قادیانیت سے اسلام تک

قادیانیت سے اسلام تک

 

مصنف : محمد متین خالد

 

صفحات: 427

مسلمان ہونا اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے اس نعمت کے مقابلہ میں دنیا جہاں کی تمام نعمتیں ہیچ او ر بے حیثیت ہیں ۔اسلام کتنی عظیم نعمت ہے اسکا احساس یہودیت اور عیسائیت ، ہندومت ، قادیانیت سے توبہ تائب ہوکر اسلام لانے والو ں کے حالات پڑ ھ کر ہوتا ہے۔اسلام کی نعمت عطا فرماکر اللہ تعالی ٰ نے یقیناً اپنے بندوں پر بڑا انعام فرمایا ہے۔ لیکن اسلام کو مکمل صورت اختیار کرنا جتنا مشکل ہے اس سے کہیں دشوار اپنے آبائی مذہب کو ترک کر کے اسلام کی آغوش میں آنا ہے یہ ہرگز معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اپنے ماحول خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتا ہے اور تلاشِ حق میں اس راستے پر گامزن ہوتاہے جوہزاروں گھاٹیوں اور دشواریوں سے بھرا ہوتا ہے مگر وہ ہر مصیبت کا مقابلہ کرتا ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترتا ہے یہ کام یقیناً انھی لوگوں کا جن کے حوصلے بلند اور ہمتیں غیر متزلزل ہوتی ہیں اہل عزیمت کایہ قافلہ قابل صد مبارک باد اور قابل تحسین ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’قادیانیت سے اسلام تک ‘‘ رد قادیانیت کےسلسلے میں کئی کتب کے مصنف جناب متین خالد صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے سابق قادیانیوں کے قبول اسلام کی دلچسپ ، ہوشربا اور ایمان افروز داستانیں بیان کر نے کے علاوہ قادیانیت کا مذہبی، سیاسی اور اخلاقی تجزیہ بھی کیا ہے ۔یہ کتاب قادیانیت کے حوالے سے ایک حقائق نامہ ہے ۔اس کتاب میں مصنف موصوف نے قادیانیت کے خفی وجلی گوشوں کوقادیانیوں کے سامنے دعوت فکر دینے کےلیے بے نقاب کیا ہے اور قادیانیت کے اصلیت اوران کے مکروہ چہرے کو خوب بے نقاب کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قادیانیت کے رد میں جناب متین خالد صاحب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 9
لیجیے آئینہ حاضر ہے 11
انمول بھیدی 15
پہچان 19
سارے راز بے انقلاب 26
حی علی الفلاح 28
من القلمات الی النور 35
دام ہمرگن زمین سے رہائی 48
روواد قفس 59
حق گوئی 82
اھول کاپول 93
جھوٹ آخر جھوٹ ہے 119
یہ ہے قادیانیت 139
حقائق تک رسائی 143
جب قادیانیت کی حقیقت منکشف ہوئی 187
بھٹکاہوا حرم آشنا ہوتاہے 200
شرار بولسی سے چراغ 207
مصطفوی ﷺ تک 207
زنجیریں پگھلتی ہیں 209
میں نے مرزائیت کیوں چھوڑی 216
قبول اسلام کی ایمان پرورسرگزشت 225
قادیانیت حقائق نامخہ 240
قادیانیت سے واپسی 251
گمراہی سے ہدایت تک 255
جب قدرت نے راہنمائی  فرمائی 265
میں مسلمان کیوں ہوا 267
نیا سفر 375
کلیجہ تھام لو پہلے سنوپھر داستاں میری 285
الوداع قادیانیت 294
باطل سے حق کی طرف 396
میں ایک احمدی تھا 345
کفر کے اندھیاروں سے اسلا م کی نورانی بہاروں تک 356
اسلام کی پناہ میں 368
قفس قادیانیت سے آقا ﷺ کے قدموں تک 371
راہی منزل مرادپاتا ہے 385
سراب کاسحر ٹوٹتاہے 392
قادیانیت سے فرار 396
ندامت کے آنسو 399
مرزاقادیانی کے ایک عقیدت مند 404
مرزاقادیانی سے اپنے جلیل القدر مرید کی نظر میں 411

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like