قرآنی عربی پروگرام جلد سوم ( جوابات )

قرآنی عربی پروگرام جلد سوم ( جوابات )

 

مصنف : محمد مبشر نذیر

 

صفحات: 272

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ” قرآنی عربی پروگرام “محترم محمد مبشر نذیر صاحب  کی دس جلدوں پر مشتمل ایک شاندار تصنیف ہے ،جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور  فروغ لغت عربیہ کے پیش نظر لکھی گئی ہے۔مولف موصوف نے  اس میں عربی زبان سیکھنے کے حوالے سے  مختلف لیول مقرر کئے ہیں ،پہلے لیول میں بنیادی عربی زبان،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے لیول میں متوسط عربی زبان اور پانچویں لیول میں اعلی عربی زبان سکھانے کی ایک منفرد اور شاندار کوشش فرمائی ہے،اور پھر ہر لیول میں ایک ایک کتاب سوالات اور مشقوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری کتاب میں اس کے جوابات دئیے گئے ہیں تاکہ عربی سیکھنے کے شائق حضرات بعد غلطیوں کی تصحیح بھی کر سکیں۔اللہ تعالی مولف ،مترجم اور ناشر سب کو اس عظیم الشان کی طباعت پر اجر عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 4
مادہ اور وزن 7
قرآن مجید کی آخری سورتیں 8
فعل ، اس کی اقسام اور اسمائے مشتقہ 24
احادیث کا ایک مجموعہ 26
فعل ماضی معلوم 33
سیدنا ابوبکر صدیق ؓ 38
فعل ماضی مجہول 55
طہارت و پاکیزگی کا قانون 61
فعل مضارع معلوم 76
عربی تعبیر 81
فعل مضارع مجہول 93
قرآن مجید کی معاشی و معاشرتی ہدایات 99
ثلاثی مجرد کے گروہ اور مصدر 110
شرح حدیث 112
فعل ماضی کی کچھ خاص شکلیں 127
اہل ایما ن کی دو مائیں 131
فعل مضارع کی مخصوص شکلیں 145
نماز کا قانون 152
فعل امر و نہی 163
عربی کی ضرب الامثال 168
اسمائے مشتقہ 174
راہ حق کے دو مسافر 178
اسم صفت ، مبالغہ اور تفضیل 192
قرآن مجید کی تفسیر کا علم 196
صرف صغیر اور صرف کبیر 201
سیدنا عمر فاروق اعظم ؓ 211
غیر منصرف اسم ، افعال سے مشابہ حروف ، بدل اور اسم کی حالتیں 224
سیدنا عثمان و علی ؓ 228
منصوبات 242
زکوۃ اور روزے کا قانون 252
اگلا لیول 268
مآخذ و مراجع 269

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like