قرآن اور عقل

قرآن اور عقل

 

مصنف : ڈاکٹر فاطمہ اسماعیل مصری

 

صفحات: 212

 

تقلید اور اختلاف امت دین، دلیل، برہان، غور وفکر، تحقیق اورتخلیق کے ضد کے طور پر ابھرا ہے۔ دین، یعنی قرآن پاک اپنی اصلی شکل میں محفوظ ہے جس کے تحفظ کی ذمہ داری تاقیامت اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے لی ہوئی ہے۔ وحی کے الفاظ، جس وقت یہ نبی پاک ﷺ پر اتارے گئے تھے، ہو بہو وہی ہیں۔ قرآن کی حقانیت تمام فرقوں میں مسلم ہے۔ اس لئے یہی وہ نکتہ ہے جس سے امت میں اتفاق اور یگانگت کی فضا فروغ پا سکتی ہے۔ قرآنی نقطہ نظر سے دین کو سمجھنا انتہائی آسان ہے۔ تاہم اس کو کھلے ذہن کے ساتھ، قرآن کی تفسیر قرآن کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے (قرآن اپنی تفسیر خود اپنی آیات سے کرتا رہتا ہے) نہایت آسانی سے سمجھی جاسکتی ہے۔ قرآن کریم، وحی خدا وندی ہے۔ دین اپنی اساس میں قدیم سے جدید ہے۔ اس لئے دین کو فطرت کے اصولوں کے مطابق، حواس خمسہ اور عقل وفکر کے ذریعے معروضی حالت کے تناظر میں پرکھا اور سمجھا جاسکتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ قرآن اور عقل‘‘ ڈاکٹر فاطمہ اسماعیل مصری کی ہے جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی نے کیا ہے۔اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے کہ قرآن نے اسلامی عقیدے کی تعمیر میں عقل کو بڑا مقام دیا ہے۔ قرآن کی 6236 آیات کا تعلق عقائد سے ہے جن میں اعتراضات و شبہات کے جوابات میں عقلی دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ قرآن اپنے مخاطبین کو دعوت دیتا ہے کہ اسلامی عقیدے کو پہلے اپنی عقل کی روشنی میں پرکھیں اور پھر ایمان لائیں۔ اللہ کے رسول ﷺ نے عقل، فکٰر اور اجتہاد کو استعمال کر کے عقلی استلال کے جس قرآنی منہاج کی طرف رہنمائی فرمائی ہے، صحابہ کرام اور ہر دور میں امت کےعلماء، متکلمین اور فلاسفہ نے اس کی پیروی اور اسے فروغ دیا۔ لہذا دین کو فطرت کے اصولوں کے مطابق، حواس خمسہ اور عقل وفکر کے ذریعے معروضی حالت کے تناظر میں پرکھا اور سمجھا جاسکتا ہے۔ ہم مصنف کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فصل اول
امورغیب کی تائیدواثبات میں عقلی نظرکاکردار 5
باب اول
وجودخداوندی کےسلسلے میں عقلی نظرکاکردار 8
تخلیق کی دلیل 12
اہتمام ونکہداشت کی دلیل 16
باب دوم
واحدانیت کےاثبات میں عقلی نظرکاکردار 23
خالق کی وحدانیت 24
عبادت میں وحدانیت 27
یہودونصاری کےشبہات اورقرآن کی تردید 34
پہلاشبہ 35
دوسرا شبہ 38
تیسراشبہ 45
باب سوم
رسالت کےاثبات میں عقلی نظرکاکردار 49
پہلی بات محمدﷺ کےعظیم معجزہ قرآن سے متعلق 49
دوسری بات:سیرت طیبہ سےمتعلق 55
تیسری بات::محمدﷺاورگزشتہ انبیاءکی تعلیمات کےدرمیان معروضی تقابل 59
باب چہارم
بعثت الموت اوراجزاکی تائیدمیں عقلی نظرکاکردار 64
تخلیق اول سےتخلیق ثانی پراستدلال 65
مردہ زمین کوزندہ کرنےسےمتعلق استدلال 69
اضدادسےاستدلال 70
مشکل سےآسان پراستدلال 72
قدرت علم الہیٰ سےاستدلال 73
نیندکےبعدبیداری سےاستدلال 75
حکمت وعدل الہیٰ سےاستدلال 76
بعض مسلم فلاسفہ کاموقف 83
تعلیقات وحواشی 96
فصل دوم
فکراسلامی پرقرآن کی دعوت تدبرکےاثرات 109
باب اول
عصرنبوت اوردورصحابہ میں فکراسلامی کاارتقاء 111
تحریک عقلیت اسلامی کی اولین بنیادوں کاظہور 111
سنت نبویہ اورعقلی نظری 122
صحابہ ؓاورعقلی نظر 116
عقلی نظراوراجتہاد 119
رسول اکرمﷺ اوراجتہاد 127
صحابہ کرامؓ اوراجتہاد 129
باب دوم
متشابہات قرآنی کی تفہیم میں عقلی نظرکاکردار 136
عقلی نظراومتشابہ کےدرمیان تعلق 136
مسئلہ تاویل اوراس کےاختلاف 137
اسلاف کی رائے 138
متاخرین کےنزدیک تاویل کامفہوم 142
متشابہات کی حکمت 146
باب سوم
بعض متکلمین اسلام کےنزدیک عقل اورنقل کےدرمیان راطہ 148
مسلمان متکلم کاموقف 148
معتزلہ واشاعرہ کاموقف 149
ظاہریہ کاموقف 155
محاکمہ 165
باب چہارم
بعض فلاسفہ اسلام کےنزدیک دین اورفلسفہ میں ہم آہنگی 167
الکندی 168
ابن مسرہ 168
فارابی 169
ابن سینا 170
ابن حزم 170
ابن طفیل 170
ابن رشد 171
دین فلسفہ میں ہم آہنگی کےدینی عوامل 174
پہلی بات 179
دوسری بات 184
تیسری بات 186
تعلیقات حواشی 191
خاتمہ کلام بحث کےنتائج 205

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like