رسالہ مطمئنہ در تحقیق مسنہ

رسالہ مطمئنہ در تحقیق مسنہ

 

مصنف : محمد یوسف راجووالوی

 

صفحات: 130

 

ماہِ ذوالحج سال بھرکے بعدجب آتاہے توجذبۂ تسلیم ورضاء اورجذبۂ ایثاروقربانی بھی ہمراہ لاتا ہے۔قمری سال کے اس آخری مہینے کامقدس چاند جونہی طلوع ہوتاہے،تسلیم ورضاکی لازوال داستان کی یادبھی ساتھ لاتا ہے۔ اس ماہ کی دس،گیارہ اوربارہ تاریخ کودنیابھرکے کروڑوں صاحب نصاب مسلمان اسوۂ ابراہیمی کی یادتازہ کرنے کیلئے قربانی کرتے ہیں۔عیدقربان!مسلمانوں کاعظیم مذہبی تہوارہے جوہرسال 12-11-10 ذوالحجہ کوانتہائی عقیدت ومحبت، خوشی ومسرت،ذوق وشوق،جوش وخروش اورجذبۂ ایثارو قربانی کے منایاجاتاہے۔اس دن اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اپناتن،من ،دہن قربان کرنے کے عہدکی تجدیدہوتی ہے اوریہی مسلمانوں کی عید ہوتی ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ اوران کے عظیم فرزندحضرت اسماعیل ؑ کا مقدس ذکر قیامت تک فضاؤں اور ہواؤں میں گونجتا رہے گا۔قرآن وحدیث کے صحیفوں میں محفوظ رہے گااور آسمان کی رفعتوں اور زمین کی وسعتوں میں ہرسال یونہی تازہ اورزندہ ہوتارہے گا۔قربانی کے جانور کی صفات شریعت نے تفصیل سےبیان کر دی ہیں،جن میں سے ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ جانور کم از کم “مسنہ”یعنی دودانت والا ہو، اور اگر ایسا جانور نہ مل سکے تو تنگی کی صورت میں ایک سال کا کھیرا مینڈھا کیا جس سکتا ہے۔لیکن افسوس کہ بعض  لوگ کھیرا چھترا ہی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ایک حوصلہ افزاء طرز عمل نہیں ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ” رسالہ مطمئنہ در تحقیق مسنہ”محترم مولانا محمد یوسف راجووالوی صاحب﷫ کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے دلائل کے ساتھ مسنہ کی تحقیق کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 4
تقاریظ 6
فضائل عشرہ ذو الحج 13
احکام عشرہ ذو الحج 16
پانچ راتوں کی فضیلت 18
تکبیرات 19
یوم عرفہ کا روزہ 20
قربانی کا جانور ذبح کرنے کی دعا 21
قربانی کن جانوروں کی منع ہے 22
چرم ہائے قربانی 24
امامت کی اجرت میں چمڑہ 26
قربانی کے مسئلہ میں مسنہ کی بحث 27
مسنہ اور ثنی ایک ہی ہیں 32
مسنہ کی تحقیق 33
سنت 42
بدعت 43
نماز عیدین 48
نماز عید کا وقت 49
نماز عید پڑھنے کا طریقہ 49
قربانی کا بیچنا اور تبادلہ کرنا 55
میت کی طرف سے قربانی 56
بے نماز کی قربانی 57
خون نہیں تقویٰ چاہیے 63
خاتمہ 109
نماز عیدین کے متفرق مسائل 109

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like