رہنمائے حج ، عمرہ و زیارت مسجد نبوی

رہنمائے حج ، عمرہ و زیارت مسجد نبوی

 

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

 

صفحات: 59

 

حج عبادات کا مرقع دین کی اصلیت اور اس کی روح کا ترجمان ہے ۔یہ مسلمانوں کی اجتماعی تربیت اور ملت کے معاملات کا ہمہ گیر جائزہ لینے کا وسیع وعریض پلیٹ فارم ہے شریعت نے امت مسلمہ کواپنے  او ردنیا بھر کے تعلقات ومعاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے سالانہ بین الاقوامی سٹیج مہیا کیا ہے  تاکہ وہ  حقوق اللہ  اور حقوق العباد کے معاملہ میں اپنی کمی بیشی کا احساس کرتے ہوئے توبہ  استغفار اور حالات کی درستگی کےلیے عملی اقدامات اٹھائیں ۔حج بیت  اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن  ہے بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں   ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  اور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے۔حج زندگی  میں ایک دفعہ ہر اس  شخص پر فرض ہے حوزادِ راہ رکھتا ہو۔ کسی ایسی بیماری میں مبتلا نہ ہو جو مانع سفر ہو اور راستہ میں ایسی رکاوٹ نہ ہو جس میں ہلاکت کا اندیشہ ہو ۔ایسی تمام رکاوٹیں موجود نہ  ہونے کے باوجود اگر کوئی شخص بغیر حج کے مرجائے تو اس کی موت یہودی اور عیسائی کی طرح ہے۔  اجر وثواب کے لحاظ    سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔نماز  روزہ  صر ف بدنی عبادتیں ہیں اور زکوٰۃ  فقط مالی عبادت ہے ۔ مگر حج کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ بدنی  اورمالی دونوں طرح کی عبادت کامجموعہ ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ  ہے کہ آپ  نےفرمایا  الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اگر حج کے  تمام  احکام وفرائض سنت نبوی کےمطابق ادا نہ جائیں تو ان کی  قبولیت نہ ہوگی۔اور نہ ان کے لیے کوئی اجر ہوگا بلکہ وہ  ضائع اور برباد ہوجائیں گے ۔اس لیے ضروری ہےکہ حج جیسا اہم فریضہ سنت نبوی ﷺ کےمطابق ادا کیا جائے ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی  زبان میں   چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی  جاچکی ہیں اور ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری  ہے  ۔اور کئی سالوں سے وزارت حج سعودیہ کی طرف سے   حاجیوں  کو  حج  کےمتعلق  فری گائیڈ  بکس بھی تقسیم کی جاتی ہیں ۔ زیر تبصرہ  کتاب ’’رہنمائے حج وعمرہ  وزیارت مسجدنبوی‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ جوکہ ایک عربی کتابچہ ’’ دلیل الحاج والمعتمر  زائر مسجد الرسول ﷺ‘‘   کا  ترجمہ ہے ۔ترجمہ کے فرائض طویل عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم  ہندوستان کے  جید عالم دین ڈاکٹر محمدلقمان سلفی ﷾ نے انجام دئیے ہیں۔ اس کتابچہ میں اختصار کے ساتھ عمرہ اور حج کرنےوالے  احباب کو جن امورسے اجتناب کرنا چاہیے    انہیں بیا ن کردیا ہےاور  حج وعمرہ کے متعلق تمام ضروری باتیں اس میں آگئی ہیں۔اور آخر میں  حج  وعمرہ کے متعلق تمام دعاؤں کوبھی جمع کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 3
اہم ہداتیں 4
اسلام سے خارج کرنے والی باتیں 8
حج ، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت 14
حج کا بیان 17
محرم کے لیے ضروری باتیں 22
ممنوعات احرام جو مردوں کے ساتھ خاص ہیں 23
زیارت مسجد نبویﷺ 24
احرام کی غلطیاں 27
طواف کی غلطیاں 28
سعی کی غلطیاں 30
میدان عرفات کی غلطیاں 31
مزدلفہ کی غلطیاں 33
طواف وداع کی غلطیاں 35
زیارت مسجد نبوی ﷺ کی غلطیاں 36
مختصر رہنمائے حج عمرہ و زیارت مسجد نبوی ﷺ 39
ادعیہ 47

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like