رد قادیانیت پر لا جواب مجموعہ رسائل

رد قادیانیت پر لا جواب مجموعہ رسائل

 

مصنف : ابن سرور حافظ عبد الرحمن

 

صفحات: 189

 

اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا۔ اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ نبوت کسبی نہیں وہبی ہے یعنی اللہ تعالی نے جس کو چاہا نبوت ورسالت سے نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں بن سکتا ۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت او روحی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ کرے گا کہ اس پر وحی کانزول ہوتاہے وہ دجال ،کذاب ،مفتری ہوگا۔ امت محمدیہ اسےہر گز مسلمان نہیں سمجھے گی یہ امت محمدیہ کا اپنا خود ساختہ فیصلہ نہیں ہے بلکہ نبی کریم ﷺ کی زبان صادقہ کا فیصلہ ہے ۔ قادیانیت کے رد میں اہل اسلام کے تقریبا ہر مکتب فکر علماء نے مختلف انداز میں خدمات سرانجام دی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رد قادیانیت پر لاجواب مجموعہ رسائل‘‘ حافظ عبدالرحمن شاہ عالمی مظفرگڑھی کے قادیانیت کی تردید کے موضوع پر لکھے گئے مضامیں کا مجموعہ ہے ۔ان رسائل کے عنوانات یہ ہیں آسمانی دلہن، توہین حسین، انمول موتی، دس ہزار کا نقد انعام، تکفیر مسلم، چھوٹا منہ بڑی بات، مخلصانہ درخواست، جاء الحق وزھق الباطل، انجام مرزا، حیات موسیٰ ازکتب مرزا۔اللہ تعالیٰ فتنہ قادیانیت سے مسلمانوں کو محفوظ فرمائے اور تردید قادیانیت کےسلسلے میں تمام علماء امت کی محنتوں وکاوشوں کو قبول فرمائے ۔(آمین)

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like