قصص الانبیاء کے رموز اور ان کی حکمتیں

قصص الانبیاء کے رموز اور ان کی حکمتیں

 

مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

 

صفحات: 178

 

قرآن مجید میں متعدد انبیاء کرام کے قصے مذکور ہیں۔یہ تمام قصے اجمالا اور تفصیلا ہر سورۃ کے اسلوب کے اقتضاء کے موافق مختلف طریقوں سے بیان کئے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض قصے تو بہ تکرار بیان ہوئے ہیں اور بعض قصوں کے واقعات فقط ایک یا دو جگہ بیان ہوئے ہیں۔ ہمارے مفسرین نے جب قرآن مجید کی تفاسیر لکھیں تو ان میں سے بعض نے بنی اسرائیل سے مروی روایات کی مدد سے جو ان کے ہاں ان انبیاء کے متعلق مشہور تھیں، قرآن مجید کی تفسیر میں بیان کردیں۔اور اس طرح بد قسمتی سے اسرائیلیات ہمارے علم تفسیر کا ایک حصہ بن گئیں۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اپنی کتاب “الفوز الکبیر” میں لکھتے ہیں کہ اسرائیلی روایات کو نقل کرنا ایک ایسی بلا ہے جو ہمارے دین میں داخل ہو گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “قصص انبیا کے رموز اور ان کی حکمتیں” حجۃ الاسلام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی عربی تصنیف “تاویل الاحادیث فی رموز قصص الانبیاء” کا اردو ترجمہ ہے،اردو ترجمہ محترم غلام مصطفی القاسمی صاحب نے کیا ہے۔ اس کتاب میں مولف موصوف نے انبیاء کرام کے قصص سے مستنبط رموز اور حکمتوں کو بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
اہل باطن اور صوفیا کا مسلک 7
تاویل الاحادیث میں تاویل سے کیا مراد ہے 12
کتاب کے مطالب کا اجمالی بیان 15
مقدمہ 47
آدم و ادریس ؑ 56
نوح اور ان کے متبعین 65
حضرت ہود اور حضرت صالح 68
ابراہیم 72
یوسف علیہ اسلام 84
ایوب علیہ السلام 91
شعیب علیہ السلام 94
موسیٰ و ہارون ؑ 96
شمویل، داؤد، سلیمان اور یونس ؑ 118
زکریا، مریم،ل یحیٰ اور عیسیٰ ؑ 137ٍ
نبینا محمد ﷺ 144

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like