قواعد اصولیہ میں فقہاء کا اختلاف اور فقہی مسائل پر اس کا اثر

قواعد اصولیہ میں فقہاء کا اختلاف اور فقہی مسائل پر اس کا اثر

 

مصنف : ڈاکٹر مصطفیٰ سعید الخن

 

صفحات: 617

 

فقہا کی اختلافی آرا اور ان کے دلائل کاتنقیدی مطالعہ ایک دلچسپ موضوع ہے۔ تیسری اور چوتھی صدی کے فقہا نے اس موضوع کی طرف توجہ کی اور اختلاف فقہا پر مستقل کتابیں لکھیں۔ محمدبن نصر المروزی، محمد بن جریر طبری اور ابو جعفراحمد بن محمد الطحاوی نے اس موضوع پر بسیط کتب تحریر فرمائیں۔ برصغیر کے معروف فقیہ شاہ ولی اللہ نے اس موضوع پر دو رسالے تحریر فرمائے۔ ایک رسالہ تو اجتہاد و تقلید پر اصولی بحث ہے لیکن اس کتاب کا ایک باب اختلاف فقہا اور اس کے اسباب و علل پر ہے۔ شاہ صاحب کا دوسرا رسالہ ’رسالہ الانصاف فی بیان سبب الاختلاف‘ ہے۔ اس رسالہ میں ائمہ فقہا کے اسباب و علل پر بھی گفتگو کی ہے اور بعض اہم فقہی فقہی مسالک میں تطبیق کی سعی بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی پروفیسر مصطفیٰ سعید الخن نے اس موضوع پر اسلاف کے ذخیرہ علم کو پیش نظر رکھ کر قواعد اصولیہ کا علمی جائزہ لیا ہے اور قواعد اصولیہ میں اختلاف کی وجہ سے جو اثرات اختلاف الفقہا پر مرتب ہوئے ہیں ان کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ اس کتاب کی علمی حیثیت اور موجودہ دور میں اس کی افادیت کے پیش نظر شریعہ اکیڈمی نے اس کا اردو ترجمہ کرایا ہے۔ شریعہ اکیڈمی کے فاضل نوجوان مولانا حبیب الرحمٰن نے اس کتا ب کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام سرانجام دیا ہے۔ اصول فقہ اور قواعد اصولیہ کے فنی مباحث کو بڑی محنت سے انھوں نے رواں اردو میں منتقل کیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
عہد رسالت میں قانون سازی اور اس کے ماخذ 15
فروعی مسائل میں اختلافات اور اس کے اہم اسباب 35
پہلا باب۔ان اصولی قواعد سے بحث جن میں احکام پر الفاظ کی دلالت کے مختلف طریقے بیان کیے گئے ہیں 129
اصولی قواعد کا ارتقاء 131
احکام پر الفاظ کی دلالت کے مختلف طریقے 136
الفاظ سے مفہوم اخذ کرنے کے وہ قواعد جن میں اختلاف ہے 153
دوسرا باب۔شمول اور عدم شمول کے اعتبار سے الفاظ کی دلالت سے تعلق رکھنے والے قواعد 207
عام اور خاص 211
علماء کے نزدیک عام پر عمل کرنے کا حکم 216
عام اور خاص میں تعارض 228
مشترک کا اپنے معانی میں استعمال 242
تسرا باب۔امر اور نہی 305
امر 307
امر مطلق فوری تعمیل کا تقاضا کرتا ہے یا اس کی تعمیل بعد میں بھی درست ہے 333
نہی 340
پہلا قاعدہ۔جب نہی مطلق ذکر کی جائے تو وہ کسی چیز کے حرام ہونے کا تقاضا کرتی ہے 342
دوسرا قاعدہ۔نہی ممنوعہ چیز کے فاسد اور باطل ہونے کا تقاضا کرتی ہے 351
چوتھا باب۔ان قواعد کے بارے میں جو قرآن وسنت کے ساتھ خاص ہیں 385
وہ قواعد جو قرآن کریم کے ساتھ خاص ہیں 387
وہ قواعد جن کا تعلق صرف سنت سے ہے 404
پانچواں باب۔اجماع اور قیاس 455
تمہید 456
قیاس 473
قیاس کی حجیت میں اختلاف اور اس کا نتیجہ 473
حدود اور کفارات میں قیاس 508
اسماء لغویہ میں قیاس 513
چھٹا باب۔وہ دلائل جن میں اختلاف ہے 525
تمہید 527
قول صحابی 527
استصحاب 537
مصالح مرسلہ 547
اختتام۔نکاح کے اہم مسائل 559
اختتامیہ 612

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like