قصص القرآن جلد سوم وچہارم

قصص القرآن جلد سوم وچہارم

 

مصنف : محمد حفظ الرحمن سیوہاروی

 

صفحات: 649

 

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے دنیائے انسانی کی ہدایت کےلیے جو مختلف معجزانہ اسلوبِ بیان اختیار فرمائے ہیں ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص کے ذریعہ ان کے  نیک و بد اعمال اور ان اعمال کے ثمرات و نتائج کو یاد دلائے اور عبرت و بصیرت کا سامان مہیا کرے۔ قرآن مجید کے قصص و واقعات کا سلسلہ بیشتر گزشتہ اقوام اور ان کی جانب بھیجے ہوئے پیغمبروں سے وابستہ ہے اور جستہ جستہ بعض اور واقعات بھی اس کے ضمن میں آ گئے ہیں۔ مسلمان قوم کی پستی کو دیکھتے ہوئے مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہاروی نے قرآن مجید میں موجود ان قصص کو یکجا صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کیا تاکہ ان سے عبرت و بصیرت حاصل کی جائے۔ اس وقت آپ کے سامنے ’قصص القرآن‘ کی تیسری اور چوتھی جلد ہے جس میں انبیاء ؑ کے سوانح حیات  کے علاوہ باقی قصص قرآنی اصحاب قریہ، اصحاب الجنہ، حضرت لقمان، اصحاب سبت وغیرہ کی مکمل اور محققانہ تفسیر و تشریح کی گئی ہے۔ آخر میں حضرت عیسیٰ ؑ اور نبی کریمﷺ کے واقعات و حالات کا محققانہ و مبصران بیان موجود ہے۔ تمام واقعات کی بنیاد اور اساس قرآن عزیز کو بنایا گیا ہے اور احادیث صحیحہ اور واقعات تاریخی کے ذریعے ان کی توضیح و تشریح کی گئی ہے۔ خاص خاص مقامات پر تفسیری، حدیثی اور تاریخی اشکالات اور بحث و تمحیص کے بعد سلف صالحین کے مسلک کے مطابق ان کا حل پیش کیا گیا ہے۔ ہر پیغمبر کے حالات قرآن عزیز کی کن کن سورتوں میں بیان ہوئے ہیں ان کو نقشہ کی شکل میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے۔ علاوہ بریں ’نتائج و عبر‘ یا ’عبر و بصائر‘ کے عنوان سے اصل مقصد اور حقیقی غرض و غایت یعنی عبرت و بصیرت کے پہلو کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
حصہ سوم 1
پیش لفظ 9
اصحاب الجنۃ 15
مومن وکافر 19
اصحاب القریہ یا اصحاب یٰسین 25
حضرت لقمان علیہ السلام 33
اصحاب سبت 45
اصحاب الرس 65
بیت المقدس اور یہود 71
ذوالقرنین 95
اصحاب الکہف والرقیم 181
سبا اور سیل عرم 207
اصحاب الاخدود 237
اصحاب الفیل 257
حصہ چہارم 293
دیباچہ 295
پیش لفظ 297
حضرت عیسیٰ علیہ السلام 299
حضرت محمدﷺ 431
اسراء (معراج) 519
ہجرت 535
عزوات 557
بنو نضیر 633
واقعہ افک 635
نباء فاسق 639
مسجد ضرار 641
وفات یا وصل بالرفیق الاعلی 643

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like