قادیانی تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

قادیانی تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

 

مصنف : ڈاکٹر محمد عمران

 

صفحات: 355

 

اللہ رب العزت نے سیدنا حضرت آدم﷤ سے سلسلہ نبوت کا آغاز کیا اور آخر میں آخری نبی و رسول  حضرت محمد ﷺ کو  مبعوث فرمایا۔ آپ ﷺ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت  کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک  کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ وفریب کا بے نقاب کرد یا ۔چنانچہ اس کے خلاف ایک زبر دست تحریک چلی جو اس کے دھوکے اور فریب کو تنکوں کی طرح بہا لے گئی۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسے اور اس کے پیروکاروں کو غیر مسلم قرار دے کر ایک عظیم الشان فیصلہ کر کے ایک تاریخ رقم کردی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قادیانی تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘ ڈاکٹر محمد عمران کی ہے۔ جس میں مرزا قادیانی نے جو قرآنی آیات کی تحریف اور غلط تفاسیر کیں ہیں ان کو عیاں کیا ہے ۔ مزید اس کتاب میں تعارف قادیانیت، مرزا غلام احمد قادیانی، حکیم نور الدین بھیروی، مولوی میر محمد سعید، مولوی غلام حسن نیازی، ڈاکٹر بشارت احمد، محمد علی لاہوری اور قادیانی کی دیگر    تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔ تا کہ کوئی مسلمان ان کی گندی باتوں میں نہ آئے اور گمراہی کے دین سے بچ کر دین محمدیﷺ کو اپنے جسم اور روح میں بسا لے۔ اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول ومنظور فرمائے اور تمام مسلمانوں کو قادیانیوں کے اس خطرناک فتنے سے محفوظ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف قادیانیت 15
قادیانیت قرآن اوراصول تفسیر 65
حوالہ جات 87
باب دوم
مرزاغلام احمد کی تفسیر ’’تفسیر‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ
مرزاغلام احمد کےحالات وعلمی مقام 94
تفسیر تفسیر‘‘کاتعارف 102
مرزاغلام احمد کی تفسیر کااصول تفسیر کی  روشنی میں جائز ہ 104
مرزاغلام احمد کی تفسیر میں امتیازی مسائل  کاجائزہ 115
حکیم نوالدین بھیروی کی تفسیر ’’حقائق الفرقان‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ
حکیم نورالدین کےحالات وعلمی ومقام 151
تفسیر حقائق الفرقان کاتعارف 155
حقائق الفرقان کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ 156
حقائق الفرقان میں مذکورہ امتیازی مسائل کاجائزہ 162
مولوی میرمحمد سعیدکی تفسیر’’اوضح القرآن مسمیٰ بہ تفسیراحمدی ‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ
مولوی میرمحمد سعید کےحالات 163
تفسیراوضح القرآن مسمٰی بہ تفسیراحمدی‘‘کاتعارف 164
تفسیراوضح القرآن مسمی بہ تفسیراحمدی کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ 165
اوضح القرآن مسمی بہ تفسیری احمدی‘‘میں مذکورہ امتیازی مسائل کاجائزہ 173
مولوی غلام حسن نیازی کی تفسیر حسن بیان‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ
غلام حسن نیازی کےحالات وعلمی مقام 176
تفسیر ’’حسن بیان ‘‘کاتعارف 178
تفسیر’’حسن بیان ‘‘کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ 179
’’حسن بیان ‘‘میں موجودہ امتیازی مسائل کاجائزہ 186
ڈاکٹر بشارت احمد کی تفسر ’’انوارلقرآن‘‘کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ
ڈاکٹر بشارت احمد کےحالات 189
تفسیر انوار القرآن کاتعارف 190
تفسیر’’انوارالقرآن ‘‘کااصول تفسیر کی روشنی میں جائزہ 190

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like