قصص الانبیاء ( ابن کثیر)
قصص الانبیاء ( ابن کثیر)
مصنف : حافظ عماد الدین ابن کثیر
صفحات: 501
ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء ہیں ۔جن کا مقام انسانوں میں سے بلند ہے ۔اور اس کا سبب یہ ہے کہ انہیں اپنے دین کی تبلیغ کے لیے منتخب فرمایا لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کےلیے انہیں مختلف علاقوں اورقوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔اور انہوں نے بھی تبلیغ دین اوراشاعتِ توحید کےلیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے شب رروز انتھک محنت و کوشش کی اور عظیم قربانیاں پیش کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا ۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے بہت سی احادیث میں بھی انبیاء ﷺ کےقصص وواقعات بیان کیے گئے ہیں۔انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’قصص الانبیاء‘‘ از امام ابن کثیر الدمشقی انبیاء کے ایمان افروز حالات وواقعات پر مشتمل کتاب ہے ۔امام موصوف کی مایہ ناظ کتابوں میں سےایک ہے اور اپنے موضوع پر لکھی جانے والی اہم ترین کتابوں میں سے ہے۔ یہ کتاب عربی زبان میں ہے جسے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاہوری ﷾ نے کی ہے ۔موصوف نے اس کتاب کا نہایت ہی سلیس اور رواں ترجمہ پیش کیا ہے۔ اسلوب عام فہم ہے، آیات واحادیث کی مکمل تخریج وتحقیق اوراکثر مقامات سے ضعیف اورموضوع روایات کو خارج کیاہے ۔مترجم موصوف نے اس کتاب کی اصل ترتیب کوبھی درست کیا ہے ،ایک ہی واقعہ میں روایات کے تکرار کو ختم کیا ہے، قارئین کی سہولت کے لیے بہت سے مقامات پر نئے عنوانات بھی قائم کیے ہیں جو کہ امام ابن کثیر نے قائم نہیں کیے تھے ۔ او رکتاب کے آخر میں انبیاء کے واقعات سےجو نتائج وفوائد فوائد سامنے آتے ہیں ان کابھی اضافہ کردیا ہے۔مذکورہ خوبیاں کے باعث یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب بن گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ عوام کواس کتاب سے مستفید فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | ||
فہرست | ||
عنوانات | ||
دیبا چہ | 21 | |
شجرہ انبیا ء اور چند اہم باتیں | 24 | |
حضرت آدم ؑ | ||
تخلیق ا ٓدم سے متعلقہ آیات | 27 | |
آیات کا مفہوم و مقصود | 32 | |
آدم ؑ کی فرشتوں پرعلمی فضیلت | 33 | |
حضرت ا ٓدم ؑ کا شر ف و مرتبہ | 34 | |
ابلیس کا تمام اولاد آدم کو گمر اہ کرنے کا و اضح اعلان | 36 | |
حضرت حواء ؑ کی پیدائیش | 37 | |
شجرہ ممنوعہ کا یبان | 38 | |
جس جنت میں آدم ؑ کو داخؒ کیا گیا تھا وہ آسمان میں تھی یازمین میں؟ | 39 | |
ممنو عہ درخت کا پھل کھانے کے بعد دونو ں کی حالت | 44 | |
توبہ کے لیے ا ٓدم ؑ کو کون سے کلمات سکھائے گئے؟ | 48 | |
آدم اور موسیٰ ؑ کے مابین بحث و تحیص | 50 | |
تخلیق آدم سے متعلقہ ا حادیث | 53 | |
جنت میں ا ٓدم ؑ کا مد ت قیام | 60 | |
ہابیل و قابیل کا قصہ ٍ | 62 | |
آدم ؑ کی اولاد کابیان | 66 | |
آدم ؑ کی وفات اور وصیت کایبان | 70 | |
حضرت ادریس ؑ | ||
قرآن کریم تذکرہ اور نام ونسب | 73 | |
وفات کابیان | 73 | |
معراج کی رات نبی کریم ﷺ سے ملا قات | 75 | |
حضرت نو ح ؑ | ||
پیدائش اورنام و نسب | 76 | |
قصہ نو ح سے متعلقہ ا ٓیات | 77 | |
بت پر ستی کا آغاز | 86 | |
قوم کو دعوت توحید | 88 | |
تمام انبیاء کو دعوت توحید پہنچانے کاہی حکم تھا | 89 | |
نوح ؑ کی قوم کی دعوت توحید | 90 | |
قوم کی نافرمانی پربددعا اور کشتی کی تیار ی کا حکم | 94 | |
نو ح ؑ کی کشتی کابیان | 96 | |
نو حؑ کے ساتھ سوار ہونے والوں کی تعداد | 98 | |
نو ح ؑ کے بیٹے کے غر قابی | 101 | |
طو فان ختم ہو گیا | 101 | |
اولاد نو ح کا بیان اور مختلف روایات | 103 | |
اللہ تعالیٰ نے نو ح ؑ کو اپنا شکر گزار بندہ قرار دیا | 108 | |
نوح ؑکے روزے | 108 | |
ٍنو ح ؑ کا حج | 108 | |
نوح ؑ کی بیٹے کو وصیت 1 | 109 | |
نوح ؑ کی عمر | 110 | |
نوح ع کی قبر | 110 | |
حضر ت ہو د ؑ | ||
نام ،نسب اور قبیلہ | 111 | |
قصہ ہود ؑ کے متعلق ا ٓیات | 112 | |
ہو د ؑ کی بعثت اور قوم کی دعوت | 117 | |
قوم کے قبول دعوت سے انکار پر ہودؑ کی فریاد اور عذاب کا نزول | 121 | |
قوم عاد پر عذاب کے متعلق مختلف روایات | 126 | |
حضر ت صالح ؑ | ||
نام و نسب اور قوم ثمود کا تعارف | 129 | |
قصہ صالح ؑ کےمتعلق قرآ نی ا ٓیات | 129 | |
صالح ؑ کی دعوت اورقوم کا جواب | 133 | |
قوم کی طرف سے معجزے کا مطالبہ اور پھر اس پر ظلم | 134 | |
قو م ثمو د پر عذاب کا نزول | 138 | |
حضر ت صالح ؑ کا اظہار افسوس | 140 | |
غزوہ تبوک کے دوران نبی کریم ؑ کے وادئ حجر سے گزرنے کا بیان | 141 | |
حضر ت ابراہیم ؑ | ||
نام ونسب اورپیدائش | 144 | |
بچپن میں ہی رشد کی عطا ئیگی ، بعثت اوردعوت | 145 | |
حضرت ابراہیم ؑ کا مظاہر فطر ت میں غور و فکر | 148 | |
بتوں کے پجا ر یوں سے منا ظرہ اور ایک عمدہ تدبیر | 149 | |
حق گوئی کے حرم میں ابراہیم ؑ کو ا ٓ گ میں پھینک دیاگیا | 155 | |
حضر ت ابراہیمؑ اورنمرو د کے مابین منا ظرہ | 159 | |
منا ظرہ کا وقت | 160 | |
ملک شام کی طر ہجرت اورمصر میں داخلہ | 161 | |
حضرت اسماعیل ؑ کی پیدائش | 166 | |
حضرت ہاجرہ ؑ اور اسماعیل ؑ مکہ کی بے آب و گیا ہ وادی میں | 168 | |
حضرت اساعیل ؑ کی عظیم قربانی کا قصہ | 172 | |
ذ بیح کو ن تھا ؟ | 174 | |
حضرت اسحٰق ؑ کی پیدا ئش | 176 | |
بیت اللہ کی تعمیر کابیان | 180 |