قلم کے آنسو جلد دوم
مصنف : محمد طاہر نقاش
صفحات: 450
محترم طاہر نقاش صاحب (مدیر ) دار الابلاغ ،لاہور کی شخصیت اہل علم کے ہاں محتاج تعارف نہیں آپ جامعہ محمد یہ ،گوجرانوالہ سے فارغ تحصیل ہیں اور ایک عرصہ جماعۃ الدعوۃ کے پلیٹ فارم سے گراں قدر صحافتی خدمات دیتے رہے ہیں ۔موصوف کا شمار وطن عزیز کے ان چند قلمکاروں میں ہوتا ہے جن کےقلم کو اللہ تعالیٰ نے تاثیر کی دولت سےنوازا ہے ۔ آپ نےجماعۃ الدعوۃ کا مؤقر رسالہ ’’ الدعوۃ ، غزوہ، جرار وغیرہ میں بیسیوں مضامین سپرد قلم کیے جنہیں قارئین کے ہاں بڑا قبول عام حاصل ہو ا حتی کہ ان مضامین کو کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا ہے ۔ان کےمضامین میں چھوٹے چھوٹے جملوں میں بڑی بڑی حکمت وعمل کی باتیں پڑھنے کو ملتی ہیں۔وہ اپنے قلم کی تبلیغ سے تبلیغ کا اچھوتا انداز اپنائے ہوئے ہیں ۔موصوف نے دینی صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ ’’ دار الابلاغ‘‘ کے نام سے اشاعت کتب دینیہ کا ادارہ قائم کیا جو چند سالوں میں معاشرےکی ضرورت کے اہم موضوعات پر بیسیوں دینی کتابیں شائع کرچکا ہے ۔طاہر صاحب خودبھی کئی کتب کے مصنف ومترجم مرتب ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قلم کےآنسو جلددوم ‘‘پاکستان کے معروف کالم نگار محترم جناب طاہر نقاش صاحب کی کاوش ہے، جس میں انہوں نے جماعت الدعوۃ پاکستان کے ہفتہ وار چھپنے والے اخبار غزوہ میں شائع ہونے والی مضامین کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی نے موصوف کو رواں قلم اور شستہ تحریر کی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔آپ نے اپنے ان کالمز میں معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ان کالمز کو پڑھ کر بے شمار لوگوں نے اپنی اصلاح کی اور سیدھے راستے پر چلنا شروع کردیا۔آپ کے یہ کالم قارئین غزوہ میں انتہائی مقبول ومعروف تھے۔ان مضامین کی اسی مقبولیت کی بناء پر انہیں ایک جگہ جمع کرکے دارالابلاغ کی طرف سے بڑے خوبصورت انداز میں شائع کیا گیا ہے ۔یہ کتاب سلگتے معاشرتی مسائل کا آئینہ اور خاندان کی اسلامی تربیت کے لیے بہترین راہنما کتاب ہے ۔یہ قلم کے آنسو کی دوسری جلد ہے جلداول اس قبل سائٹ پر پبلش کردی گئی ہے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 9 |
آنسو….پانی کاایک قطرہ سا | 10 |
حرف تمنا | 11 |
’’ہماری کمیوں کوتاہیوں کی نشاندہی کرتی ہے ‘‘جنرل (ر)حمیدگل | 17 |
’’خون جگرسے بھرکے قلم ‘‘زاہد ملک | 19 |
’’دکھی دلوں کی آہیں‘‘ | 22 |
خوشی ومحبت کےساتھ | 25 |
جنت ارضی سےجنت الفردوس تک | 29 |
عزت وغیرت آزادی اورجشن آزادی | 36 |
پیارکی پیاسی | 42 |
قسمت کی ماری | 54 |
انمول آنسو | 66 |
حقیقی اسٹیٹس کو اپنائیں | 74 |
چڑیاں واچنبہ | 83 |
نیلی آنکھوں میں آنسوؤں کےجگنو | 92 |
آسمانی آپریشن | 102 |
اے اللہ میرے والدین | 113 |
پہلی آہ سحر گاہی | 122 |
نفرتوں کےسوداگر | 128 |
ننھی منی خواہشیں | 135 |
محبتوں میں تلخیاں کیوں آئیں؟ | 145 |
ادا | 150 |
دوستی | 156 |
میٹھا زہر | 162 |
شیشہ دل کوپتھر مت ماریے | 167 |
دھوپ اورچھاؤں | 172 |
سرمایہ کاری | 178 |
اس لیے کہ وہ مصروف ہیں | 182 |
کلی | 192 |
انتخاب جیون ساتھی کا | 199 |
جنازہ غیرت مند ؤں کا | 212 |
ہواؤں کےدوش پر بربادیوں کاسفر | 222 |
صرف اللہ کی رضاکےیے | 228 |
کھوکھلی عزت | 240 |
نام میں کیارکھاہے | 246 |
خداکےلیے بازآجاؤ | 251 |
دراڑیں ڈالنے والے | 256 |
فتنہ وقت | 263 |
ترجیح | 270 |
گلشن اقبال | 277 |
حوروں کی سردار | 285 |
اپنی پہچان کرالو | 292 |
ست بسم اللہ | 298 |
جوتے سرپر | 303 |
دی بیسٹ موبائل میج آف داائیر | 308 |
کتنے کٹھن ہیں نئی زندگی کی شروعات کےلمحات | 315 |
بیمار مجاہد اورایک لاکھ چھیالیس ہزار صلیبیوں کاقتل | 323 |
ابوغریب جیل میں ظلم کرنےوالو اپناماضی دیکھ لو | 329 |
نیک محمد ہم شرمندہ ہیں | 334 |
موجودہ زلزلہ وسیلاب ہمارے کن اعمال کاسبب ہے؟ | 338 |
زلزلہ وسیلاب کی تباہ کاریاں اورہماری ذمہ داریاں | 343 |
خودمختار کشمیر کافارمولا | 347 |
کشمیری بہنو ! ہم شرمندہ ہیں | 352 |
قربانی کےلیے ہم آرہے ہیں | 356 |
مشرف کےساتھ زیادتی نہ کی جائے | 360 |
آخر غزوہ ہی کیوں ؟ | 364 |
حج پر جانےوالو یہ بھی پڑھتے جاؤ | 370 |
حاجیو !جانے سےپہلے | 375 |
حج پہ جانے والو! | 380 |
حج کےموقع پر پاکستان کی بدنامی اورنیک نامی | 385 |
پھولوں کو آگ میں مت جھونکیے | 391 |
حرام موت | 398 |
جیڑیاں آپ آوارہ ہوئیاں | 409 |
’’اندازہ ‘‘ | 417 |
اڑنے والا پراٹھا | 424 |
خداکےنام پر ذکر بتاں کرتےرہے | 435 |
ذلتیں ہمارا مقدر کیوں؟ | 442 |
عبرت کی جاءیاتماشا گا | 445 |