قرآن مجید کا رسم وضبط

قرآن مجید کا رسم وضبط

 

مصنف : الدکتور شعبان محمد اسماعیل

 

صفحات: 137

 

زیر نظر کتاب جامعہ ازہر اور جامعہ ام القریٰ کے استاد دکتور شعبان محمد اسماعیل کی کاوش ہے۔ جنھوں نے اس میں ایک منفرد اور دلکش اسلوب میں علم الرسم اور علم الضبط کی شرعی حیثیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور اہل علم کے مختلف مذاہب کوبیان کرنے کے بعد راجح مسلک کو واضح فرمایا ہے۔ کتاب چونکہ اردو دان طبقہ کے لیے بھی بہت زیادہ مفید تھی اس لیے محترم قاری محمد مصطفیٰ صاحب نے اس کو اردو قالب میں منتقل کیا ہے۔ کتاب میں مصحف قرآنی کے رسم و ضبط سے متعلق مباحث مثلاً عربی کتابت اور رسم عثمانی سے اس کا تعلق، جمع صدیقی، نسخ عثمانی، اسباب و منہج، مصاحف عثمانیہ کی سبعہ احرف پر مشتمل ہونے کی کیفیت، رسم عثمانی کی توقیفیت و عدم توقیفیت، ضبط قرآن کا مفہوم اور اسباب اور تقسیم مصحف وغیرہ پر مشتمل ہے اور اس میں دلائل کی روشنی میں رسم عثمانی و ضبط مصاحف کی شرعی حیثیت کو واضح کیا گیا ہے۔ حافظ صاحب کی اس سے قبل علم الضبط اور علم الرسم پر الگ الگ کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ چکی ہیں جن میں سے ہم ’علم الضبط‘ کتاب و سنت ڈاٹ کام پر پیش کر چکے ہیں اور ’علم الرسم‘ بھی عنقریب اپلوڈ کر دی جائے گی۔ زیر مطالعہ کتاب ان علوم کی شرعی حیثیت اور ان کی توقیفیت و عدم توقیفیت کے حوالے سے بنیادی مباحث کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 5
مقدمہ 7
عربی کتابت اور رسم عثمانی سے اس کا تعلق 13
جمع صدیقی ،اسباب ومنہج 16
عہد عثمانی میں نسخ مصاحف اسباب ومنہج 23
نسخ مصاحف کے اسباب 24
مصاحف عثمانیہ کا اسلوب ومنہج 30
مصاحف عثمانیہ کی احرف سبعہ پر مشتمل ہونے کی کیفیت 38
جدید دور طباعت میں مصاحف پر اس رسم کی تطبیق کی کیفیت 47
رسم عثمانی کے قواعد اور اہل علم کا موقف 49
قواعد رسم عثمانی کے اسر ار ورموز 56
رسم عثمانی کی توقیفیت 80
مذمورہ مذاہب ثلاثہ کے دلائل 81
رسم عثمانی سے متعلق مجالس فقہیہ کے فیصلے 101
مجمع  البحوث الاسلامیہ  بالازہر الشریف کا فیصلہ 101
الضبط، اس کا مفہوم اور اسباب 107
قواعد ضبط اپنی آخری صورت میں 115
اصطلاحات الضبط 117
علامات وقف 123
خاتمۃ البحث 124
مراجع البحث 127

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like