قادیانیت (ہشام الٰہی ظہیر)

قادیانیت (ہشام الٰہی ظہیر)

 

مصنف : حافظ ہشام الٰہی ظہیر

 

صفحات: 240

 

بیسویں صدی عیسوی میں دو فتنوں نے شدت سے سر اٹھایا جن کو بنیادی طورپر انگریزی تھنک ٹینکوں نے تیار کیا اور مکمل طور پر انگریز ہی کے پروردہ تھے۔ ان میں پہلا فتنہ قادیانیت جو کہ ہندستان کی بستی قادیان سے پروان چڑھا اور دوسرا بہائیت جو کہ فارس سے پھلا پھولا، پہلا فتنہ زیادہ خطرناک تھا کیونکہ اس نے اسلام کا لبادہ اوڑھا ہوا تھا۔جبکہ دنیا بھر کے مسلمان خواہ ان کا تعلق کسی بھی نسل، خطے یا گٰروہ سے ہو۔ ان کا دل ہر وقت مکہ اور مدینہ کی یاد میں تڑپتا ہے۔اور سب مسلمانوں کی محبت کا محور ایک ہی ذات ہے جس کا نام نامی اور اسمِ گرامی حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’قادیانیت‘‘ حافظ ہشام الہٰی ظہیرکی ہے ۔یہ کتاب ان کے والدِ محترم علامہ احسان الہٰی ظہیر کی شہرۂ آفاق کتاب ’’القادیانیت‘‘ سے ماخوذ ہے ۔ پاکستان اور ہندستان میں قادیانیت کے بارے میں جتنی بھی اردو کتابیں ’’رد قادیانیت‘‘ کے موضوع پر لکھی گئیں ان کا ماخذ اول علامہ شہید کی یہ کتاب ’’ القادیانیت‘‘ ہی ہے۔ جو کہ مرزا غلام احمد قادیانی کےافکار و نظریات اور جھوٹی نبوت کے رد میں تلوار کی مانند ہے ،مزید اس کتاب میں قادیانیت کی مستند کتابوں کے حوالے دیے گئے ہیں اور صرف ان کتابوں سے رجوع کیا گیا ہے جو کہ آج تک قادیانی چھاپتے آ رہے ہیں۔ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ علامہ شہید  اور ان کے بیٹے حافظ ہشام الہٰی ظہیر کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like