قرآنی عربی پروگرام جلد چہارم

قرآنی عربی پروگرام جلد چہارم

 

مصنف : محمد مبشر نذیر

 

صفحات: 416

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” قرآنی عربی پروگرام “محترم محمد مبشر نذیر صاحب  کی دس جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور  فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔مولف موصوف نے  اس میں عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے  مختلف لیول مقرر کئے ہیں ،پہلے لیول میں بنیادی عربی زبان،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے لیول میں متوسط عربی زبان اور پانچویں لیول میں اعلی عربی زبان سکھانے کی ایک منفرد اور شاندار کوشش فرمائی ہے،اور پھر ہر لیول میں ایک ایک کتاب سوالات اور مشقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری کتاب میں اس کے جوابات دئیے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے کے شائق حضرات بعد غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکیں۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 4
ثلاثی مزید فیہ کے ابواب 7
سورۃ الملک یا سورۃ انشقاق 15
ثلاثی مزید فیہ کے مزید گروپ 39
عملی زندگی سے متعلق رسول اللہ ﷺ کی چند ہدایات 49
ثلاثی مزید فیہ کے مزید گروپ 73
خلفاء راشدین ؓ کے خطبات 79
رباعی مجرد و مزید فیہ کے گروپ 93
عہد نبوی کے چند حسین مناظر 96
جملہ فعلیہ 117
عربی ادب کے چند منتخبات 124
افعال اور اسمائے ناقصہ 141
علوم و فنون اور ان کی اقسام 145
مہموز 169
عہد رسالت کے چند روشن ستارے 182
مضاعف 206
تفسیر قرطبی 216
مثال 230
کتاب الرسالہ 237
اجوف 255
عربی شاعری 264
ناقص 278
اصول الحدیث 291
لفیف 309
مسلمانوں کی پہلی چار صدیوں کی فکری تاریخ : حصہ اول 315
نا مکمل معنی والے افعال 329
مسلمانوں کی پہلی چار صدیوں کی فکری تاریخ : حصہ دوم 339
جملہ اسمیہ ، شرطیہ جملے اور ضمیر 358
سورۃ ق یا سورۃ الواقعہ 366
علم النحو کا خلاصہ 386
سورۃ الحدید یا سورۃ التحریم 395
اگلا لیول 412
مآخذ و مراجع 413

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like