قلم کے آنسو جلد اول
قلم کے آنسو جلد اول
مصنف : محمد طاہر نقاش
صفحات: 459
اللہ تعالی نے انسان کی فطرت ہی کچھ ایسی بنائی ہےکہ قصے، واقعات اور داستانیں اس پر فورا اثر انداز ہوتی ہیں جبکہ فلسفیانہ موشگافیاں ہزاروں میں سے چند ایک کی طبیعت کو تو راس آ سکتی ہیں لیکن عام انسان کے طبیعت وفطرت عموما اس سے گریزاں ہی رہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کی اس فطرت کو سامنے رکھتے ہوئےقرآن مجید میں بے شمار قصے اور واقعات بیان کئے ہیں۔نبی کریم ﷺنے اپنے فرمودات میں پہلی قوموں کے متعدد واقعات بیان کئے ہیں۔ان سچے قصوں کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان اچھے کردار کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے اور برے کردار سے اپنے آپ کو بچاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب” قلم کے آنسو ” جماعت الدعوہ پاکستان کے مرکزی رہنما اور پاکستان کے معروف کالم نگار محترم جناب طاہر نقاش صاحب کی کاوش ہے، جس میں انہوں نے جماعت کے ہفتہ وار چھپنے والے اخبار غزوہ میں تعاقب کے نام سے چھپنے والے اپنے کالمز کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی نے موصوف کو رواں قلم اور شستہ تحریر کی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔آپ نے اپنے ان کالمز میں معاشرتی مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ان کالمز کو پڑھ کر بے شمار لوگوں نے اپنی اصلاح کی اور سیدھے راستے پر چلنا شروع کردیا۔آپ کے یہ کالم قارئین غزوہ میں انتہائی مقبول ومعروف تھے۔ ان کالمز کی اسی مقبولیت کی بناء پر انہیں ایک جگہ جمع کردیا گیاہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
قلم کے آنسو محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ہاتھ میں | 9 | |
حرف تمنا: تب سب اب تک | 13 | |
تقریظ: از۔ امیر حمزہ ’’کتنے ہی گھرانوں اور افراد کی اصلاح کرنے والی کتاب‘‘ | 19 | |
قلم کے آنسو | 21 | |
’’آپ مجھے اب بھی یاد آتی ہیں!‘‘ | 25 | |
انکل! مجھے مت مارو! | 31 | |
ابو جان گڑیا لائیں گے | 38 | |
احساس کے آنسو | 43 | |
عید قربان اور آرزؤں کی قربانی | 49 | |
ابھی دل تڑپتے ہیں | 58 | |
امی جان! آپ کہاں ہیں؟ | 60 | |
مجھے بیٹا چاہیے بس! | 66 | |
پہلی ہی رات۔۔۔!! | 73 | |
6 دن کہ دلہن | 80 | |
ہیرو ہوتا تو؟؟ | 85 | |
خزانہ | 90 | |
اور وہ دلہن بن نہ سکی | 96 | |
معصوم مسکراہٹوں کے قاتل | 107 | |
آخری پیپسی | 113 | |
اسے معاف کردو | 118 | |