قضا نماز اور قضا عمری

قضا نماز اور قضا عمری

 

مصنف : ام عبد منیب

 

صفحات: 24

 

اللہ تعالی نے ہر مسلمان پر وقت مقررہ پر نماز ادا کرنا فرض قرار دے دیا ہے۔اگر کوئی مسلمان کسی شرعی عذر کی بناء پر وقت مقررہ پر نماز ادا نہ کر سکے تو اجازت ہے کہ وہ اپنی اس رہ جانے والی نماز کو بعد میں قضا کر کے پڑھ لے۔اور اگر کسی مسلمان نے کئی روز یا کئی ماہ یا کئی سال تک نماز نہ پڑھی ہو تو یہ بہت بڑا گناہ ہے اور دائرہ اسلام سے خارج کر دینے والا عمل ہے۔ایسے شخص پر واجب ہے کہ وہ اپنے اس گناہ سے توبہ کرے اور بارگاہ الہی میں آ کر وقت پر نمازیں پڑھنا شروع کر دے۔اتنے لمبے عرصے تک جان بوجھ کر نماز نہ پڑھنے سے توبہ واجب ہو جاتی ہے اور ان رہ جانے والی نمازوں کی قضا نہیں ہو گی۔بعض لوگوں نے ایک خود ساختہ اصطلاح “قضا عمری ” گھڑ رکھی ہے ۔اور زیادہ عرصے تک نمازیں نہ پڑھنے والے کو اس خود ساختہ اصطلاح کے مطابق قضا کرنے کا فتوی دیتے ہیں،حالانکہ شریعت میں اس کی کوئی اصل موجود نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” قضا نماز اور قضا عمری “معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے قضا نماز کی حقیقت بیان کرتے ہوئےقضا عمری کی خود ساختہ اصطلاح کا پوسٹ مارٹم کیا ہے۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ ﷫ کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
نماز کی اہمیت 5
نماز وقت پر ادا نہ کر سکنے کے شرعی عذر 6
جہاد میں شمولیت کی وجہ سے نماز رہ جانا 7
نیند کی وجہ سے نمازرہ جانا 8
بھول کر نماز رہ جانا 9
ایک رکعت برابر کسی نماز کا وقت پالینا 10
قضا نماز اگلے دن کی نماز کے ساتھ پڑھنا 10
فوت شدہ نماز سے پہلے موجودہ وقت کی نماز پڑھ لینا 10
قضا نماز ادا کرتے وقت صرف فرض یا سنت بھی؟ 11
اگر جمع کی نماز قضا ہو جائے 12
رویت کا پتا نہ چلنے پر عید کی نماز رہ جانا 12
قضا نماز کی اذان، اقامت اور جماعت 13
اگر صرف سنتیں چھوٹ جائیں 14
مسلسل نماز نہ پڑھنے کے خود ساختہ بہانے 14
گزشتہ عمر کی نمازیں قضا پڑھنے کا حکم 18
چھوڑی ہوئی نمازوں کا کفارہ 18
جان بوجھ کر کوئی ایک نماز چھوڑ دینا 18
قضا عمری 19
قضا عمری فرض نمازوں میں کوتاہی کا کفارہ 19
کیا نماز کا فدیہ کفارہ، نیابت ہے؟ 20
فوت ہونے والے کے ذمہ نمازوں کا حکم 21
کسی دوسرے کے لیے نماز پڑھنا 21

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like