قرآن مجید مترجم مع اردو تلفظ ( پارہ 21 تا 30)
قرآن مجید مترجم مع اردو تلفظ ( پارہ 21 تا 30)
مصنف : فتح محمد جالندھری
صفحات: 438
قرآن ِ مجید انسانوں کی راہنمائی کےلیے رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی آخری کتاب ہے ۔اور قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے کہ اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی میں کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے دو فرزند شاہ رفیع الدین اور شاہ عبد القادر ہیں ۔ اب تو اردو زبان میں بیسیوں تراجم دستیاب ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآن مجید مترجم مع اردو تلفظ‘‘ مکتبہ قدوسیہ ،لاہور کے مدیران قدوسی برادران کی ایک منفرد کاوش ہے۔کہ انہوں نے اس مصحف میں متن قرآن کے ساتھ ساتھ مکمل قرآن مجید کے الفاظ کو ہجوں کی صورت میں بھی پیش کیا ہے تاکہ جن حضرات کوقرآن مجید پڑہنےمیں مشکل پیش آتی ہے وہ آسانی سے قرآن مجید روانگی سےپڑھنا سیکھ جائیں ۔اس قرآن مجید کی ضخامت زیادہ تھی جس وجہ اس کاسائز زیاد ہ بن رہا تھا اس لیے اس کی دس دس پاروں کی تین فاعلیں بنا کر ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے۔