قربانی کے مسائل

قربانی کے مسائل

 

مصنف : ام عبد منیب

 

صفحات: 24

 

قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جائے ۔تخلیق ِانسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن   مجید میں حضرت آدم﷤ کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم ﷤ کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس   عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم ﷤ کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔ اللہ تعالی کےہاں   کوئی بھی عبادت کا عمل تب ہی قابل قبول ہوتا ہے کہ جب اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات ِمبارکہ تمام اہل اسلام کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ۔عبادات میں سے اہم عبادت عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کواللہ تعالی کی رضا کے لیے ذبح کرنا ہے اس سلسلے میں ہمارے معاشرے میں بہت سی کتاہیاں پائی جاتی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ قربانی کے احکام مسائل ‘‘ محترمہ ام عبدمنیب صاحبہ کا مرتب شدہ ہے۔ جس میں انہوں نے عام فہم انداز میں قربانی کے جملہ احکام ومسائل کو بیان کردیا ہے۔ قارئین اس سے استفادہ کر کے قربانی کےسلسلے میں   معاشرہ میں پائی   جانے والی کتاہیوں کی اصلاح کرسکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اسے عوام الناس کے لیے اسے مفید بنائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
قربانی شعائر اللہ میں سے ہے 5
قربانی کی روح اخلاص 6
قربانی کا وجوب 6
قربانی کا جانور 7
جانور کی عمر 7
اگر مسنہ نہ ملے 8
جانور کی جسمانی حالت 9
خریدنے کے بعد جانور میں عیب ہو جانا 10
حاملہ جانور کی قربانی 10
قربانی کرنے والے کے لیے حکم 11
جس نے قربانی نہ دینی ہو 11
گوشت کی تقسیم 12
قربانی کا وشت ذخیرہ کرنا 14
کھالوں کا مصرف 16
قربانی کے جانور کی اون 16
قربانی کا فروخت کرنا 16
قربانی کے جانور کا تبادلہ 17
جانورون میں قربانی کا حصہ 17
قربانی کا وقت 17
قربانی کا فضل وقت 18
ایک گھر کی طرف سے ایک قربانی یا میت کی طرف قربانی 18
میت کی طرف سے قربانی 19
قربانی کے لیے مالی حیثیت 20
سوچنے کی بات 20
قرض لے کر قربانی 21
حرام مال سے قربانی 21
قربانی کا بدلہ 22
قربانی کا جانور یا رقم دوسری جگہ پہنچانا 23
یورپی ممالک کے مسلمان اور قربانی 24

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like