پروفیسر طاہر القادری ایک علمی و تحقیقی جائزہ جلد۔1
مصنف : مفتی غلام سرور قادری
صفحات: 192
اہل پاکستان کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ان کی شخصیت اہل علم کے ہاں ہمیشہ سے متنازعہ رہی ہے۔ان کے معتقدین انہیں مفکر اسلام،نابغہ عصر، قائد انقلاب اور شیخ الاسلام ایسے پر فخر القاب سے یاد کرتے ہیں۔جبکہ ان کے ناقدین انہیں احسان فراموش، شہرت کا بھوکا اور حب جاہ و منصب کا حریص قرار دیتے ہیں۔موصوف کے ناقدین میں محض مسلکی مخالفین ہی شامل نہیں ہیں، بلکہ ان کے ہم مکتب فکر بریلوی علما بھی ،جن کی طرف قادری صاحب اپنا انتساب کرتے ہیں،موصوف کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے اہل سنت میں شمار کرنے پر تیار نہیں ہیں۔شہرت و ناموری کی خاطر قادری صاحب کرسمس کا کیک کاٹنے اور دشمنان صحابہ روافض کی مجالس کو رونق بخشنے سے بھی ذرا نہیں شرماتے ۔اور اب تو نوبت بایں جا رسید کہ انہوں نے اعداے ملت یہود ونصاریٰ کے حق میں بھی فتاویٰ صادر کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” پروفیسر طاہر القادری ،ایک علمی وتحقیقی جائزہ “بریلوی مکتب فکر کے معروف عالم دین مفتی غلام سرور قادری مشیر وفاقی شرعی عدالت پاکستان ومہتمم جامعہ غوثیہ مین مارکیٹ لاہور کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قادری صاحب کے نقاب سنیت کو الٹ کر ان کے باطنی رفض وتشیع کوآشکار کردیا ہے۔اور ان کی علمی وتحقیقی شخصیت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔جس سے ان کااصل چہرہ بے نقاب ہوکر سامنے آگیا ہے۔ امیدہے کہ اس کتاب کےمطالعہ سے قارئین کو جناب ”شیخ الاسلام ” کو پہنچاننے میں آسانی رہے گی،اور وہ اپنے ایمان کی حفاظت فرما سکیں گے۔(تقابل مسالک،بریلوی)
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 6 |
طاہر القادری علماء دیوبند کی نظر میں | 7 |
طاہر القادری علماء اہلحدیث کی نظر میں | 11 |
پیش لفظ | 18 |
مرزا قادیانی والی چال | 22 |
پروفیسر طاہر القادری کا فقہاء امت اور اہل سنت کو اپنا فریق قرار دینا اور ان کے فیصلوں کو سند تسلیم کرنے سے کھلا انکار | 22 |
تمہید | 27 |
توضیح الکتاب | 27 |
تفسیر بالراء کی ممانعت | 28 |
مفسر کا علم | 30 |
مفسر کون ہو سکتا ہے | 32 |
عربی زبان پر عبور نہ رکھنے والوں کو قرآن کی تفسیر کرنے اور درس قرآن دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے | 33 |
حکومت کی ذمہ داری | 34 |
تفسیر قرآن کے لیے کس قدر علم ضروری ہے | 34 |
طاہر القادری مجتہد و مفسر تو بنتے ہیں مگر عربی صحیح پڑھنا نہیں آتی | 36 |
سلسلہ تحریفات قرآن کریم | 39 |
جناب طاہر القادری کا کفریہ قول | 121 |
لفظ شئیًٍ کی مضحکہ خیز تحقیق | 128 |
طاہر القادری عربی لغت سے بے خبر | 128 |
ادارہ منہاج القرآن جہالت کا منہاج ہے | 133 |
سلسلہ تحریفات حدیث مصفطیٰ ﷺ | 133 |
حدیث رسول اللہﷺ کے ساتھ مذاق | 163 |
ابو حزیفہ یا حزیفہ | 166 |
حضور ﷺ و حضرت عائشہؓ پر بہتان اور علم حدیث سے جہالت | 167 |
توجہ (تقویٰ کا غلط معنی) | 170 |
سلسلہ تحریفات اقوال بزرگان دین اور ان کے غلط معنی کرنا | 173 |
کلام امام ابی یعلیٰ میں تحریف | 174 |
کلام سیدنا علی مرتضیٰ میںؓ میں تحریف | 176 |
کلام امام اعظم ابو حنیفہ میں تحریف | 179 |
اام راغب کے کلام میں تحریف | 181 |
حضرت حسانؓ کے کلام میں تحریف | 182 |
امام ابو صیریؒ کے کلام کے غلط معنی | 184 |
حضرت امام بایزیدی بسطامی کے کلام میں تحریف انبیاء سابقین کی نبوت کے بارے میں فلسفہ | 187 |
حرف آخر | 191 |
حکومت سے اپیل | 192 |