قرآنی معلومات
مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی
صفحات: 130
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے فرستادہ پر نازل کی جانے والی وہ کتاب ہدایت ہے جسے دین اسلام کا منبع اور اولین ماخذ و مصدر قرار دیا دیا گیا ہے۔ یہ قرآن ہی تھا جو ایک ایسے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوا جس کی گزشتہ ہزاروں سالوں میں مثال نہیں ملتی۔ ایک بندہ مسلم پر لازم ہے کہ وہ کلام خدا کی تلاوت کرے، اس کے بیان کردہ احکامات کو سمجھے اور ان پر عمل کو یقینی بنائے۔ زیر نظر کتاب ’قرآنی معلومات‘ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، کتاب حکمت قرآن مجید کے متعلق نہ صرف بیشتر معلومات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہےبلکہ اس میں قرآن کے احکام، اس کے فضائل اور سابقہ امتوں کے احوال کو بھی قرطاس کی زینت بنایا گیا ہے۔کتاب کا انداز بیاں اس قدر سادہ اور عام فہم ہے کہ ہر مسلمان چاہے وہ کسی بھی عمر کا ہواس کو پڑھ کر قرآن جیسے چشمہ صافی سے مستفید ہو سکتا ہے۔ کتاب کو سوال و جواب کے اندا زمیں ترتیب دیا گیاہے۔ اور متعدد عناوین کے تحت 276 سوالات کے جوابات فراہم کیے گئے ہیں۔ کتاب کی جمع و ترتیب کا کام محترم محمد طیب بھواری نے احسن انداز میں کیا ہے۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمۃ الکتاب |
|
2 |
پہلا باب: تعارف ِقرآن |
|
3 |
دوسرا باب: نزول ِ قرآن |
|
11 |
تیسرا باب: معلوماتِ قرآن |
|
13 |
چوتھا باب: فضائل ِ قرآن |
|
63 |
پانچواں باب: احکام ِ قرآن |
|
69 |
چھٹا باب: اسباب ِ نزول |
|
97 |
ساتواں : احوال امم ِ سابقہ |
|
102 |
آٹھواں باب: خدمت ِ قرآن و علوم قرآن |
|
113 |
نواں باب: حقوق ِ قرآن |
|
123 |