رمضان ماہ غفران

رمضان ماہ غفران

 

مصنف : ڈاکٹر عائض القرنی

 

صفحات: 390

 

روزہ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے۔ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے۔ رمضان المبارک وہی مہینہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم   کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔ رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن، صدقہ خیرات، اعتکاف، عبادت لیلۃ القدر وغیرہ) کی بڑی فضیلت بیان کی ہے۔ روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے۔ لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں، بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’رمضان ماہ غفران‘ شیخ عائض بن عبد اللہ القرنی کی عربی تصنیف دروس المسجد فی رمضان ‘ کا اردور ترجمہ ہے۔ یہ کتاب ماہ رمضان کی فضلیت، احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور اس میں ایسا اسلوب نگارش اختیار کیا گیا ہے کہ پڑھنے والے کے دل ودماغ میں رمضان کے حوالے سے اسرار و رموز اترتے چلے جاتے ہیں۔ بقول مترجم کتاب ہذا یہ کتاب واقعی اس قابل ہے کہ اسے طلبہ اور طالبات کے دینی مدارس میں داخل نصاب کیا جائے بلا یہ شبہ روحانی انقلاب بپا کرنے والے کتاب ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب :1
روزہ کی لغوی واصلاحی تعریف
روزوں کی فرضیت وفضیلت اورحکمت
روزوں کی فرضیت دلائل حکمتیں اورمقاصد 32
روزوں کی عظیم حکمتیں اورفوائد عامہ 35
روزوں کی فضیلت 39
روزوں کےوجوب کی شرائط 45
آمد ماہ رمضان کی پہچان 48
ماہ رمضان میں مریض کےاحکام 51
باب :2
ماہ رمضان اور شرعی عذر
ماہ رمضان میں مسافر 55
ماہ رمضان میں حیض اورنفاس والی عورت کاحکم 58
حاملہ اوردودھ پلانے والی 59
بڑھاپے یادائمی بیماری میں مبتلا کےلیےحکم 61
جس کی عقل جاتی رہے 62
باب :3
مضرات صوم وغیرہ کابیان
کھانا پینا روزے کو توڑدیتاہے 64
جماع 64
قئی 65
سرمہ لگانا 67
سنگی لگانا 69
بھول کرکھانا پینا 70
روزے دار کاغیبت اورلغویات سےاجتناب 71
باب :4
روزہ رکھنے کاطریقہ کار
رات کوروزے کی نیت کرنا 74
نفلی روزوں کی نیت 75
روزہ افطارکرنےکامسنون طریقہ 76
سحری کاحکم 78
روزے در کس چیز سےروزہ افطار کرے 79
وصال کاحکم 81
روزے دار کااپنی اہلیہ سےمعاملہ 82
سفر میں روزہ رکھنا اورچھوڑنا 84
باب :5
تروایح تلاوت عمر ہ اور چند دیگر احکام
نماز تروایح 87
روزے دار کےلیے مسواک کاحکم 89
رمضان میں قرآن کی قرات 91
رمضان میں عمرے کی فضیلت 92
روزے دار کاجنبی ہونا 94
روزے دار کاغسل کرنا 96
جوفوت ہوجائے اوراس کےذمہ روزہ ہو 97
لیلۃ القدر 98
مختلف مطالع 100
بچے کاروزہ 101
طلوع فجر میں شک 102
افطار ی کےوقت اورروزے کے دوران دعا 103
باب ،6
بعض وعید شدید اورممانعت کاتذکرہ
جوماہ رمضان میں دن کےوقت جماع کر بیٹھنے اس پر کیا جرمانہ ہوگا 105
رمضان کی قضا ء 108
روزے دارکوجس سے بچنا ممکن نہ ہو 110
روزوں کےباب میں بعض ضعیف احادیث 111
روزے کےفوائد 114
رمضان کاروزہ بغیر عذر کےچھوڑنے پر وعید 114
ایسے مسائل جن کی روزے دار کو ضرور ہے 118
روزے رکھنے میں انبیاء ﷤کےمختلف طریقے 119
مارہ رمضان سے ایک دو دن پہلے استقبالی روزہ رکھنے کی ممانعت 121
روزوں اوراعتکاف کےباب میں اہل علم کےاجماع 123
جولوگ رمضان میں افضل اولای اورسنت کےخلاف کرتے ہیں 124
نفلی روزے کو توڑنے کاحکم 126
باب :7
زکوۃ جہاد اواعتکاف واستقبال کےمسائل
زیور کی زکوۃ 130
غزوہ بدر 133
فتح مکہ ماہ رمضان میں 136
رمضان کےآخری عشرہ کی فضیلت 139
اعتکاف اور اس کےاحکام 141
ہم رمضان کااستقبال کیسے کریں 159
روزوں کے اسرار ورموز 168
رمضان میں ظاہری اعمال 170
روزوں میں ہمارا فرض 173
باب :8
قرآنی پیغام اسوہ پیغمبر اورالوداعی گھڑیاں
ایسے امور جن کاقرآنی پیغام مطالبہ کرتاہے 178
رمضان میں رسول کریم ﷺ اورصحابہ کرام ﷢ کاطرز عمل 193
رمضان کے آخری دن 219
عیدکادن 228
رمضانی اثرات 234
معززمہمان خوش آمدید 251
روزے میں رسول اکرم ﷺ کاطرز عمل 252
روزے کیوں فرض ہوئے 258
باب :9
تلاوت وعبادت اورجود وسخا
قرآن کریم اور ماہ رمضان 263
روزے داروں کانغمہ 268
رمضان جودوسخاکاموسم 272
رمضان قیام کامہینہ 276
باب :10
ماہ رمضان اور اصلاح مومن
رمضان میں اسلامی   گھر 280
دل کیسے روزہ رکھتاہے؟ 284
زبان کیسے روزہ رکھتی ہے؟ 289
آنکھ روزہ کیسے رکھتی ہے؟ 293
کان کیسے روزہ رکھتاہے؟ 296
پیٹ کس طرح رزوہ رکھتاہے؟ 300
جن خطاؤں کاروزے دارارتکاب کرتے ہیں 304
باب :11
رمضان نعمتوں کی برسات
رمضان میں ہماری یادیں 309
رمضان توبہ کاراستہ 312
رمضا ن میں ایمان بڑھتاہے 316
رمضان میں اللہ تعالی کی محبت میں اضافہ 321
ہم اپنے بچوں کو رمضان اورغیر رمضان میں کس طرح تربیت دیں 326
رمضان میں فضول خرچی کامظاہرہ 330
رمضان نیکی اورصلہ رحمی کامہینہ 333
رمضان مسلمانوں کےلیے رحمت کامہینہ 337
باب :12
رمضان کاپیغام اہل اسلام کےنام
ہم رمضان میں سنت کو کیسے زندہ کریں؟ 342
رمضان کی مناسبت سے مسلمان عورت کےنام پیغام 349
ماہ رمضان میں   عالم اسلامی کے غم 353
رمضان وقت کی حفاظت کرنے کی دعوت دیتاہے 357
رمضان میں باہمی اخوت کامظاہرہ 361
رمضان کامہینہ دعوت اسلامیہ کےلیے ایک مبارک موسم ہے 366
روزے دارکی دعاکورونہیں کیاجاتا 371
روزے داروں کےلئے تحائف 377
کل عید ہے 383
آخری گزارش 388

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like