قرآنیات قرآنی مباحث پر مضامین کا مجموعہ

قرآنیات قرآنی مباحث پر مضامین کا مجموعہ

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 341

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت  میں خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ زیر نظر کتاب ’’قرآنیات ‘‘ماہنامہ  محدث کے  معروف  مضمون نویس اور  کئی کتب کے مصنف  ومترجم محترم  مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کے قرآن مجید کے علوم ومعارف اور  احکام  ومباحث کے   متعلق   لکھے گئے  13 مضامین کا مجموعہ ہے  چوہدری صاحب کے یہ مضامین دینی رسائل وجرائد میں شائع ہوچکے  ہیں  بعدازاں انہوں نے ان مضامین کو  ’’قرآنیات ‘‘  کے نام سے  کتابی صورت میں مرتب کیا ہے ۔فاضل مصنف   کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔ کتاب ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں  جن میں قرآن کریم کا اردو  وانگلش ترجمہ  اور10 جلدوں پر مشتمل  تفسیر االبلاغ بھی شامل ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 8
فہرست مضامین 3
اسماء قرآن 11
قرآن اور رسول کا باہمی تعلق 39
قرآن ورسولؐ میں روح وقالب کاتعلق 40
رسول ؐ بحیثیت معلم وبشارح 41
رسولﷺبحیثیت شارع 42
رسول اللہﷺ بحیثیت مطاع 43
رسول اللہﷺ بحیثیت مبین قرآن 44
قرآن کے کسی مطلق حکیم کی تقیید یا تحدید کرنا 46
قرآن کی ایک تشبیہ 58
اہم الفاظ کی تحقیق
عربی میں قلب کا مفہوم
قساوت قلبی کیا ہے؟
قرآن کی احکامی اور غیر احکامی آیات 79
قرآن میں اصحاب فیل کا واقعہ 98
الم تر کے معنی 98
تفسیر القرآن بالقرآن 102
ارسل علیہم کے معنی 105
ترمیہم کا مفہوم 107
بحجارۃ من سجیل کےمعنی 109
حاصب یعنی سخت آندھی 111
نصرت الہٰی کاقانون 112
اجماع امت کے خلاف 115
قریش پر بے حمیتی کا الزام 116
تفسیر سورہ کوثر 119
تعارف 119
زمانہ نزول 119
شان نزول 122
ماقبل سورہ سے ربط 124
مابعد سورہ سے ربط 125
لغوی تحقیق 126
کوثر کی تاویل 126
ان اقوال میں تطبیق 129
انا اعطینک الکوثر 132
الفاظ کا در وبست اور فصاحت وبلاغت 132
کوثر کی بشارت 137
کیا کوئی رسول کبھی قتل نہیں ہوا؟ 140
قرآن کے نصوص 143
متجددین کا فکری تضاد 145
قرآن اور عشر 150
عشر کیا ہے؟ 156
قرآن اور عشر 156
قرآن اور جرم زنا کی سزا 178
جرم زنا کی شناعت 178
زنا مجموعہ جرائم ہے 180
شادی شدہ آدمی کا جرم زنا 183
قرآن میں جرم زنا کی سزا 186
محصنات کامفہوم 189
سیاق کلام 193
حالت احصان 195
محصنات کے مفہوم کے بارےمیں مفسرین کرام کی آراء 201
آیت جلد کا حکم 205
آیت جلد اور مفسرین کرام 206
قرآن حکیم اور قتل نفسی 218
سنت اور سزائے رجم 233
فقہائے اسلام اور حد رجم 244
حد رجم کا اثبات 253

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like