رسول اللہ ﷺ کی محبوب دعائیں
رسول اللہ ﷺ کی محبوب دعائیں
مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ
صفحات: 144
اللہ تعالی خالق، رازق، مالک اور معبود ہے ہم اس کی مخلوق، مرزوق، مملوک اور عابد ہیں۔ ان اصاف کے امتیاز کا اساسی پیمانہ دعا ہے۔ یعنی دعا کرنا ایک ایسا فعل ہے جس سے نمایاں طور پر مذکورہ فرق سامنے آتاہے۔ اسلام نے تزکیۂ نفس اور اللہ سے بندے کا تعلق مربوط کرنے کےلیے ایک یہ بھی طریقہ اپنایا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے مختلف مواقع کی مناسبت پہ ادعیہ سکھادی ہیں۔ اس کےعلاوہ بھی دعا ایک ایسا عظیم الشان اور منفرد عمل ہے کہ تمام انبیا ورسل ؑ نے اللہ کے ہاں دست دعا دراز کیا ہے۔ ابو البشر سیدنا آدم، آدم ثانی حضرت نوح، حضرت یعقوب، حضرت ایوب، حضرت یوسف، حضرت یونس، حضرت موسیٰ، حصرت عیسیٰ ؑ اور حضرت محمدﷺ سب ہی بارگاہ الہی کے سائل رہے۔ انبیا کی اس سنت کو زندہ کرنے اور اسلامی ادعیہ سکھلانے کےلیے فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ نے یہ بنیادی کاوش کی ہے کہ اکثر مواقع کے لحاظ سے ادعیہ کا مرقع جمع کردیا ہے اس کتاب میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیاہے کہ ایسی ادعیہ جو ایک معمول سے متعلق تھیں یا ایسے افعال وحرکات وسکنات جن سے ایک انسان کو اکثر واسطہ پیش آتا رہتا ہے انہیں پہلے رکھا گیا ہے اور وہ ادعیہ جو خاص مواقع کی مناسبت سے تعلق رکھتی تھیں انہیں مؤخر بیان کردیاہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 17 | |
دعا مانگنے کے آداب | 21 | |
دعا ہی عبادت ہے | 22 | |
دعا صرف اللہ ہی سے مانگنا چاہیے | 22 | |
اللہ سے مانگنے کے لیے کسی وسیلے کی ضرورت نہیں | 23 | |
غیراللہ سے مانگنا سب سے بڑی گمراہی ہے | 23 | |
دعا سے قبل اعتراف گناہ او ر توبہ | 25 | |
کس طریقہ سے مانگی گئی دعا قبول ہوتی ہے | 26 | |
دعا کی قبولیت کی صورتیں | 28 | |
دعا کی قبولیت کے اوقات | 28 | |
اللہ سے مانگنے کے جائز امور | 30 | |
ہر مانگی ہوئی دعا قبول نہیں ہوتی | 31 | |
وہ خوش نصیب جن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں | 32 | |
وہ بدنصیب جن کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں | 32 | |
دعا کی فضیلت اور ا ہمیت | 33 | |
ذکر واذکار کی فضیلت واہمیت | 33 | |
صبح کے مسنون اذکار ودعائیں | 35 | |
تہجد کے وقت | 35 | |
نیند سے بیدار ہونے پر مسنون اذکار | 36 | |
صبح کی دعا | 37 | |
تسبیحات | 38 | |
طہارت کی دعائیں | 40 | |
بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت کی دعا | 40 | |
بیت الخلا سے نکلتے وقت کی دعا | 40 | |
غسل وضو کے بعد کی دعا | 40 | |
نماز کی دعائیں | 44 | |
روزانہ مختلف اوقات کے اذکار ودعائیں | 59 | |
کھانے پینے کے آداب اور دعائیں | 66 | |
علم میں اضافہ کی دعائیں | 69 | |
لباس کے متعلق دعائیں | 70 | |
گھر سے جانے ا ور واپس آنے کی دعائیں | 72 | |
روزانہ مختلف مواقع کی دعائیں | 73 | |
سفر کی دعائیں | 76 | |
قرآنی دعائیں | 80 | |
اللہ سے پناہ مانگنے کی دعائیں | 92 | |
وقت شیطانی حملوں سے اللہ کی پناہ کی دعا | 97 | |
شام کے وقت کے اذکار ودعائیں | 100 | |
سوتے وقت کے اذکار ودعائیں | 101 | |
نکاح اور شادی بیاہ کی دعائیں | 109 | |
حصول اولاد کی دعائیں | 111 | |
شر سے بچنے اور شدت غم کے وقت کی دعائیں | 112 | |
بیماری اور عیادت کی دعائیں | 115 | |
جنازہ وتدفین | 123 | |
طوفان اور بادو باراں کے وقت کی دعائیں | 130 | |
استسقاء کی دعائیں | 131 | |
سورج گرہن اور چاند گرہن | 132 | |
مرغ کی آذان اور گدھے کی آواز سننے پر دعائیں | 133 | |
روزوں سے متعلق دعائیں | 134 | |
عمرہ اور حج کی دعائیں | 135 | |
دعائے استخارہ | 138 | |
مصادر ومآخذ | 140 |