رزق حلال اور رشوت (محمد علی جانباز)

رزق حلال اور رشوت (محمد علی جانباز)

 

مصنف : محمد علی جانباز

 

صفحات: 97

 

اسلام نے ہر اس ذریعہ اکتساب کو منع اور حرام قرار دیا ہے جس میں کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کمایاجائے۔انہی حرام ذرائع میں سے ایک نہایت قبیح ذریعہ اکتساب رشوت ہے، جو شریعت کی نظر میں انتہائی جرم ہے اور یہ جرم آج ہمارے معاشرے میں ناسور کی مانند پھیل چکا ہے، جس کا سد باب مسلمان معاشرے کے لئے ضروری ہے۔رشوت انسانی سوسائٹی کا وہ بد ترین مہلک مرض ہے جو سماج کی رگوں میں زہریلے خون کی طرح سرایت کر کے پورے نظام انسانیت کو کھوکلا اور تباہ کر دیتا ہے ۔ رشوت ظالم کو پناہ دیتی ہے ۔ اور مظلوم کو جبراً ظلم برداشت کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ رشوت کے ہی ذریعے گواہ ، وکیل اور حاکم سب حق کو ناحق اور ناحق کو حق ثابت کرتے ہیں ۔ رشوت قومی امانت میں سب سے بڑی خیانت ہے ۔اسلامی شریعت دنیا میں عدل و انصاف اور حق و رحمت کی داعی ہے ۔ اسلام نے روزِ اول سے ہی انسانی سماج کی اس مہلک بیماری کی جڑوں اور اس کے اندرونی اسباب پرسخت پابندی عائد کی ۔ اور اس کے انسداد کے لیے انتہائی مفید تدابیر اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ۔ جن کی وجہ سے دنیا ان مہلک امراض سے نجات پا جائے۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ رزق حلال اور رشوت ‘‘شارح سنن ابن ماجہ شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز ﷫ تصنیف ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں رشوت کی حرمت پر خامہ فرسائی کی ہے ۔ تاکہ عامۃ الناس اس کے اخلاقی وروحانی مفاسد کو جان سکیں اور اس گناہ سے بچ سکیں۔ اللہ تعالیٰ اس مختصر کتاب کو اہل اسلام کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مؤلف 5
انسان کی سب سے بڑی بدبختی کی بنیاد 8
کیارزق حلال ناپیدہے 9
اسلام میں کسب حلال کی اہمیت 11
حلال کمائی کی ترغیب 12
جائز مال مومن کےلیے اللہ تعالی کی نعمت ہے 13
اسلام میں اکل حلال کی اہمیت 20
حلال حرام سے بےنیاز کردیتاہے 20
حرام کےلیے حیلے کرنابھی حرام ہے 22
نیک نیتی حرام کو حلا ل نہیں کرتی 23
جس جسم کو نشوونما حرام  مال سے ہوئی 27
آخری زمانہ میں حلال وحرام کی پروانہ ہوگی 28
حرام میں مبتلا ہوجانےکےاندیشہ سےمشتبہات سےبچنا 29
حرام مال  کی نحوست اوربدانجامی 32
مال حلال کی برکات اورحرام کی نحوست 34
محشر میں ہرانسان سے پانچ اہم سوالات 37
اکل حلال سےنورانیت پیدا ہونے کاایک واقعہ 38
رشوت 40
لغوی معنی 40
اصطلاحی معنی 40
رشوت لینا یہودیوں کی خصلت ہے 42
مال حرام سےہمیشہ کےلیے بچو 44
رشو ت کابنیادی سبب 46
اللہ کےخوف کےبغیر انسداد رشوت ناممکن ہے 48
رشوت کی حرمت قرآن سے 50
حرمت رشوت احادیث کی روشنی میں 59
رشوت لینے اوردینے والے مستحق لعنت ہیں 59
حاکم اورقاضی بننا بڑی آزمائش اوربہت خطرناک ہے 61
بغیرچھری کےذبح ہونا 62
حکومت اراس کےعہدے خطرناک کام ہے 62
حضرت امام ابوحنیفہ اورعہدہ قضاء 65
حکام کےآگے ہدیے پیش کرنا 67
فائدہ 71
رفع ظلم کےلیے رشوت 75
حکام کامحاسبہ 76
حکام کےغلط فیصلے 78
مولانا سیدابوالاعلی مودودی  کافتوی 79
سفارش کی حقیقت اوراس کے احکام واقسام 82
ڈاکٹر ریاض  قدیر کاواقعہ 87
سفارش پر کچھ معاوضہ لینا رشوت ہے اورحرام ہے 88
رشوت لینا حرام اوراللہ سےعہد شکنی ہے 88
رشوت کی جامع تعریف 89
سفارش حسنہ 90
قاضی عافیہ اوررشوت 90
مرزامحمد زاہد کےتقویٰ کاایک دلچسپ واقعہ 91

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like