قیامت کی نشانیاں صحیح احادیث کی روشنی میں
مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری
صفحات: 427
وقوع قیامت کا عقیدہ اسلام کےبنیادی عقائد میں سےہے اور ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ۔ قیامت آثار قیامت کو نبی کریم ﷺ نے احادیث میں وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے جیساکہ احادیث میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیر کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گااسے زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف اللہ وحدہ کے لیے ہوگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عیسٰی کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر اسلام کی حکمرانی ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہ رہے گا۔قیامت پر ایمان ویقین سےانسان کی دینوی زندگی خوشگوار ہوجاتی ہے اور آخرت سنور جاتی ہے۔ اسی لیے اسلام میں ایمان بالآخرۃ اور روز قیامت پر ایمان لانا فرض ہےاوراس کےبغیر بندہ کاایمان صحیح نہیں ہوسکتا۔علامات قیامت کے حوالے سے ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں ابواب بندی بھی کی ہے اور بعض اہل علم نے اس موضوع پر کتب لکھی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ قیامت کی نشانیاں صحیح احادیث کی روشنی میں ‘‘ڈاکٹر حافظ مبشر حسین لاہور ی ﷾ (فاضل جامعۃ الدعوۃ الاسلامیۃ،مرید کے ،سابق ریسرچ سکالرمجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور) کی اہم تصنیف ہے جس میں انہوں قربِ قیامت کی نبوی پیش گوئیوں(شخصیات، حیوانات، ظہور مہدی ونزول مسیح،یاجوج ماجوج، وغیرہ کے متعلقہ پیش گوئیاں) کوقرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کرنے ساتھ ساتھ پیش گوئیوں کی تعبیر وتعیین کےحوالےسے بعض معاصر مفکرین کی آراء کاتنقیدہ جائزہ اور صحیح نکتہ نظر بھی پیش کیا ہے ۔اس کتاب کی تیاری میں حافظ عبد الرحمن مدنی ﷾(مدیر اعلی ماہنامہ محدث،لاہور) کی کوشش سے مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے علمی مذکرہ (مؤرخہ 26جنوری2003ء) کی رپورٹ بھی شاملِ اشاعت ہے جس میں جید علماء کرام نے شریک ہوکر اپنی علمی آراء پیش کیں۔ کتاب کے فاضل مؤلف اس کتاب کے علاوہ بھی کئی کتب کے مصنف ومترجم ہیں ۔اور تقریبا عرصہ 15 سال سے ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد میں بطور ریسرچ سکالر خدمات انجام دےرہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اشاعتِ دین کےلیے ان کی جہود کوشرف ِقبولیت سے نوازے او راس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) پاکستان میں یہ کتاب ’’پیش گوئیوں کی حقیقت اور دورِ حاضرمیں ان کی تعبیر کا صحیح منہج‘‘کے نام سے شائع ہوئی ہے ۔ بعد ازاں فرید بک ڈپو ،دہلی نےاسے’’قیامت کی نشانیاں صحیح احادیث کی روشنی میں ‘‘ کے نام سے شائع کیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 11 |
مقدمہ | 12 |
عالم غیب | 13 |
عالم شہادت | 14 |
عالم شہادت میں عالم غیب کی جھلک | 15 |
انسانی معلومات کے ذرائع اور وحی الہٰی | 16 |
حواس خمسہ کی حدود و قیود | 17 |
انسانی حواس جن چیزوں کے تدارک سے عاجز ہوں کیا ان کا انکار درست ہے ؟ | 19 |
ایمان کیا ہے ؟ | 23 |
ایمان بالآخرت | 24 |
قیامت برحق ہے | 25 |
قیامت کا ایک منظر | 27 |
قیامت قریب ہے | 28 |
ایک اشکال کا جواب | 30 |
وقوع قیامت کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے | 34 |
منکرین قیامت کی سزا | 36 |
قیامت کے مختلف نام | 37 |
قیامت کی حقیقت | 41 |
قیامت کی نشانیاں ،کیوں؟ | 42 |
قیامت کی علامات صغری و کبری | 43 |
کیا خبر واحد حجت نہیں ؟ | 45 |
خبر واحد | 46 |
خبر واحد کی حجیت قرآن مجید کی روشنی میں | 50 |
خبر واحد کی حجیت احادیث کی روشنی میں | 52 |
عقائد میں بھی خبر واحد حجت ہے | 54 |
لسان نبوت سے وجود دجال کی خبر واحد کی تائید | 55 |
خبر واحد اور ائمہ سلف | 55 |
خبر واحد سے انکار | 57 |
باب: 1 | |
قیامت کی چھوٹی نشانیاں | 58 |
خاتم النبیین کا ظہور | 59 |
انشقاق القمر | 63 |
نبی ؑ کی وفات | 65 |
امت مسلمہ کا ظہور | 68 |
ہرگھر میں اسلام داخل ہو گا | 70 |
لسان نبوت سے وعدہ | 72 |
ہر طرف امن وامان ہو گا | 73 |
ہر طرف امن و امان ہو گا | 73 |
فتنوں کا ظہور | 77 |
حضرت عمرفتنوں کے درمیان رکاوٹ ہیں | 79 |
فتنے مشرق سے ظاہر ہوں گے | 81 |
سالم بن عبد اللہ بن عمر کا فیصلہ | 84 |
قتل عام ہو گا | 85 |
شہادت عثمان بن عفان | 87 |
جنگ جمل | 90 |
جنگ صفین | 95 |
خوارج کا ظہور | 97 |
جھوٹے نبیوں اور دجالوں کا ظہور | 102 |
مال و دولت کی فراوانی | 107 |
بیت المقدس کی فتح | 112 |
طاعون کی وبا | 114 |
ارض حجاز سے آگ کا روشن ہونا | 116 |
ترکوں سے جنگ | 118 |
امانت مفقود اور خیانت بھر پور ہو گی | 125 |
جابر حکمران | 129 |
فحاشی پھیل جائے گی | 132 |
قرآن مجید کا فیصلہ | 133 |
عورتیں کپڑے پہننے کے باوجود ننگی ہوں گی | 134 |
علم کا خاتمہ او رجہالت میں اضافہ | 136 |
زنا کاری عام ہو گی | 139 |
زنا کاری کے سدباب کے لیے کچھ تجاویز | 141 |
شراب حلال سمجھی جائے گی | 142 |
گانا بجانا رواج پا جائے گا | 144 |
رشتہ داری اور ہمسائیگی | 146 |
لوگ اجنبی بن جائیں گے | 148 |
جھوٹ بکثرت بولا جائے گا | 149 |
جھوٹی گواہی دی جائے گی | 151 |
بدعملی پھیل جائے گی | 152 |
لوگ بخیل ہو جائیں گے | 155 |
امت مسلمہ شرک میں مبتلا | 156 |
مساجد میں زیب و زینت | 163 |
سود اور حرام مال | 165 |
کاروبار میں عورتیں | 167 |
سیاہ خضاب استعمال | 169 |
سیاہ خضاب کی ممانعت | 170 |
قریش کا خاتمہ ہو جائے گا | 171 |
کفار کی تقلید | 173 |
زلزلے بکثرت ہوں گے | 176 |
صورتیں مسخ ہوں گی اور لوگ زمین میں دھنسائے جائیں گے | 178 |
دل کا دورہ بکثرت ہو گا | 173 |
اسلام صرف’’معروف ‘‘ لوگوں کو کیاجائے گا | 184 |
قرآن کو بھیک مانگنے کا ذریعہ بنایا جائےگا | 187 |
دعا اور طہارت میں زیادتی | 190 |
’’نااہل‘‘ عہدے سنبھال لیں گے | 192 |
غریب امیر ہو جائیں گے | 196 |
فلک بوس عمارتیں میں مقابلے بازی ہو گی | 199 |
قرطاس وقلم کا ظہور | 201 |
عقل پرست استاد بن جائیں گے | 203 |
زمانہ قریب ہو جائے گا | 205 |
بازار قریب قریب ہوں گے | 208 |
لونڈی اپنے مالک کو جنم دے گی | 209 |
دنیا سے محبت اور موت سے نفرت ہو گی | 211 |
نیک لوگ معدوم ہو جائیں گے | 213 |
دین الہٰی ہو جائے گا | 216 |
لوگ بدل جائیں گے | 219 |
بارش بکثرت ہو گی مگر خیمے محفوظ رہیں گے | 221 |
بارش بکثرت مگر پیداوار نہیں ہو گی | 222 |
قسطنطنیہ کی فتح | 224 |
روما فتح ہو گا | 227 |
کفار مسلمانوں پر ٹوٹ پڑیں گے | 229 |
ہر گھر میں فتنہ داخل ہوجائے گا | 231 |
عیسائیوں سے مل کر مسلمان تیسرے ملک سے جنگ لڑیں گے اور مسلمانوں سے عیسائیوں کی جنگ | 233 |
رومی کثرت تعداد سے بڑھ جائیں گے | 239 |
دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ | 241 |
مرد قلیل اور عورتیں کثیر | 244 |
مصر ،شام اور عراق اپنے پیمانے اورخزانے رو ک لیں گے | 246 |
موت کی تمنا کی جائے گی | 248 |
ایک قحطانی حکمران ہو گا | 255 |
ایک جھجاہ نامی بادشاہ ہو گا | 257 |
حیوانات و جمادات انسان سے ہم کالمی | 258 |
شجر و حجر پکار اٹھیں گے | 261 |
مؤمن کا ہر خواب سچا ثابت ہو گا | 262 |
عرب کے دشت و صحرا باغات میں بدل جائیں گے | 264 |
مدینہ ویران ہو جائے گا | 267 |
باب : 2 | |
قیامت کی بڑی نشانیاں | 272 |
قیامت کی دس بڑی بڑی نشانیاں | 273 |
قیامت کی علامات کبری کا تسلسل | 274 |
امام مہدی کا ظہور | 275 |
خروج دجال | 286 |
مسیح دجال بڑے غصے سے خروج کرے گا | 288 |
دجال کی شکل و صورت | 289 |
کیا دجال آدمی ہو گا ؟ | 293 |
کیادجال زندہ ہے ؟ | 294 |
کیا نبی کریم ﷺ نے دجال کو دیکھا تھا؟ | 298 |
دجال کی شعبدہ بازیاں | 299 |
دجال دنیا کا سب سے بڑا فتنا | 303 |
دجال کی جنت اور جہنم | 307 |
دجال کے بچنے کے لیے پہاڑوں سے پناہ | 309 |
دجال مشرق کی طرف خراساں سے نکلے گا | 309 |
جن لوگوں نے پسندیدہ لیڈر دجال | 311 |
دجال خدانی کا دعویٰ کرے گا | 313 |
دجال سے بچاؤ کے طریقے | 316 |
دجال کی بے بسی کا نظارہ | 319 |
اپنے ماتھے پر لکھا کافر نہ مٹا سکے گا | 319 |
آنکھیں دونوں عیب دار ہوں گی | 319 |
مکہ اور مدینہ میں داخل نہ ہو سکے گا | 320 |
قتل نہیں کر پائے گا | 321 |
دجال سچے اور مخلص مسلمان کو نقصان نہ پہنچا سکے گا | 321 |
دجال کے فتنے سے پناہ مانگنی چاہیے | 322 |
بارگاہ الہٰی میں دجال کی حیثیت | 324 |
دجال کتنے دن زمین پر دندنا پھرے گا | 324 |
دجال مکہ اور مدینہ میں داخل نہیں ہو سکتا | 326 |
دجال کے لیے سب سے سخت لوگ کون سے ثابت ہوں گے؟ | 328 |
دجال بیت اللہ اور بیت المقدس میں داخل نہیں ہوسکتا | 329 |
دجال اوراس کے لشکر کی ہلاکت | 329 |
دجال ملعون کی جائے قتل | 333 |
ابن صیاد دجال تھا؟ | 340 |
حافظ ابن کثیر کا فیصلہ | 346 |
شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا فیصلہ | 347 |
ابن صیاد کاہن تھا | 347 |
ابن صیاد دجال کےبارے میں معلومات رکھتا تھا | 349 |
ابن صیاد’’حرہ‘‘ کےدن گم ہو گیا | 350 |
کیا ابن صیاد نے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا تھا؟ | 350 |
نزول عیسیٰ قرآن کی روشنی میں | 353 |
نزول مسیح حدیث کی روشنی میں | 354 |
صفت و مقام نزول عیسیٰ | 355 |
وقت نزول عیسیٰ | 356 |
علامات عیسیٰ | 357 |
عیسیٰ جہاد کے ذریعے دین اسلام غالب کر دیں گے | 359 |
حضرت عیسیٰ حج اورعمرہ کریں گے | 360 |
حضرت عیسیٰ کتنی دیر زمین پر قیام فرمائیں گے | 364 |
عیسیٰ کی وفات اور تجہیز و تکفین | 365 |
یاجوج وماجوج قرآن مجید کی روشنی میں | 370 |
یاجوج وماجوج حدیث کی روشنی میں | 371 |
یاجوج وماجوج کی مصروفیت | 372 |
یاجوج وماجوج کا خروج | 373 |
یاجوج وماجوج کا فتنہ فساد | 374 |
دیوار ذوالقرنین میں سوراخ | 376 |
یاجوج وماجوج کی شکل وصورت | 376 |
یاجوج وماجوج کی کثرت | 377 |
یاجوج وماجوج کی ہلاکت | 378 |
امن وامان کا سنہری دور | 383 |
مشرق ، مغرب اورجزیرہ العرب ….. | 386 |
ہر طرف دھواں چھا جائے گا | 390 |
احادیث کی روشنی میں | 390 |
سورج مغرب سے طلوع ہو گا | 396 |
احادیث کی روشنی میں | 396 |
دابۃ الارض | 403 |
احادیث کی روشنی میں | 403 |
ہر بندہ مومن کی روح قبض کر لی جائے گی | 406 |
بیت اللہ کی حرمت پامال کر دی جائے گی | 410 |
زمین پر صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے | 414 |
خوفناک آگ ظاہر ہو گی | 417 |
جائے خروج | 417 |
آگ لوگوں کو کس طرح ہانکے گی ؟ | 418 |
ارض محشر | 420 |