قراءت قرآنیہ مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں
قراءت قرآنیہ مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں
مصنف : عبد الفتاح عبد الغنی القاضی
صفحات: 156
قرآن مجید اللہ تعالی کی طرف سے نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے سب سے آخری کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالی نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔لیکن مستشرقین اور ملحدین قراءات قرآنیہ میں شکوک وشبہات پیدا کر کے مسلمانوں کو قرآن سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب” قراءات قرآنیہ، مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں ” شیخ القراء عبد الفتاح عبد الغنی القاضی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قراءات قرآنیہ کی حجیت اور مستشرقین کے اعتراضات کا تسلی بخش جواب دیا ہے۔اس کتاب کا اردو ترجمہ محترم ڈاکٹر محمد اسلم صدیق صاحب نے کیا ہے جبکہ نظرثانی محترم ڈاکٹر حافظ محمد زبیر تیمی صاحب نے فرمائی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ قراء ات قرآنیہ کے حوالے سے سر انجام دی گئی مولف موصوف کی ان خدمات جلیلہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 5 |
عرض ناشر | 9 |
قراءات کےمتعلق گولڈ زیہر کےنظریات | 11 |
گولڈزیہر کے نقطہ نظر کاجائز ہ | 11 |
گولڈزیہرکےنزدیک اختلاف قراءات کےاسباب اوراس کی تردید | 20 |
گولڈزیہرکی رائے کاتجزیہ | 21 |
قراءات عشرۃ کے تواتر پر مزید دلائل | 68 |
قراءات عشرۃ کےتواتر پر علماء کی تصریحات | 69 |
ان آیات کی حقیقت جن سے گولڈزیہرنے استشہاد کیاہے | 73 |
گولڈزیہرکی رائے کاتجزیہ | 76 |
گولڈزیہر کی رائے کاتجزیہ | 78 |
گولڈزیہرکی رائے کاتجزیہ | 80 |
گولڈزیہرکی طرف سے قراءات میں تضاد تناقض کادعوی اوراس کی حقیقت | 83 |
گولڈزیہر کی پہلی بات کاجائز ہ | 85 |
قراءات کے متعلق گولڈزیہر کےدیگر خیالات کاتجزیہ | 91 |
گولڈزیہرکی کج فہمی | 109 |
گولڈزیہر کی سخن سازی کاجائز ہ | 110 |
گولڈزیہرکی بددیانتی کاجائز ہ | 113 |
پہلی قراءۃ ’’کذبو ا‘‘کی توجیہ | 113 |
دوسری قراءۃ کذبوا‘‘کی توجیہات | 114 |
تیسری قراءۃ ’’کذبو ا‘‘کی توجیہات | 115 |
گولڈزیہرکی مغالطہ آرائی اوراس کاتجزیہ | 121 |
گولڈزیہرکےتخیلات کاجائزہ | 126 |
گولڈزیہرکےاستدلال کاتجزیہ | 128 |
گولڈزیہرکی خیال آرائی کاجائزہ | 130 |
گولڈزیہرکی کذب بیانی اورا س کاتجزیہ | 135 |
گولڈزیہرکی ایک اورخیال آرائی اوراس کاتجزیہ | 138 |
گولڈزیہرکی زہر افشانی اوراس کارد | 139 |
گولڈزیہرکےاقتباس کاتجزیہ | 143 |
گولڈزیہر کاخیال خام اوراس کاتجزیہ | 144 |
حدیث سبعۃ احرف ‘‘کےمتعلق گولڈزیہر کی رائے کاتجزیہ | 145 |
گولڈزیہر کی بددیانتی کاتجزیہ | 148 |
خاتمہ | 151 |
گولڈزیہر جیسا متعصب مستشرق | 152 |
قرآن کازیادہ تر حصہ | 153 |
محکمہ اوقاف | 154 |
جامعہ ازہر | 154 |