی عبادت کے لیے فارغ ہونا 49
حج اور عمرے میں متابعت 54
صلہ رحمی 57
اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنا 69
شرعی علوم کے حصول کی خاطر وقت ہونے والوں پر خرچ کرنا 80
کمزوروں کے ساتھ احسان کرنا 84
اللہ کی راہ میں ہجرت کرنا 87
حصہ دوم 93
تمہید 93
آخرت کو اپنا مطمح نظر بنانا 95
اللہ کی کتاب پر عمل کرنا 99
احسان 105
ایمان اور عمل صالح 109
گھر والوں کو حکم نماز دینا اور خود اس کی خوب پابندی کرنا 116
سبحان اللہ وبحمدہ کا ذکر 122
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like