قطرہ قلزم

قطرہ قلزم

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 265

 

علم وجہِ فضیلت ِآدم ہے  علم ہی انسان کے فکری  ارتقاء کاذریعہ ہے ۔ علم ہی کے  ذریعے  سے ایک  نسل کے تجربات دوسری نسل کو منتقل ہوتے ہیں۔سید الانام خیر البشر  حضرت محمد ﷺ  کو خالق کائنات نے بے شمار انعامات  وامتیازات سے سرفراز فرمایا تھا مگر جب علم کی دولت سے  سرفراز فرمانے کا ارشاد گرامی ہوا تو اسے ’’ فضلِ عظیم‘‘ قرار دیا  ارشاد ربانی ہے :وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا(النساء:113) ’’ اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت نازل کی ہے اور تم کو وہ کچھ بتایا ہے جو تمہیں معلوم نہ تھا اور اس کا فضل تم پر بہت ہے‘‘انسانی تاریخ میں علم سےمتعلق  مختلف نظریات موجود ہیں ۔اٹھارویں صدی تک انسان متعدد علمی نظریات کو اپنا کر انہیں رد کرچکاتھا۔ انیسویں اور بیسویں صدی میں انسانی شعور اپنی بلندیوں کو پہنچا اور اس نے دنیا کو نت نئے علمی نظریات سے روشناس کرایا۔ جناب افتخار  احمد افتخار صاحب زیر نظر کتاب ’’قطرہ قلزم‘‘ میں علم سے متعلق مختلف نظریات کی علمی کشمکش کو زیر بحث لاتے ہوئے مروجہ علمی تشریحات کاجائزہ لیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 6
فہرست عنوانات 10
نوائے عصر 13
علم کی اہمیت 26
علم کےارتقائی مراحل 35
علم کافلسفیانہ مزاج 47
علم کاصوفیانہ مزاج 55
علم کاجاہلی تصور 85
مغرب کی علمی اساس 96
نظریہ اورعمل 105
نظریاتی تقابل ،ایک مطالعہ 126
فرائیڈ کےشیطانی افکار 146
مارکس ازم 165
علم کااسلامی تصور 192
علم حقیقت ،علم مجاز 212
اسلام کاتصورفلاح 227
اشاریہ 252
کتابیات 206
اختتام 265

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like