قرآن سے ایک انٹرویو
مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری
صفحات: 306
آسمان دنیا کے نیچے اگر آج کسی کتاب کو کتاب ِالٰہی ہونے کا شرف حاصل ہے تووہ صرف قرآن مجید ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ قرآن سےپہلے بھی اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے اپنی کئی کتابیں نازل فرمائیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ سب کی سب انسانوں کی غفلت، گمراہی اور شرارت کاشکار ہوکر بہت جلد کلام ِالٰہی کے اعزاز سے محروم ہوگئیں۔ اب دنیا میں صرف قرآن ہی ایسی کتاب ہے جو اپنی اصلی حیثیت میں آج بھی محفوظ ہے ۔ تاریخ عالم گواہ ہے کہ قرآن اس دنیا میں سب سے بڑی انقلابی کتاب ہے اس کتاب نے ایک جہان بدل ڈالا۔ اس نےاپنے زمانے کی ایک انتہائی پسماندہ قوم کو وقت کی سب سے بڑی ترقی یافتہ اور مہذب ترین قوم میں تبدیل کردیا اور انسانی زندگی کےلیے ایک ایک گوشے میں نہایت گہرے اثرات مرتب کیے ۔آج بھی دنیا بھر کے مسلمان اس قرآن کو اللہ کی جانب سے نازل شدہ مانتے ہیں۔ ان کا ایمان ہے کہ یہ ایک بے مثل اور معجز کلام ہے ۔ بندوں پر حجت ِالٰہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا واجب الاطاعت حکمنامہ ہے او رانسان کی دنیوی ا ور اخروی فلاح وکامرانی کا ضامن ہے ۔ لیکن اس اعتقاد کےباوصف مسلمانوں نے اس کتابِ عظیم کی ہدایت وتعلیم سے مسلسل بیگانگی اختیار کی ۔ جس کا فطری نتیجہ زوالِ امت کی شکل میں نکلا۔کیونکہ قرآن مجید کو اس امت کےلیے عروج وزوال کا پیمانہ قرار دیاگیا ہے ۔جیسا کہ ہادئ برحق نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ اس کتاب پر عمل کے ذریعے لوگوں کوعروج عطا کرے گا او راس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قعر زلت میں دھکیل دے گا۔اس لیے ملتِ اسلامیہ کےہر فرد کایہ فرض ہے کہ وہ محسن ِانسانیتﷺ کے اس فرمان کے مطابق’’خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ‘‘اس کتابِ الٰہی کی روشنی کو عام کرنےکی جدوجہد کرے ۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن سے ایک انٹرویو‘‘اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کتاب میں قرآن حکیم سے اس کی حقانیت اور انسانی زندگی سے متعلق کم وبیش 232 سوالات کیے گئے ہیں اور پھر کتاب ِ الٰہی کی ترجمانی کرتے ہوئے ان سب کے جوابات مع حوالہ جات تحریرکیے ہیں ۔اس کتاب سےمطالعہ سے ایک عام قاری یہ اندازہ آسانی سے کرسکے گاکہ قرآن فی الواقع ’’تبیانا لکل شی‘‘ ہے او رہر اس بات کونہایت وضاحت سے بیان کرتا ہے جس کاتعلق انسانی ہدایت وگمراہی ہے ۔ کتاب کے مصنف محترم محمد رفیق چودہری ﷾ علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب سے گہرا شغف ہے او ر طالبانِ علم کو مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔اور کئی کتب کے مصنف ومترجم ہونے کے علاوہ قرآن مجید کے مترجم ومفسر بھی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 21 | |
دیباچہ طبع اول | 25 | |
دیپاچہ طبع ششم ( اضافہ شدہ ) | 27 | |
باب 1: تعارف و معارف | 29 | |
قرآن کی تعریف | 29 | |
اس کے مختلف نام | 29 | |
اس کا مصنف | 40 | |
اس کا بھیجنے والا | 40 | |
اس کا لانے والا | 40 | |
وہ کس کے پاس آیا ؟ | 41 | |
وہ من وعن نازل ہوا | 41 | |
وہ کب اتارا گیا ؟ | 42 | |
وہ تھوڑا تھوڑا نازل ہوا | 42 | |
وہ ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اتارا گیا ؟ | 42 | |
وہ جمع کیسے ہوا ؟ | 43 | |
وہ کہاں نازل ہوا ؟ | 43 | |
اس کی زبان | 44 | |
وہ عربی زمان میں کیوں ہے ؟ | 44 | |
اس کے مخاطبین | 45 | |
وہ ایک عالمگیر کتاب ہے | 46 | |
اس کا موضوع | 46 | |
اس کی غرض و غایت | 46 | |
اس میں شک کی گنجائش نہیں | 47 | |
سابقہ الہامی کتب | 48 | |
اس پر ایمان لانا ضروری ہے | 49 | |
اس کی آمد کے بارے میں پیش گوئی | 50 | |
وہ ہمیشہ کے لیے محفوظ ہے | 51 | |
وہ پوری زندگی کے لیے ہدایت ہے | 52 | |
اس کی دعوت | 52 | |
اس کا انداز بیان | 54 | |
اس کا طریق استدلال | 55 | |
اس کی ترتیب | 56 | |
اس کی آیات کی تقسیم | 56 | |
تسمیہ اس کی ایک آیت ہے | 57 | |
آیات مکررہ | 57 | |
جامع آیات | 57 | |
حروف مقطعات | 58 | |
سجدہ تلاوت | 59 | |
اقسام القرآن | 59 | |
ایک تشبیہ | 60 | |
پیش گوئیاں | 60 | |
فضیلت علم | 61 | |
آداب تلاوت | 61 | |
فضائل | 63 | |
مخالفین کے اعتراضات | 66 | |
مخالفت کے اسباب | 69 | |
باب 2…تصور کائنات | 71 | |
دنیا کے بارے میں تصور | 71 | |
انسانی زندگی کا مقصد | 72 | |
کائنات کتنے عرصے میں بنائی گئی ؟ | 73 | |
کائنات کی ہرچیز جوڑا جوڑا پیدا ہوئی ہے | 73 | |
باب 3…. فطرت انسانی | 74 | |
انسان اشرف المخلوقات ہے | 74 | |
وہ ذمہ دار مخلوق ہے | 74 | |
اس کی فطرت کےخصائص | 74 | |
عہد الست | 78 | |
مرغوبات نفس | 78 | |
عقل انسانی کی اہمیت | 81 | |
سب سے پہلا انسان | 83 | |
انسان پر اللہ نعمتیں بے شمار ہیں | 83 | |
باب 4… عقائد و ایمانیات | 84 | |
کن امور پر ایمان لانا ضروری ہے ؟ | 84 | |
شرط فلاح و نجات | 84 | |
ایمان کے بغیر کوئی عمل مقبول نہیں | 84 | |
ایمان گھٹتا بڑھتا ہے | 85 | |
توحید | 86 | |
اللہ کون ہے ؟ | 86 | |
مومن کا محبوب حقیقی | 100 | |
اللہ کے نام کی کثرت | 100 | |
اللہ کی صفت ربوبیت | 100 | |
اللہ کی صفت رحمت | 101 | |
محبت الہٰی کا معیار | 101 | |
اللہ کے پسندیدہ لوگ | 101 | |
اللہ ناپسدیدہ لوگ | 103 | |
علم غیب صرف اللہ کو ہے | 104 | |
شرک سے بچنے کاحکم | 105 | |
مشرک کی پہچان | 105 | |
مشرکین عرب بھی اللہ کو مانتے تھے | 106 | |
شرک ناقبل معافی گناہ ہے | 106 | |
مشرک کے لیے بخشش طلب نہ کی جائے | 107 | |
فرشتے | 107 | |
فرشتوں کا بیان | 107 | |
نبوت و رسالت | 111 | |
انبیائے سابقین | 111 | |
تمام انبیاء انسان تھے | 114 | |
وہ سب کے سب مرد تھے | 114 | |
نبوت ایک وہبی چیز ہے | 114 | |
بعض انبیاء دوسروں سے افضل ہیں | 115 | |
ہر قوم میں پیغمبر آئے ہیں | 115 | |
ان سب کی دعوت ایک تھی | 116 | |
وہ اپنی دعوت کا نمونہ ہوتے ہیں | 116 | |
ہر نبی کی مخالفت کی گئی | 117 | |
نبی اور رسول میں فرق ہے | 117 | |
ہر نبی حوابدہ ہے | 118 | |
ایک نبی کی دعا | 118 | |
ایک نبی کی بددعا | 119 | |
ہر نبی کو معجزہ عطا ہوا | 120 | |
وہ اللہ کے بیٹے نہیں تھے | 121 | |
وہ خدا نہیں تھے | 122 | |
بعث انبیاء کا مقصد | 122 |