قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں مع قیامت کے بعد کے احوال
مصنف : حافظ عماد الدین ابن کثیر
صفحات: 485
وقوع قیامت کا عقیدہ اسلام کے بنیادی عقائد میں سےہے اور ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ۔ قیامت آثار قیامت کو نبی کریم ﷺ نے احادیث میں وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے جیساکہ احادیث میں میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تک عیسیٰ بن مریم نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیہ کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا، یا پھر تلوار ہوگی۔ آپ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف وحدہ کے لیے ہوگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عیسٰی کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر اسلام کی حکمرانی ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہ رہے گا۔علامات قیامت کے حوالے سے ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں ابواب بندی بھی کی ہے اور بعض اہل علم نے اس موضوع پر کتب لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’قرب قیامت کے فتنے اور جنگیں مع قیامت کےبعد کے احوال ‘‘ مشہور ومعروف مؤرخ ومفسر قرآن علامہ حافظ ابن کثیر کی کتاب النہایۃ فی الفتن والملاحم کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب آخری زمانے کے فتنوں اور آثار قیامت کے بارے میں انتہائی اعلیٰ درجے کی کتاب ہے ۔حافظ ابن کثیر نے اس کتاب میں ان قرآنی آیات اور احادیث کو ذکر کیا ہے جو آخری زمانے کے فتنوں اور علامات قیامت سے متعلق ہیں کہ قیامت سے پہلے کون کون سے بڑے واقعات رونما ہونگے۔ چھوٹی بڑی نشانیاں کو ن سی ہیں؟ اس دار فانی سے جانے کے بعد صبح دوام زندگی تک کیا ہوگا ؟ میدان حشر میں کیا ہوگا؟شفاعت او رحساب کتاب اوردیدار الٰہی سے متعلق بہترین گفتگو کی ہے ۔خلیل مامون شیحا کی تخریج احادیث اور محمد خیر طعمہ حلبی کی تعلیق سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
بسم اللہ الرحمن الرحیم | 5 |
فہرست مضامین | 27 |
مقدمہ ازمترجم | 29 |
اللہ تعالی کی امت محمدیہ ﷺپر رحمت وشفقت کابیان | 29 |
نبی کریم ﷺ کی مستقبل کی پیشن گوئیاں | 29 |
خلافت ابی بکر صدیق ؓکی طرف اشارہ نبوی ﷺ | 30 |
فتح مصر سےمتعلق رسول اللہﷺ کی پیشگوئی | 31 |
روم فارس کی فتح سےمتعلق رسول اللہﷺ کی پیشگوئی | 31 |
عمر فاروق ؓکی شہادت سےمتعلق پیشگوئی | 31 |
حضرت عثمان ؓپر آنے والی مصیبت کارشارہ نبوی ﷺ | 32 |
نبی کریم ﷺکاخلافت کوتیس سال تک محدودبتانا اسکےبعد مظالم ملوکیت کاہونا | 32 |
حضرت حسن کےذریعے مسلمانوں کےدوبڑے گروہوں میں صلح کااشارہ | 32 |
بحر ی جہاد میں امر حرام بنت ملحان کی شہادت کااشارہ نبوی ﷺ | 33 |
امت مسلمہ کےلشکر کےسندھ اورہند تک پہنچنے کاارشارہ نبوی ﷺ | 33 |
ترکوں سےجنگ کااشارہ نبوی ﷺ | 34 |
مسلمانوں کی حکومت نوجوانوں کےہاتھ میںآنے اوراسکے نتیجے میں ہونے والے فساد کیطرف اشارہ نبوی ﷺ | 35 |
بارہ قریشی خلفاءامت مسلمہ کےحکمران ہونگے | 36 |
بارہ قریشی خلفاء بھی مراد نہیں جوکہ نبی کریم ﷺ کےبعد مسلسل خلیفہ بنے | 37 |
بہترین زمانہ زمانہ رسول ؐ ہےاوراسکے بعد اس سے متصل زمانہ اورپھر اس سےمتصل زمانہ اوراس کےبعد فسادات پھیل جائیں گے | 37 |
حدیث میں پانچ سوسال کاذکر | 38 |
قیامت سےایک ہزار سال پہلے ہی نبی کریم ﷺ زمین پر نہ رہیں گے یہ حدیث صحیح نہیں نہ ہی آپ ؐ نےقیامت کاوقت متعین فرمایا | 38 |
ارض حجاز میں آگ کی پیشگوئی جس سے بصرہ کےاونٹوں کی گردنیں بھی روشن ہو جائیں گی | 38 |
واقعہ | 38 |
253 ھ میں مدینہ آگ کاظہور | 38 |
نبی کریم ﷺ کا آنے والے واقعات کی خبر دینا | 39 |
قیامت تک آنے والے اورگذشتہ واقعات کی طرف اشارہ نبوی ﷺ | 39 |
دینا تھوڑی سی باقی رہ گئی ہےارشاد نبوی ﷺ | 39 |
قیامت کی تعیین اوردنیا کی تحدید پر مشتمل اسرائیلی روایات بے بنیاد ہیں | 40 |
قیامت کی نزدیکی | 40 |
مسلمان کاحشرا اپنے پسندیدہ لوگوں کےساتھ ہوگا | 41 |
جوہر گیا اس کی قیامت آگئی | 41 |
پانچ چیزوں کاعلم سوائے اللہ کے کسی کونہیں | 41 |
رسول اللہﷺ کو بھی یہ علم نہیں تھا کہ قیامت کب آئے گی | 41 |
فتنوں کا اجمالی ذکر اورپھر اس کی تفصیل | 42 |
ابتداءکی طرح اسلام کےاجنبی حالت میں دوبارہ لوٹنے کاذکر | 42 |
امت کاتفرقہ | 42 |
فتنوں سے امت کےتقسیم ہونے اورتجارت کےلیے مسلمانوں کی جماعت سے جڑے رہنے کااشارہ نبوی ﷺ | 42 |
امت گمراہی پر جمع نہیں ہوگی | 43 |
خواہشات اورفتنوں کےدور میں لوگوں سے الگ ہوجانے کاحکم | 43 |
موت کی تمنا کرنے کی ممانعت | 44 |
علماء کی وفات سے علم اٹھایا جاتا | 44 |
ایک جماعت قیامت تک حق کوقائم رکھنے والی موجود رہے گی | 45 |
ہر سوسال بعد تجدید کرنے والے شخص کی پیدائش کی پیشن گوئی | 45 |
قیامت کی بعض نشانیاں | 45 |
آخری زمانے میں لوگوں س علم اٹھ جائے گا | 46 |
آخری زمانہ کی چند برائیوں کی طرف اشارہ نبوی ﷺ اگرچہ بعض ہمارے زمانے میں بھی پائے جاتی ہے | 47 |
جنت میں امیروں سے پہلے غربیوں کےداخل ہونے کی پیشگوئی | 49 |
فصل | 50 |
آخری زمانے میں مہدی کی پیشگوئی | 50 |
حضر ت مہدی کی آمد کی احادیث | 51 |
اہل بیت پر ہونے والے مظالم کی پیشن گوئی | 53 |
فتنوں کی اقسام | 55 |
اسلام کےدرمیانی دنوں میں فتنوں کی سرکشی کی پیشگوئی | 55 |
جومانہ گذرتا ہےوہ آنے والے سے بہتر ہوتاہے | 56 |
آنے والے فتنے اوراس سے بچنے کی تلقین نبوی ﷺ | 56 |
دلوں سے امانت اٹھ جانے کی پیشگوئی | 56 |
مشرق کی سمت سے فتنہ ظاہر ہوگا | 57 |
عرب کےبعض کناروں سے بت پرستی لوٹ آئے گی | 57 |
عرب میں دولت ظاہر ہونے اوراس کےنتیجے میں قتل وقتال کی پیشن گوئی | 57 |
بہت سے دجال نکلنے اورقیامت کےاچانک آنے کااشارہ نبوی ﷺ | 58 |
اہل جہنم کی دوقسموں کےظہور کااشارہ نبوی ﷺ | 59 |
بڑوں میں فحاشی اورچھوٹے لوگوں کےقبضے میں حکومت کی پیشن گوئی | 59 |
دین سے بڑی تعداد میں لوگوں کے نکل جانے کی پیشن گوئی | 59 |
ایسا فتنہ کہ دین کو تھانے والے کوانکار کو پکڑے والے جیسا بنادے گیا | 60 |
مسلمانوں کو کمزور کرنےکےیادوسری لالچ کی وجہ سے مسلمانوں کےخلاف دوسری قوموں کےمتحد ہونے کی پیشن گوئس | 60 |
ہلاکت خیز فتنہ کی پیشن گوئی جس سےنجات علیحدگی میں ہوگی | 60 |
ایسا فتنہ جس میں اپنے ہم نشین بھی خطرہ ہونگے | 61 |
فتنوں کی کثرت اورا ن سےنجات کاطریقہ علیحدگی میں ہونے کااشارہ نبوی ﷺ | 61 |
فتنوں کےوقت تکلیف برداشت کرنے اوربرائی میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت | 62 |
بعض مسلمانوں کےبت پرست بن جانے کی پیشن گوئی | 62 |
فتنہ الاحلاس | 63 |
ایسا فتنہ جس میں زبان کھولنا تلوار اٹھانے سےزیادہ سخت ہوگا | 64 |
روم سے پہلے قسطنطنیہ فتح ہونے کی پیشن گوئی | 65 |
مختلف علاقوں کی تباہی کی پیشگوئی جونبی اکرم ﷺکیطرف مسنوب ہے(یعنی حدیث مستندنہیں ہے)فصل | 66 |
قیامت کی بہت سی نشانیاں ہونے کابیان | 66 |
قیامت کی نشانیاں | 66 |
قیامت سے پہلےدس نشانیاں | 67 |
عدن کی سرزمین سےآگ کانکلنا | 68 |
رومیوں کےساتھ جنگ اوراس کےآخر میں فتح قسطنطنیہ کی پیشگوئی | 68 |
قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ حضرت عیسی دجال کوقتل نہ کردیں | 69 |
پکے عز م اورسچے ایمان سےلاالہ اللہ واللہ اکبر کہنا قلعوں کو گرادے گا اورشہروں کو فتح کرلے گا | 70 |
رومی علاقوں کی فتح اورمسلمانوں کےقبضے کی پیشگوئی | 70 |
بعض بحری جزیروں روم وفارس کےعلاقوں اوردجال کےخلاف جنگ کی پیشگوئی | 71 |
اہل روم کےبعض اچھے خصائل | 71 |
قیامت کےوقت اہل روم کثرت میں ہونگے | 71 |
بیت المقدس کی مضبوط تعمیر مدینہ کی خرابی کاسبب ہوگی | 72 |
مدینہ منورہ کی طاعون اوردجال سےحفاظت کی پیشن گوئی | 73 |
مدینہ منورہ کی حدود بڑھنے کی پیشن گوئی | 73 |
اہل مدینہ کےمدینے سے نکل جانے کی پیشن گوئی | 73 |
قیامت سےپہلےکئی عذاب بلانے والے بھی آئیں گے | 74 |
امت مسلمہ میں جہنم کی طرف بلانے والے بھی آئیں گے | 75 |
ابن صیاد کےبارےمیں احادیث کاتذکرہ | 76 |
دجال کےبعض اوصاف کاذکر بزبان رسول ﷺ | 76 |
دجال کی آگ جنت اوراسکی آگ (جہنم )ہوگی | 78 |
دجال کی قوت اور فتنے سےمرعوب ہوکر اس کاساتھ نہ دینا | 78 |
ابن صیاد اصل دجال ہے یانہیں | 78 |
فاطمہ بنت قیس کی حدیث | 79 |
حدیث کاایک اورطریق | 81 |
این صیاد مدینہ کے یہودیوں میں سے تھا | 83 |
بعض وہ احادیث جن کی سچائی کوعقل تسلیم نہیں کرتی اورنہ ہی ممکن ہےکہ آپ ﷺ نے ایسی باتیں کی ہونگی | 84 |
نواس بن سمعان کلابی کی روایت | 86 |