قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق
مصنف : قاری صہیب احمد میر محمدی
صفحات: 175
اس دنیا میں ہر شخص اپنے حقوق کا متلاشی اور متقاضی ہے حتیٰ کہ حیوانات کے حقوق کے حصول کے لیے دسیوں پروگرام اسٹیج کیے جاتے ہیں اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ہر آن محو گفتگو ہوتے ہیں اور ہر ممکن کوشش بروئے کار لائی جاتی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ہر شخص حقوق لینے کا ہی ڈھنڈورا پیٹتا ہے اس کو یہ نہیں پتہ کہ اسلام کے ساتھ منسلک ہونے سے مصدر و منبع اسلام قرآن مجید کے حقوق مجھ پر بھی ہیں میں ان کو ادا کر رہا ہوں کہ صرف اپنے بناوٹی حقوق کا رونا ہی رو رہا ہوں۔ انھی قرآنی حقوق کو یاد کروانے کے لیے اور ان کی حقیقت سے باور کروانے کے لیے قاری صہیب احمد میر محمدی نے تقریباً 230 احادیث مبارکہ سامنے رکھ کر اپنے جذبات کو قلم و قرطاس کے حوالے کیا ہے۔ جو اس وقت ’قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق‘ کے عنوان کے ساتھ آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی اساس قرآن و سنت کو بنایا گیا ہے چنانچہ ہر قسم کے تعصب و جانبداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ اس بات کی سعی کی گئی ہے کہ اسلوب سادہ اور عام فہم ہو اور اختصار کے ساتھ تمام جزئیات کا احاطہ ہو سکے نیز کوشش کی گئی ہے کہ احادیث تمام کی تمام صحیح ہوں۔ اس ضمن میں اگر احادیث پر تحقیق بھی رقم کر دی جاتی تو زیادہ مفید ہوتا لیکن صرف احادیث کی تخریج پر اکتفا کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب بہت اچھی اور لائق مطالعہ ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 3 | |
کتابچہ لکھنے کا مقصد وسبب | 7 | |
قرآن مجید کی لغوی تعریف | 10 | |
قرآن مجید کی اصطلاحی تعریف | 12 | |
قرآن مجید کے فضائل | 15 | |
قرآن مجید اللہ کی رسی ہے | 15 | |
قرآن مجید نوروہدایت کا منبع ومصدر ہے | 16 | |
قرآن مجید کے ایک حرف کی تلاوت دس نیکیوں کا باعث ہے | 18 | |
قرآن مجید کا سماع باعث اجر وثواب | 19 | |
قرآن مجید بہترین سفارشی ہے | 22 | |
قرآن مجید قابل رشک نعمت ہے | 27 | |
قرآن مجید کا متعلم ومعلم کائنات سے افضل ہے | 29 | |
قرآن مجید کے قاری کا عجیب وغریب اعزاز وشرف | 34 | |
قرآن مجید کے حقوق | 42 | |
قرآن مجید کا پہلا حق | 42 | |
قرآن مجید کا نزول اور اس کا وصف بےنظیر | 47 | |
قرآن مجید اور اس کا وصف بےنظیر کی حفاظت | 54 | |
قرآن مجید کا دوسرا حق | 66 | |
قرآن مجید کو ترتیل سے پڑھا جائے | 68 | |
قرآن مجید کو عدم ترتیل سے پڑھنے کے نقصانات | 73 | |
قرآن مجید کو خوش الحانی سے پڑھا جائے | 79 | |
قرآن مجید کو یاد رکھا جائے اور اس کو روزانہ کا معمول بنایا جائے | 86 | |
قرآن مجید کو دل لگی سے پڑھنا اور اختلاف سے بچنا | 93 | |
قرآن مجید کا تیسراحق | 99 | |
قرآن مجید کا چوتھا حق | 112 | |
قرآن مجید کا پانچواں حق | 124 | |
قرآن مجید کے ذریعے نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا | 127 | |
قرآن مجید کی تبلیغ میں زبان کا صحیح استعمال | 142 | |
قرآن مجید کی تبلیغ میں کلام کی فصاحت | 143 | |
قرآن مجید کی تبلیغ میں زبان کی نرمی | 143 | |
قرآن مجید کی تبلیغ میں زبان کی مٹھاس | 151 | |
الخلاصہ والخاتمہ | 158 | |
فہرست مصادر ومراجع | 165 | |
فہرس العناوین | 167 |