رشوت شریعت اسلامیہ میں ایک عظیم جرم
رشوت شریعت اسلامیہ میں ایک عظیم جرم
مصنف : عبد اللہ بن عبد المحسن الطریقی
صفحات: 320
رشوت انسانی سوسائٹی کا وہ بد ترین مہلک مرض ہے جو سماج کی رگوں میں زہریلے خون کی طرح سرایت کر کے پورے نظام انسانیت کو کھوکلا اور تباہ کر دیتا ہے ۔ رشوت ظالم کو پناہ دیتی ہے ۔ اور مظلوم کو جبرا ظلم برداشت کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ رشوت کے ہی ذریعے گواہ ، وکیل اور حاکم سب حق کو ناحق اور ناحق کو حق ثابت کرتے ہیں ۔ رشوت قومی امانت میں سب سے بڑی خیانت ہے ، جج ، گورنر، وزیر ، سیکرٹری ، عدالتی و دفتری نظام ، محکمہ پولیس اور قضاۃ یہ سب ہی قوم کی امانت ہیں ۔ جب تک یہ قانون ، اخلاق اور انصاف و عدل کے بے لاگ محافظ رہیں گے تب تک انسانیت عدل و انصاف اور رحمت سے مالال مال رہے گی ۔ اسلامی شریعت دنیا میں عدل و انصاف اور حق و رحمت کی داعی ہے ۔ اسلام نے روز اول سے ہی انسانی سماج کی اس مہلک بیماری کی جڑوں اور اس کے اندرونی اسباب پرسخت پابندی عائد کی ۔ اور اس کے انسداد کے لیے انتہائی مفید تدابیر اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ۔ جن کی وجہ سے دنیا ان مہلک امراض سے نجات پا جائے ۔ زیر نظر کتاب اسی موضوع پر بطریق احسن روشنی ڈالتی ہے اور یہ کتاب درحقیقت امام محمد بن سعود یونیورسٹی میں ایم ۔اے کے ایک تحقیقی مقالے کی حیثیت سے پیش کی گئی تھی جسے بعد ازاں ادارہ فاروقی کتب خانہ نے اردو میں ترجمہ کروا کر شائع کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 8 | |
پیش لفظ | 10 | |
بحث کا طریقہ کار | 13 | |
مقدمہ | 17 | |
موضوع اول | 17 | |
دینی تربیت اور جرائم کو روکنے اور امت کی اخلاقی حالت کو پستی سے بلند کرنے کا اثر | 18 | |
فرد اور جماعت کے حقوق کی بحالی اور ضائع ہونے سے ان کی حفاظت | 25 | |
موضوع دوم | 25 | |
جرم اور اس کی تعریف | 28 | |
جرم کے ارکان واجزاء | 29 | |
موضوع سوم | 31 | |
اسلامی شریعت میں سزا اور اس کی قسمیں | 31 | |
تعزیر اس کی لغوی تعریف | 34 | |
تعزیر کی قسمیں اور ہر قسم کی مشروعیت | 36 | |
قتل کرنے کے ذریعہ تعزیر | 37 | |
جلاوطن یا شہر بدر کرنا | 42 | |
توبیخ | 45 | |
ہجر (بائیکاٹ ) کی سزا | 48 | |
تشہیر کرانا | 51 | |
نصیحت کے ذریعہ سزا | 52 | |
دیگر تعزیری سزائیں | 53 | |
تعزیر کی قسموں کی کوئی حد نہیں | 54 | |
تعزیر میں قاضی کے آزادانہ اختیارات کی حد | 58 | |
تعزیر کا حد کی اکثر مقدار سے بڑھ جانا | 59 | |
کیا تعزیر کا اختیار والی کوہے یا قاضی کو؟ | 65 | |
تعزیر کو معاف کرنے کی مشروعیت | 68 | |
تعزیر معاف کرنا کب درست نہیں؟ | 70 | |
باب اول رشوت کی حقیقت | 74 | |
رشوت کی تعریف اور اس کے بنیادی ارکان | 75 | |
جرم رشوت کے اہم اجزاء | 80 | |
رشوت کی قسمیں | 81 | |
پہلامطلب حق کو باطل کرنے یا باطل کو حق ثابت کرنے کے لیے رشوت دینا | 81 | |
دوسرا مطلب کسی حق کو حاصل کرنے کے لیے رشوت دینا | 84 | |
تیسرا مطلب ظلم وضرر کو دفع کرنے کے لیے رشوت دینا | 84 | |
چوتھا مطلب کسی منصب یا ملازمت کے حصول کے لیے رشوت دینا | 100 | |
جرم رشوت سے متعلقہ امور | 108 | |
پہلا مطلب ہدیہ کا بیان، اس کی لغوی واصطلاحی تعریف | 108 | |
امام کو ہدیہ دینا | 112 | |
قاضی کو ہدیہ دینا | 117 | |
مفتی کو ہدیہ دینا | 122 | |
سفارش کے لیے ہدیہ | 126 | |
دوسرا مطلب رشوت لینے والے آدمی کا کوئی کام یا خدمت کردینا | 139 | |
تیسرا مطلب واسطہ بننا اور وجاہت کی وجہ سے دخل اندازی کرنا | 145 | |
باب دوم رشوت کے احکام | 158 | |
رشوت کی حرمت اور کتاب وسنت | 158 | |
جرم رشوت کو ثابت کرنے کے طریقے | 180 | |
رشوت لینے دینے والے اور بیچ میں واسطہ بننے والے کی تعزیر | 187 | |
مباحثہ | 199 | |
باب سوم جرم رشوت کے اثرات | 226 | |
قاضی کے فیصلہ کرنے میں جرم رشوت کے اثرات | 227 | |
رشوت لینے والے کا رشوت کا مالک بننے اور اس رشوت سے متعلق عقد | 256 | |
راشی کی ملکیت سے نکل جانے میں رشوت کا اثر | 258 | |
مقدمہ | 262 | |
قوانین انسداد رشوت ستانی کی دفعات اور ان پر تبصرہ | 263 | |
دفعہ 1 | 263 | |
دفعہ 2 | 264 | |
دفعہ 3 | 269 | |
دفعہ 4 | 271 | |
دفعہ 5 | 272 | |
دفعہ 6 | 274 | |
دفعہ 7 | 275 | |
دفعہ 8 | 277 | |
دفعہ 9 | 278 | |
دفعہ 10 | 280 | |
دفعہ 11 | 282 | |
دفعہ 12 | 283 | |
دفعہ 13،14 | 284 | |
دفعہ 15 | 286 | |
دفعہ 16،17 | 288 | |
نظام انسداد رشوت ستانی پر کی گئی اہم تنقیدیں | 289 | |
یہ نظام ہمہ گیر طور پر رشوت ستانی کے انسداد کے لیے کافی نہیں | 291 | |
ان قوانین کے اندر اسلامی رنگ میں رنگنے کی کہاں تک صلاحیت موجود ہے؟ | 311 |