رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت

رسم نکاح اور شریعت کی مخالفت

 

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

 

صفحات: 32

 

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سی رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ زیر نظر کتابچہ شیخ ابن باز او رشیخ صالح العثیمین  کے ایک عربی رسالہ کاترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے شادی بیاہوں پر رواج پائے جانے والے چند امور کی وضاحت کی ہے کہ بعض مسلمان جانتے بوجھتے اور بعض لاعلمی کی وجہ سےان پر اپنا قیمتی پیسہ پانی کی طرح بہار رہے ہیں ۔حقیقت ہے یہ کہ ظاہر ی طور پر ان کا کچھ بھی فائدہ نہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ ا یسے بے فائدہ کاموں پر لٹایا ہوا سرمایہ روز قیامت ہمارے لیے وبال جان بن سکتا ہے ۔ کتابچہ ہذا کا اردو ترجمہ اور اس میں مناسب ترمیم واضافہ کا کام مخترم مولانا محمداختر صدیق ﷾ ( فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور و مدینہ یونیورسٹی ) نے سرانجام دیا ہے اللہ اہل اسلام میں رواج پاجانے والی رسومات کا خاتمہ فرمائے او ر تمام مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق فرمائے اور کتابچہ کو لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)۔

 

دل کی بات 2
عرض مترجم 3
شادی کا ابتدائی مرحلہ اور شریعت کی مخالفت 6
شادی سے اعراض 6
عورتوں کا غیر ضروری علم میں مشغول رہنا 7
بہنوں اور بیٹیوں کی شادی میں تاخیر 11
منگنی اور نکاح وغیرہ میں شریعت کی مخالفت 14
منگیتر کو دیکھنے کی ممانعت 14
حق مہر میں ناقابل برداشت زیادتی 15
پیشگی زیور کا مطالبہ 16
منگنی اور سونے کی انگوٹھی 18
دوران شادی شریعت کی مخالفت 19
دولہا اور دلہن کے لیے اسٹیج کا اہتمام 20
عورتوں کا خوشبو لگا کر پھرنا 20
عورتوں اور مردوں کا اختلاط 21
قیمتی جہیز کا ظالمانہ مطالبہ 24
سہرا اور گانا باندھنا 27
دعوت طعام اور ولیمہ میں شریعت کی خلاف ورزی 27
بہت بڑی بارات کا تصور 28
گلوکاروں، رقاصاؤں اور گانے کی کیسٹوں کا اہتمام 30
شادی کے بعد شریعت کی مخالفت 31
جاہلیت کی دعا 32

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like