رحمت کے فرشتوں سے محروم گھر

رحمت کے فرشتوں سے محروم گھر

 

مصنف : عکاشہ عبد المنان

 

صفحات: 220

 

فرشتوں کی کئی اقسام ہیں اور تمام فرشتوں کا سردار حضرت جبریل امین ﷤ ہیں کہ جو تمام انبیاء﷩ پر اللہ تعالیٰ کا پیغام لے کر آتے رہے ۔فرشتے بھی انسانوں کی طرح اللہ تعالیٰ کی بندگی میں مصروف رہتے ہیں اور انسانوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کے لیے دعابھی کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے کچھ خوش نصیب بندے ایسے ہیں جو ایسے اعمال سرانجام دیتے ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان پر درود بھیجتے ہیں اور درود کا مطلب علمائے کرام نے انسان کے لیے فرشتوں کو دعا و استغفار کرنا بتلایا ہے۔ اور کچھ بدقسمت ایسے ہیں جو ایسے کاموں میں بدمست رہتے ہیں جو اللہ اور اس کے فرشتوں کی لعنت کا موجب بنتے ہیں۔ قرآن وسنت میں ایسے اعمال کی بالتفصیل بیان کردیا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’رحمت کےفرشتے سے محروم گھر‘‘ ایک عربی تصنیف ’’بیوت لاتدخلہا الملائکۃ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں فاضل مصنف نے فرشتوں کے عجیب وغریب حالات اوراقسام نیز ان گھروں کا مفصل تذکرہ کیا ہے جن میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 8
مقدمہ 11
فرشتے کون ہیں اور ان کے کیا کیا کام ہیں 13
فرشتے اللہ تعالیٰ کی عظیم مخلوق ہیں 23
فرشتوں کا اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی عبادت کرنا 27
فرشتوں کی عبادت 31
تسبیح اور اس کے فضائل 40
ملائکہ کی معصومیت 52
پہلی دلیل 52
دوسری دلیل 53
تیسری دلیل 53
فرشتوں کی شکلیں اختیار کرنے کی قدرت 55
فرشتوں کی قوت اور قدرت و طاقت 79
فرشتوں کے کام 92
1۔ ’’رضواب‘‘ جنت کا دربان 92
2۔ ’’مالک‘‘ دوزخ کا دروغہ 96
3۔ ’’ملک الموت‘‘ موت کا فرشتہ 97
رحمت اور عذاب کے فرشتے 114
منکر نکیر 139
’’کراماً کاتبین‘‘ 148
نگہبان فرشتے 157
’’ملک الجبال‘‘ پہاڑوں کا فرشتہ 162
رحم مادر پر مقرر فرشتہ 163
روزی پر مقرر فرشتے 166
خرچ کرنے والوں پر مقرر فرشتے 170
گھر سے نکلنے پر آدمی پر مقرر فرشتے 180
جنازوں پر مقرر فرشتے 180
بجلی کی کڑک، چمک اور بادلوں پر مقرر فرشتے 181
وہ گھر جن میں فرشتے داخل نہیں ہوتے 183
وہ حالت کہ جس میں آدمی شیطان کے ساتھ ہوتا ہے 183
گھر سے نکلتے وقت یا تو آدمی شیطان کے جھنڈے تلے ہوتا ہے یا فرشتہ کے جھنڈے تلے 184
جس گھر میں قرآن کی تلاوت نہ ہو فرشتے اس کو چھوڑ دیتے ہیں 185
جب بندہ جھوٹ بولے تو فرشتہ ہٹ جاتا ہے 185
وہ غصیلہ شخص کہ جو شیطان سے پناہ نہ مانگے فرشتہ اس سے ہٹ جاتا ہے 185
افعال غضب کے مراتب 189
غضب کے لواحق 191
غصہ اور شجاعت کا (اس طرح) مل جانا (کہ دونوں میں امتیاز نہ ہو سکے) 192
جب بیوی خاوند سے ناراض ہو کر علیحدہ ہوئے 192
وہ تین جن کے قریب فرشتے نہیں جاتے 198
قطع رحمی کرنے والے پر فرشتے نہیں اترتے 198
تصویر والے گھر میں فرشتے نہیں داخل ہوتے 199
کتے والے گھر فرشتے داخل نہیں ہوتے 200
فرشتے نجاست والے گھر میں داخل نہیں ہوتے 203
فرشتے جنبی شخص کے گھر میں داخل نہیں ہوتے 203
فرشتے شیطان کے بستر والے گھر میں داخل نہیں ہوتے 204
جس گھر میں سنت پر عمل نہ ہو وہ شیطان کی چراگاہ ہے 205
جن گھروں میں نماز اور ذکر نہ ہو ان گھروں میں فرشتے داخل نہیں ہوتے 214

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like